27/12/2025
کراچی کے علاقے صدر میں عوامی مقام پر سادہ لباس سی آئی اے پولیس اہلکاروں کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پولیس حکام نے خوف و ہراس پھیلانے اور ناتجربہ کاری کا مظاہرہ کرنے کے حوالے سے بیان دیا کہ اہلکار بھتہ طلبی کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے چائے کے ہوٹل پہنچے تھے، جہاں مبینہ طور پر ہوٹل مالک اور دیگر افراد نے مزاحمت کی۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ وائرل ویڈیو میں سادہ لباس مسلح افراد کو ہوٹل میں ہنگامہ آرائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔