Qomi news updates

Qomi news updates All news updates national and international News updates

03/05/2025

"آپ ہر روز صبح اٹھتے ہیں، کام پر جاتے ہیں، لوگوں سے ملتے ہیں... لیکن ایک سچ آپ سے چھپا رہتا ہے: آپ کی زندگی دھیرے دھیرے آپ کی آنکھوں کے سامنے سے نکل رہی ہے — اور آپ کو پتہ بھی نہیں۔ آپ ہنس رہے ہیں، مسکرا رہے ہیں، لیکن اندر سے تھک چکے ہیں۔ کیا کبھی سوچا ہے کہ آپ خود کے لیے جی رہے ہیں یا صرف زندگی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں؟ یہ صرف ایک سوال نہیں، ایک آئینہ ہے — جس میں دیکھنے کی ہمت ہر کسی میں نہیں ہوتی۔"

#

گوشت کہا گیا ؟😆😆😉
02/05/2025

گوشت کہا گیا ؟😆😆😉

*بھارتی فضائیہ کے طیارے جو اپنے ہی پائلٹس کیلئے موت کی علامت بن گئے*بھارت نے فرانس سے 26 رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ کر...
02/05/2025

*بھارتی فضائیہ کے طیارے جو اپنے ہی پائلٹس کیلئے موت کی علامت بن گئے*

بھارت نے فرانس سے 26 رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے، اس معاہدے کی کل لاگت تقریباً 630 ارب بھارتی روپے یعنی 7.4 ارب امریکی ڈالر ہے۔ یہ طیارے بھارتی بحریہ کے لیے خریدے جا رہے ہیں تاہم بھارتی فضائیہ کے پاس بھی فرانس سےخریدے گئے کم و بیش 36 رافیل طیارے موجود ہیں۔

لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر بھارت کو اتنے مہنگے طیاروں کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

اس کا جواب سیدھا سا ہے، بھارتی فضائیہ مطلوبہ 42 اسکواڈرنز کے بجائے صرف 31 اسکواڈرنز کے ساتھ کام کر رہی ہے، چین اور پاکستان جیسے ہمسایہ ممالک سے کشیدہ تعلقات کے پیش نظر طیاروں کی یہ کمی بھارتی افسران کے لیے ایک مستقل دردِ سر بنی ہوئی ہے۔

طیاروں کی اس کمی کی وجہ سے بھارتی فضائیہ پرانے جہازوں کو ڈی کمیشن کرنے سےبھی گریز رہی ہے اور اس کے بیڑے میں آج تک سویت دور کے پرانے مِگ 21 جیسے بدنام طیارے بھی آپریٹ کررہے ہیں۔

1964 میں بھارتی فضائیہ میں شامل ہونے کے بعد سے ہی یہ طیارہ موت کی علامت بن چکا ہے، لیکن دشمن کے لیے نہیں بلکہ اپنے ہی پائلٹس کے لیے ۔

بھارتی فضائیہ میں اس کی شمولیت سے اب تک مِگ 21 طیارہ 400 سے زائد حادثات کا شکار ہو اہے جن میں 200 سے زیادہ بھارتی پائلٹ اور 60 سے زائد عام شہری اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس خراب ریکارڈ کے باعث بھارتی پائلٹس میں یہ طیارے ’فلائنگ کوفِن‘ یا ’اڑتے تابوت‘ کے نام سے مشہور ہیں۔

یہ فلائنگ کوفن عالمی سطح پر اس وقت بھی خبروں کی زینت بنا جب 2019 میں پاک فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے دوران بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کا مگ 21 پاکستانی فضا میں مار گرایا گیا جس کے بعد ابھینندن نے پاکستان میں ’فنٹاسٹک‘ چائے نوش کی۔

تو آخر اس قدر بدنام اور اس قدر پرانا طیارہ آج بھی بھارتی فضاؤں میں کیوں اڑرہا ہے؟

اس کی وجہ نئی جنریشن کے جہازوں کی تیاری میں تاخیرہے۔ بھارتی ساختہ ’تیجس MK1A‘ طیاروں کا پہلا اسکواڈرن جولائی 2024 میں تیار ہونا تھا، مگر انجن کی فراہمی میں تاخیر نے بھارتی دفاعی صنعت اور خاص طور پر ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کا پول کھول دیا۔

تیجس کی فراہمی میں تاخیر پر بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ کی مایوسی اس وقت کھل کر سامنے آئی جب انہوں نے رواں سال فروری میں ایک ایئر شو کے دوران ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ پر برہمی کا اظہار کیا۔

اس موقع کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں بھارتی ائیر چیف ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے اہلکاروں سے کہہ رہے ہیں کہ’آپ کو ہمارے خدشات دور کرنے ہوں گے۔ اس وقت میں آپ پر اعتماد نہیں کر سکتا، اور یہ بہت ہی خطرناک بات ہے!‘

بھارتی ائیر چیف کے اس بیان کی روشنی میں اگر موجودہ پاک بھارت کشیدگی اور بھارت کی گیڈر بھبکیوں کو دیکھا جائے تو نہ جانے کیوں صرف چائے کا کپ ہی نظر آتا ہے۔

*بھارت نے آئی ایم ایف سے پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا ازسرِ نو جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا*بھارت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ...
02/05/2025

*بھارت نے آئی ایم ایف سے پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا ازسرِ نو جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا*

بھارت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا ازسرِ نو جائزہ لے۔

بھارتی حکومت کے ایک عہدیدار نے غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ بھارت نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو دی گئی مالی امداد کا ازسرِ نو جائزہ لے تاہم اس مطالبے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

پاکستانی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل طور پر درست سمت میں گامزن ہے، آئی ایم ایف کا حالیہ جائزہ کامیابی سے مکمل ہوا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ پیکیج حاصل کیا تھا، جبکہ مارچ 2025 میں پاکستان 1.3 ارب ڈالر کا Climate Resilience Loan بھی دیا گیا تھا۔

ان امدادی پروگرامز کی بدولت ملک کی 350 ارب ڈالر مالیت کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے اور دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*https://whatsapp.com/channel
/0029VbA9jSw2kNFz6UITQx3Y

02/05/2025

*🚨کراچی میں کورنگی روڈ پر ملیر ندی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق،*

*🚨مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی۔ واٹر ٹینکر نے بائیک پر جاتےمرد اور خاتون کو ٹکر ماری، حادثے میں مرد زخمی ہوا۔ مشتعل ہجوم نے واٹر ٹینکر کے کلینر کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیا*

*مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے مسیحی برادر ی کا’’پاکستان زندہ باد ‘‘کنونشن*پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مسلح افواج...
01/05/2025

*مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے مسیحی برادر ی کا’’پاکستان زندہ باد ‘‘کنونشن*

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے مسیحی برادر ی نے ’’پاکستان زندہ باد ‘‘کنونشن کاانعقاد کیا۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں موجود تمام اقلیتیں ہر مشکل گھڑی میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ہیں، ذرائع نے کہا کہ گوجرانوالہ میں مسیحی برادری کی جانب سے مسلح افواج کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئےسینٹ پال چرچ میں ’’ پاکستان زندہ باد ‘‘ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کنونشن میں گوجرانوالہ کی مسیحی، سکھ برادری کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کنونشن کا مقصدپہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد قومی یکجہتی اور دفاع وطن کےعزم اعادہ کرناہے، شرکاءنےافواج پاکستان کی دفاع وطن کیلئےدی گئی قربانیوں کوشاندارخراج عقیدت پیش کیا۔

شرکاء نے "پاکستان زندہ باد" کےفلک شگاف نعرے لگائے اور کہا کہ یہ وقت ہےکہ پوری قوم ایک پرچم تلے متحد ہو کر ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرے، ہم پاک فوج کیساتھ کھڑےہیں اور اپنےخون کاآخری قطرہ بھی اپنے ملک کے دفاع کیلئے بہائیں گے۔

شرکا نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارتی افواج کی ناکامی اور شرمندگی کا باعث ہے، بھارت کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کرتے ہیں۔

*گجرات کے قصائی مودی نے سندھو پر حملہ کیا ہے، اگر پانی بند ہوا تو پھر اُن کا خون بہے گا، بلاول بھٹو**ہم سندھو دریا کا دف...
01/05/2025

*گجرات کے قصائی مودی نے سندھو پر حملہ کیا ہے، اگر پانی بند ہوا تو پھر اُن کا خون بہے گا، بلاول بھٹو*

*ہم سندھو دریا کا دفاع کریں گے اور عالمی سطح پر یہ مقدمہ لے کر جائیں گے، دھمکیاں دیں گئیں تو جنگ کیلئے تیار ہیں، چیئرمین پی پی کا خطاب*

*میرپور خاص میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جب میں وزیر خارجہ تھا تب بھی سندھ طاس معاہدے پر حملے ہوتے تھے، اب کشمیر کو بہانہ بناکر گجرات کے قصائی نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے سندھو پر حملہ کیا ہے۔

*بھارت کی کسی بھی عسکری مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور بلند سطح جواب دیا جائے گا، آرمی چیف**پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہ...
01/05/2025

*بھارت کی کسی بھی عسکری مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور بلند سطح جواب دیا جائے گا، آرمی چیف*

*پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے، جنرل عاصم منیر، جنرل عاصم منیر*

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی قسم کی عسکری مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور بلند سطح کا جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا اور ہیمر اسٹرائیک مشق کا مشاہدہ کیا، جہاں پاک فوج کی منگلا اسٹرائیک کور کی جانب سے فیلڈ ٹریننگ مشق کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر فوجیوں سے خطاب کیا جس میں انہوں نے قوم کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مسلح افواج کے غیر متزلز ل عزم کا اعادہ کیا اور افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔

آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے جذبے کو پاک فوج کی آپریشنل مہارت قرار دیا اور ان کے لڑنے کی صلاحیت اور حربی جذبے کو سراہا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت کے کسی بھی فوجی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے، ہمارا قومی مفاد کے تحفظ کے لیے تیاری اور عزم مطلق ہے۔

01/05/2025

*میں اپنے نام کی چُھٹی مَنا نہیں سکتأ*
*مزدور ہوں، خالی ہاتھ گھر جا نہیں سکتأ*

*یکم مئی مزدور ڈے!*

01/05/2025

*اسرائیل: جنگلات میں لگی آگ بےقابو ، عالمی امداد طلب، یوم آزادی کی تقریبات بھی منسوخ*

تل ابیب: مقبوضہ بیت المقدس کے مضافات میں لگنے والی آگ بے قابو ہونے پر اسرائیل میں قومی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو انخلا کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ آگ اسرائیل کی تاریخ میں لگنے والی اب تک کی سب سے بڑی آگ ہوسکتی ہے، حکام کے مطابق آگ صبح ساڑھے 9 بجے لگی جو تیز ہوا کے باعث پھیلتی چلی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فائر بریگیڈ کے 120 سے زائد اہلکار اور متعدد طیارے اور ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ امدادی کارروائیوں میں معاونت کے لیے فوج کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

تاہم آگ پر قابو پانے میں ناکامی کے باعث اسرائیلی وزیر خارجہ نے یونان، اٹلی، بلغاریہ، کروشیا اور قبرص سے امداد کی اپیل کی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق آگ لگنے کے بعد ریسکیو سروسز نے اب تک 22 افراد کو طبی امداد فراہم کی ہے جن میں سے 12 کو اسپتال لے جایا گیا۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qomi news updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share