Lyari Namaa

Lyari Namaa Sirf Lyari Ka Khabar-Nama

09/06/2026

کراچی ساؤتھ کے نوجوانوں کے لیے خوشخبری!

پاکستان آرمی 9 جون صبح 8:00 بجے لیاری ٹاؤن آفس میں ایک خصوصی بھرتی کیمپ کا انعقاد کر رہی ہے۔

اگر آپ کی عمر 17 سے 23 سال کے درمیان ہے تو یہ آپ کے لیے ایک بہترین موقع ہے کہ آپ اپنا روشن مستقبل بنائیں، عالمی معیار کی تربیت حاصل کریں اور فخر کے ساتھ ملک کی خدمت کریں۔

آگے بڑھیں اور ایک ایسا کیریئر اختیار کریں جو آپ کو ایک مضبوط شناخت اور زندگی کا مقصد فراہم کرے۔

🇵🇰 ⭐️

*کراچی ضلع جنوبی کے 17 سے 23 سال کے نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری!!*پاک فوج میں شمولیت-🇵🇰⭐️ باعزت روزگار، بہترین تربیت اور ...
07/06/2026

*کراچی ضلع جنوبی کے 17 سے 23 سال کے نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری!!*
پاک فوج میں شمولیت-🇵🇰⭐️ باعزت روزگار، بہترین تربیت اور ایک باوقار مستقبل کا سنہری موقع۔

وہ پاک فوج جس پر پوری قوم کو فخر ہے، آپ کو شمولیت کا موقع دے رہی ہے۔ آئیں اور اس کا حصہ بنیں۔

📍 پاک فوج بھرتی کیمپ
📅 9 جون | 🕗 صبح 8 بجے
📍 لیاری ٹاؤن آفس

یہ صرف نوکری نہیں، ایک شناخت، ایک مقصد اور نیا آغاز ہے۔
پاک فوج زندہ باد 🇵🇰
پاکستان ہمیشہ زندہ باد 🇵🇰

06/06/2026

`لیاری کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو!`

پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی، `سجاد علی سومرو` کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف سندھ اسمبلی میں شروع کی گئی جدوجہد رنگ لے آئی ہے۔ لیاری میں جہاں 18 سے 20 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ ہو رہی تھی، اب کامیاب مذاکرات کے بعد اسے کم کر کے 10 سے 12 گھنٹے تک لایا جا رہا ہے، جس پر عملدرآمد کل یا پرسوں سے شروع ہو جائے گا۔

`سجاد علی سومرو` نے ہمیشہ سندھ اسمبلی کے فلور پر کراچی بالخصوص لیاری کے عوام کے لیے بھرپور اور مضبوط آواز اٹھائی۔ انہوں نے نہ صرف کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا بلکہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اگر لوڈشیڈنگ کم نہ کی گئی تو وہ عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے۔

اسی دباؤ کے نتیجے میں کے الیکٹرک کے اعلیٰ حکام نے رابطہ کیا اور معاملے کو سنجیدگی سے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اب لیاری سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں واضح کمی لائی جا رہی ہے، جبکہ مزید ریلیف کی بھی توقع ہے۔

`سجاد علی سومرو،` جو پاکستان تحریک انصاف کی ایک مضبوط آواز ہیں، نے ہمیشہ لیاری کے عوام کا نہ صرف دفاع کیا بلکہ ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے رہے

04/06/2026

چلیں کم از کم کوئی تو جاگ رہا ہے اور مردہ حکمرانوں اور ایوانوں تک لیاری اور کراچی کے مسائل پر بات کرنے کی ہمت رکھتا ہے

01/06/2026
کراچی کی 246 یوسیز کا خصوصی آڈٹ شروع، “جس جس نے مال کھایا ہے اب حساب دینے کی تیاری پکڑ لو”کراچی: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چ...
20/05/2026

کراچی کی 246 یوسیز کا خصوصی آڈٹ شروع، “جس جس نے مال کھایا ہے اب حساب دینے کی تیاری پکڑ لو”
کراچی: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نثار احمد کھوڑو نے کراچی کی تمام 246 یونین کمیٹیوں کے گزشتہ 3 سال کے خصوصی مالی آڈٹ کا حکم دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ مرتضیٰ وہاب کے خط کی روشنی میں کیا گیا۔
چیئرمین پی اے سی نے ڈی جی آڈٹ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کراچی کی تمام یوسیز کے ماہانہ او زی ٹی فنڈز، اخراجات، ملازمین، پینشن اور دیگر مالی معاملات کی مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ ساتھ ہی کراچی کے تمام ٹاؤنز سے روڈ کٹنگ چارجز کی مد میں وصول کی گئی رقوم کا ریکارڈ بھی مانگ لیا گیا ہے۔
نثار کھوڑو کے مطابق سندھ حکومت ہر یونین کمیٹی کو ماہانہ 12 لاکھ روپے او زی ٹی فنڈ فراہم کر رہی ہے، جبکہ کراچی کی 246 یوسیز کو مجموعی طور پر ماہانہ 29 کروڑ 52 لاکھ روپے جاری کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر یہ رقم کہاں خرچ ہو رہی ہے اور عوام کو اس کا فائدہ کیوں نظر نہیں آ رہا؟
ذرائع کے مطابق اب یوسیز اور ٹاؤنز میں “فائلیں سیدھی” کرنے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں، کیونکہ آڈٹ کے بعد یہ واضح ہو سکے گا کہ کون سا فنڈ کس مد میں خرچ ہوا، کہاں ترقیاتی کام ہوئے اور کہاں صرف کاغذوں میں منصوبے مکمل دکھا دیے گئے۔
شہری حلقوں میں بھی یہ بات گردش کر رہی ہے کہ “جس جس نے مال کھایا ہے اب تیاری پکڑ لو”، کیونکہ اس بار صرف کاغذی کارروائی نہیں بلکہ فنڈز کے استعمال کا مکمل حساب مانگا جا رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اگر اربوں روپے واقعی عوام پر خرچ ہوئے ہوتے تو کراچی کی سڑکیں، گلیاں، سیوریج اور بنیادی سہولیات کی حالت آج ایسی نہ ہوتی۔
چیئرمین پی اے سی نے واضح کیا ہے کہ اگر مالی بے ضابطگیاں ثابت ہوئیں تو کارروائی کی جائے گی، جبکہ یوسیز کی مالی آڈٹ سے نچلی سطح پر کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
نثار کھوڑو نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے ٹاؤنز کو روڈ کٹنگ چارجز کی مد میں اربوں روپے وصول ہوئے، اب ٹاؤن انتظامیہ کو بتانا ہوگا کہ وہ رقم کہاں خرچ کی گئی۔ ڈی جی آڈٹ اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کو تفصیلات طلب کرکے مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

Address

Karachi
75660

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lyari Namaa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Lyari Namaa:

Share