Minhaj Youth League Karachi

Minhaj Youth League Karachi Empowering youth through character, leadership, knowledge & service. We are struggling to make sense of a world that has lost its meaning.

Youth wing of Minhaj-ul-Quran International (MQI), working to inspire, connect and engage the youth of Karachi for positive social change and nation-building. “Who has the youth, has the future!” This shibboleth became the battle cry of a promising campaign launched by Minhaj-ul-Quran Youth League (MYL) Pakistan to capture the hearts and minds of young people in Pakistan. MYL uplifts youth to fulfill important functions within society. As an organ of Minhaj-ul-Quran International (MQI), it was established on 30th November 1988. Since its inception, we have been imparting spiritual, ideological, educational, and social guidance to youth so that they (youth) may transform into a useful citizen of Pakistani society.

27/09/2026

*STATUS OF THE DAY*

*HADITH OF THE DAY*
27/09/2026

*HADITH OF THE DAY*

*AYAT OF THE DAY*
27/09/2026

*AYAT OF THE DAY*

Happy Birthday to Chairman Supreme Council of Minhaj-ul-Quran International, Prof. Dr. Hassan Mohiuddin Qadri 🎂🎂❤️❤️🌹🌹Ma...
27/09/2026

Happy Birthday to Chairman Supreme Council of Minhaj-ul-Quran International, Prof. Dr. Hassan Mohiuddin Qadri 🎂🎂❤️❤️🌹🌹
May Allah bless you always and give him health ameen.


Visit our website...
26/09/2026

Visit our website...

Minhaj Youth League Manghopir Town completed its organizational team, announced its office-bearers and extended organizational work to UC No. 9.

🌹 دعوتِ ضیافتِ میلاد 🌹میلاد کانفرنس 2026ء اور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے دورۂ کراچی کی کامیاب تکمیل کے بعد، م...
26/09/2026

🌹 دعوتِ ضیافتِ میلاد 🌹

میلاد کانفرنس 2026ء اور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے دورۂ کراچی کی کامیاب تکمیل کے بعد، محبت، رفاقت اور شکرگزاری کے اظہار کے لیے منہاج یوتھ لیگ کراچی کے تمام نوجوانوں اور ساتھیوں کو ضیافتِ میلاد میں شرکت کی خصوصی دعوت ہے۔

📅 اتوار، 27 ستمبر 2026ء
🕐 دوپہر 01:00 بجے
📍 جامع مسجد رحمانیہ، طارق روڈ، کراچی

آئیں! ایک مرتبہ پھر محبتِ مصطفیٰ ﷺ، اخوت اور رفاقت کے خوبصورت جذبے کے ساتھ اکٹھے ہوں اور اس *ضیافتِ میلاد* کا حصہ بنیں۔

منہاج یوتھ لیگ کراچی

26/09/2026

میلاد کانفرنس کے بعد، خدمتِ خلق میں نوجوانوں کی کاوشوں کو خراجِ تحسین

میلاد کانفرنس 2026ء کی تشہیری مہم اور انتظامات میں منہاج یوتھ لیگ کراچی کے نوجوانوں کی بھرپور محنت اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے بعد، خدمتِ خلق کے میدان میں بھی اپنے نوجوانوں کی کاوشوں کو دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی کے زیرِ اہتمام 13 ستمبر 2026ء کو زم زم مکہ بینکوئٹ، کورنگی میں مستحق اور سفید پوش خاندانوں کی بچیوں کے لیے شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 10 جوڑوں کی شادیاں انجام پائیں۔

اس خوبصورت فلاحی پروگرام میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی نے 10 بچیوں کی شادی کے تمام اخراجات، جہیز سے لے کر شادی کے کھانے اور دیگر ضروری انتظامات تک، اپنے ذمہ لیے۔ یہ صرف ایک تقریب نہیں بلکہ 10 خاندانوں کی خوشیوں میں شریک ہونے اور ان کی زندگی کے ایک نئے سفر کو آسان بنانے کی ایک خوبصورت عملی کاوش تھی۔

اس عظیم خدمت پر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ان تمام افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس کارِ خیر کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

اس تقریب کی تشہیری مہم سے لے کر پروگرام کے اختتام تک سیکریٹری ویلفیئر منہاج یوتھ لیگ کراچی، محترم محمد آصف مصطفوی کی قیادت میں منہاج یوتھ لیگ کراچی کے نوجوانوں نے بھرپور جذبے، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ اپنی خدمات پیش کیں۔

اس پورے عمل میں سیکریٹری فنانس محترم محمد اویس اسلم، مختلف ٹاؤنز کے ذمہ داران اور دیگر نوجوانوں نے بھی بھرپور تعاون کیا۔ بالخصوص چنیسر ٹاؤن کے نوجوان نجم کی محنت اور خدمت بھی قابلِ تحسین رہی، جنہوں نے تشہیری مہم اور پروگرام کے دوران ذمہ داری اور اخلاص کے ساتھ اپنا کردار ادا کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ تمام نوجوان بھی یقیناً قابلِ تعریف ہیں جنہوں نے اس کارِ خیر میں اپنا وقت، محنت اور صلاحیتیں پیش کیں۔ میں ان سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔

میرے نزدیک تنظیمی زندگی کی اصل خوبصورتی یہی ہے کہ ہمارے نوجوان دینی، تنظیمی اور فلاحی سرگرمیوں میں یکساں جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں اور جہاں انسانیت کو ضرورت ہو وہاں اپنی صلاحیت، وقت اور توانائی کے ساتھ موجود ہوں۔

اللہ تعالیٰ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی اور منہاج یوتھ لیگ کراچی کے تمام ذمہ داران، کارکنان اور نوجوانوں کی ان کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اور ہمیں محبتِ رسول ﷺ کے ساتھ خدمتِ انسانیت کے اس سفر کو بھی مسلسل آگے بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

صارم نور
صدر، منہاج یوتھ لیگ کراچی





بارہ ربیع الاول کو کیا گیا عزم، گیارہویں شریف کے مبارک موقع پر مکملبارہ ربیع الاول کی مبارک شب منعقدہ محفلِ میلاد النبی ...
24/09/2026

بارہ ربیع الاول کو کیا گیا عزم، گیارہویں شریف کے مبارک موقع پر مکمل

بارہ ربیع الاول کی مبارک شب منعقدہ محفلِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر منہاج یوتھ لیگ منگھوپیر ٹاؤن کے صدر محمد شجاع اور جنرل سیکرٹری وقار انقلابی کا انتخاب کیا گیا تھا۔ اس موقع پر نومنتخب قیادت نے اپنی تنظیمی ٹیم جلد مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

الحمدللہ! صدر اور جنرل سیکرٹری اور بلخصوص کوآرڈینیٹر محمد ثاقب یوسفزئی نے اپنی مسلسل محنت اور کاوشوں سے گیارہویں شریف کے مبارک موقع پر منہاج یوتھ لیگ منگھوپیر ٹاؤن کی مکمل تنظیمی ٹیم تشکیل دے کر اپنے عزم کو عملی جامہ پہنا دیا۔

تحریک منہاج القرآن منگھوپیر ٹاؤن کے زیرِ انتظام مسجد عرفان القرآن میں محفلِ گیارہویں شریف کا روح پرور انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج یوتھ لیگ منگھوپیر ٹاؤن کی ٹیم اور دیگر نوجوانوں نے شرکت کی۔

منہاج یوتھ لیگ کراچی کی زونل ٹیم کی جانب سے صدر صارم نور، جنرل سیکرٹری محمد فیضان اعجاز، سیکرٹری فنانس اویس اسلم اور زونل ممبر و کوآرڈینیٹر منہاج یوتھ لیگ منگھوپیر ٹاؤن محند ثاقب یوسفزئی نے شرکت کی۔

محفل کے بعد منہاج یوتھ لیگ منگھوپیر ٹاؤن کا اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹاؤن کی مکمل تنظیمی ٹیم کا اعلان کیا گیا:

صدر: محمد شجاع
جنرل سیکرٹری : وقار انقلابی
نائب صدر: عبدلرافع
سیکرٹری مراکزِ علم: سیف اللہ
سیکرٹری سوشل میڈیا: عبدل واسع
سیکٹری ایونٹ: محمد سرمد

اس کے ساتھ تنظیمی دائرۂ کار کو یونین کونسل کی سطح تک وسعت دیتے ہوئے یوسی نمبر __9___ میں بھی منہاج یوتھ لیگ کے تنظیمی کام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا اور _محمد عاقب قادری کو یوسی کوآرڈینیٹر منتخب کیا گیا۔

اجلاس میں صدر تحریک منہاج القرآن منگھوپیر ٹاؤن سید زاہد حسین نقشبندی صاحب اور ناظم تحریک منہاج القرآن منگھوپیر ٹاؤن عارف الاسلام بھائی نے بھی خصوصی شرکت کی۔

صدر منہاج یوتھ لیگ کراچی صارم نور نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ منہاج یوتھ لیگ منگھوپیر ٹاؤن، تحریک منہاج القرآن منگھوپیر ٹاؤن کے شانہ بشانہ اس کے مضبوط دست و بازو کے طور پر کام کرے۔

صدر اور ناظم تحریک منہاج القرآن منگھوپیر ٹاؤن نے بھی نوجوانوں سے انہی امیدوں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی مکمل سرپرستی اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ منہاج یوتھ لیگ منگھوپیر ٹاؤن مسجد کے انتظامی امور، مختلف کمیٹیوں، تنظیمی سرگرمیوں اور دیگر دینی و فلاحی معاملات میں ان شاء اللہ بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرے گی۔

🔗 Find Jobs | Post a Job:jobs.youthkarachi.comEmpowering Youth, Building a Stronger Karachi! 💼🌱Youth Employment Support ...
22/09/2026

🔗 Find Jobs | Post a Job:
jobs.youthkarachi.com
Empowering Youth, Building a Stronger Karachi! 💼🌱

Youth Employment Support Program 💼

An initiative by Minhaj Youth League Karachi to connect young people with employment opportunities.

🔹 If you are looking for a job, explore available vacancies and apply.
🔹 If you need a job, submit your details and CV. Our team will try to connect you with suitable employment opportunities.
🔹 If you are an employer looking for staff, you can also post your job vacancies on the platform.
🔹 If you can help connect people with job opportunities and would like to contribute to this initiative, join our team by filling out the “Join Program Team” form.

منہاج یوتھ لیگ کراچی کی جانب سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع سے جوڑنے کی ایک کوشش۔

🔹 اگر آپ Job تلاش کر رہے ہیں تو available jobs دیکھیں اور apply کریں۔
🔹 اگر آپ کو Job کی ضرورت ہے تو اپنی معلومات اور CV submit کریں، ہماری ٹیم کوشش کرے گی کہ آپ کو مناسب روزگار کے مواقع سے جوڑا جا سکے۔
🔹 اگر آپ Employer ہیں اور Staff کی ضرورت ہے تو اپنی Job Vacancy بھی یہاں Post کر سکتے ہیں۔
🔹 اگر آپ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں اور اس خدمت میں ہمارا ساتھ دینا چاہتے ہیں تو ہماری ٹیم کا حصہ بنیں اور “Join Program Team” فارم پُر کریں۔

اظہارِ تشکرمیلاد کانفرنس 2026ء اور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے دورۂ کراچی کی کامیاب تکمیل پر تحریک منہاج القرآ...
22/09/2026

اظہارِ تشکر

میلاد کانفرنس 2026ء اور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے دورۂ کراچی کی کامیاب تکمیل پر تحریک منہاج القرآن کراچی، دیگر تمام فورمز کے ذمہ داران و کارکنان اور بالخصوص نوجوانوں کے نام

میلاد کانفرنس 2026ء کے انتظامات اور کامیاب تکمیل کے لیے اپنا قیمتی وقت، محنت اور صلاحیتیں پیش کرنے والے تمام سینئرز، ذمہ داران، کارکنان اور رفقاء کا تہہ دل سے شکریہ۔

بالخصوص منہاج یوتھ لیگ کراچی کے ان تمام نوجوانوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ جنہوں نے میلاد کانفرنس سے قبل جاری رہنے والی تشہیری مہم میں ذمہ داری کے ساتھ، جتنا ممکن تھا اس سے بڑھ کر اپنا عملی کردار ادا کیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں، اہم شاہراہوں، پلوں اور نمایاں مقامات پر بینرز، پوسٹرز اور دیگر تشہیری مواد کی تنصیب سے لے کر تشہیری مہم کو کامیابی سے مکمل کرنے تک ہمارے نوجوانوں نے اپنا قیمتی وقت دیا، مسلسل محنت کی اور دن رات اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

اس مہم میں شریک نوجوانوں اور ساتھیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ہر ایک کی محنت اور حصہ قابلِ قدر ہے۔ ناموں کا ذکر کیا جائے تو اندیشہ ہے کہ کسی ساتھی کا نام رہ نہ جائے، اس لیے منہاج یوتھ لیگ کراچی کے ہر اُس نوجوان اور ذمہ دار کا فرداً فرداً شکریہ، جس نے کسی بھی سطح پر اس تشہیری مہم میں شرکت کی اور اسے کامیابی سے مکمل کرنے میں اپنا حصہ ڈالا۔

آپ سب کی محنت، خلوص، وقت اور مصطفوی مشن کے لیے جذبۂ خدمت ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور ہمیں حضور نبی اکرم ﷺ کی محبت اور مصطفوی مشن کی خدمت میں اسی جذبے، اخلاص اور یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

صارم نور
صدر، منہاج یوتھ لیگ کراچی

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minhaj Youth League Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Minhaj Youth League Karachi:

Shortcuts

Share