17/10/2025
پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان کشیدگی کے بعد ہونے والی عارضی جنگ بندی میں توسیع کر دی گئی ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق، یہ فیصلہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کی تکمیل تک برقرار رہے گا۔
48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی جو حال ہی میں فریقین کے درمیان ہوئی تھی، اس میں دونوں جانب کی رضامندی سے مزید توسیع کی گئی ہے تاکہ تعطل کو ختم کر کے مستقل حل تلاش کیا جا سکے۔
توقع ہے کہ دوحہ میں فریقین کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات شروع ہوں گے جس میں سرحد پر ہونے والے حالیہ تنازعات اور سیکیورٹی معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔ اس توسیع کا مقصد مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔