Pakistan Media Council PMC Regd

Pakistan Media Council PMC Regd Hello Every One

28/05/2026
28/05/2026
28/05/2026

مہر حمید انور دلو — جب حق کی آواز اٹھی تو جھوٹ کے چہرے بے نقاب ہو گئے ⚔️🔥

✍️ ثاقب نقوی 03004375977

قومی صحافت میں مہر حمید انور دلو کا نام وقار، جرات اور اصول پسندی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ وہ اُن نڈر شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے صحافت کو مفادات کی منڈی نہیں بلکہ حق گوئی، مظلوم کی داد رسی اور قلم کی حرمت کا مقدس فریضہ بنایا۔ 🖋️✨
مہر حمید انور دلو کی قائم کردہ پاکستان میڈیا کونسل، جو بین الاقوامی سطح پر صحافیوں کے حقوق، عزت، تحفظ اور آزادیٔ اظہار کیلئے سرگرم ایک مؤثر صحافتی پلیٹ فارم ہے، اس کے قیام کے پس منظر میں بھی یہی فکر کارفرما تھی کہ صحافی برادری کو دباؤ، استحصال اور ناانصافی سے محفوظ رکھا جا سکے

جب مہر حمید انور دلو نے اسی پلیٹ فارم سے جرات مندانہ انداز میں صحافیوں اور مظلوم طبقات کیلئے آواز بلند کی تو صحافت کی آڑ میں چھپے مفاد پرست عناصر بے چین ہو کر تڑپ اٹھے۔ ⚡
حق کے اس سفر کو روکنے کیلئے کردار کشی، جھوٹے الزامات اور منظم پروپیگنڈے کا سہارا لیا گیا، مگر یہ عناصر شاید اس حقیقت سے ناواقف تھے کہ مہر حمید انور دلو محض ایک نام نہیں بلکہ قومی و بین الاقوامی سطح پر ایک معتبر شناخت رکھتے ہیں۔ مقتدر حلقوں میں ان کی سنجیدہ حیثیت، عوام میں اعتماد اور صحافتی دنیا میں ان کا وقار کسی مصنوعی سہارے کا محتاج نہیں۔ 🌍🏛️

وقت نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ سچائی کے چراغ کو سازشوں کی آندھیاں بجھا نہیں سکتیں۔
آج وہ تمام کردار، جو صحافت کے مقدس پیشے کو ذاتی مفادات، بلیک میلنگ اور جھوٹے بیانیوں کیلئے استعمال کر رہے تھے، خود عوامی عدالت میں بے نقاب ہو چکے ہیں۔ ان کے اصل چہرے سامنے آ رہے ہیں جبکہ مہر حمید انور دلو کی ساکھ، عزت اور عوامی اعتماد پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکا ہے۔ 🔥

یہی وجہ ہے کہ آج انہی عناصر کے ظلم اور ناانصافیوں کا شکار ہونے والے درجنوں مظلوم افراد پاکستان میڈیا کونسل کے پلیٹ فارم سے رجوع کر رہے ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ اگر کوئی شخصیت ان کی آواز بن سکتی ہے اور انہیں انصاف مہیا کروا سکتی ہے تو وہ مہر حمید انور دلو ہی ہیں، جو ہر مشکل گھڑی میں مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ 🤝⚖️

مہر حمید انور دلو نے ثابت کیا ہے کہ حقیقی صحافت صرف خبروں کی ترسیل کا نام نہیں بلکہ باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے، قلم کی حرمت بچانے اور مظلوم کیلئے ڈھال بن جانے کا نام ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج وہ صرف ایک صحافی نہیں بلکہ جرات، وقار، اصول اور عوامی اعتماد کی ایک مضبوط علامت بن چکے ہیں۔ 🏆🖤
Additional IG South Punjab
Dpo Khanewal RPO Multan Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Maryam Nawaz Sharif Team MNS Commissioner Multan Deputy Commissioner Khanewal

Address

Gulshan 13D 4/L Karachi
Karachi
74200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Media Council PMC Regd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

l="false"> Add listing
  • Login
  • Subscribe

    We will notify you when anything happens in Karachi.