Weather Forecast

Weather Forecast Welcome to the official page of The Weather Forecast Pakistan! We provide weather Information, News, Weekly updates, Live Weather images

The main goal of this page is for all of you to engage, discuss the Weather Conditions in across the country.

کراچی کی تازہ ترین صورتحال:● کراچی کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں اس وقت شدید گرج چمک کے بادل موجود ہیں، جس کے نتیجے میں ...
30/09/2025

کراچی کی تازہ ترین صورتحال:

● کراچی کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں اس وقت شدید گرج چمک کے بادل موجود ہیں، جس کے نتیجے میں صدر، کورنگی، ملیر، لانڈھی، ڈیفنس، کلفٹن اور اطراف کے علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ گرج چمک کا سلسلہ جاری ہے۔

● یہ بارش کا سلسلہ آئندہ چند گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

● کل شہر میں گرم موسم متوقع ہے، تاہم چند مقامات پر بارش کے امکانات برقرار رہیں گے۔

30/09/2025

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش
🌧️🌧️🌧️

🔵 ہوا کا شدید کم دباؤ اس وقت کراچی سے تقریباً 60 کلومیٹر دور بلوچستان کی ساحلی پٹی کے ساتھ موجود ہے اور اب بھی "ڈیپریشن"...
10/09/2025

🔵 ہوا کا شدید کم دباؤ اس وقت کراچی سے تقریباً 60 کلومیٹر دور بلوچستان کی ساحلی پٹی کے ساتھ موجود ہے اور اب بھی "ڈیپریشن" کی صورت میں موجود ہے۔

🔵 اس سسٹم کے مشرقی حصے میں بارش والے بادل بن رہے ہیں، جو کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارش کا سبب بن رہے ہیں۔ آج دن بھر شہر کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

🔵 کل اور پرسوں بھی کراچی میں ہلکی بارش کے امکانات موجود رہیں گے ان شاء اللہ۔ یہ سسٹم ممکنہ طور پر مون سون 2025 کا آخری سلسلہ ثابت ہو سکتا ہے مزید کسی تبدیلی کے صورت میں اپڈیٹ دینے کی کوشش کریں گے
بیشک اللہ پاک ہی بہتر جانتا ہے۔

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ کراچی شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں سےوقفے وقفے کے ساتھ تیز اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا سلس...
10/09/2025

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ کراچی شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں سےوقفے وقفے کے ساتھ تیز اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث اکثر علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ملیر ندی اور لیاری ندی بھی اب اُبل پڑی ہیں، جس سے ان کے اطراف کی تمام آبادیاں زیرِ آب آچکی ہیں۔

اس وقت ہوا کا کم دباؤ بلوچستان کے ساحل کُوکی پر موجود ہے اور یہ مزید آگے کی جانب بڑھ رہا ہے، جو آئندہ 2 سے 3 گھنٹوں میں اورماڑہ اور گردونواح میں شدید بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔ دوسری جانب کراچی شہر کے اکثر علاقوں میں آج بھی وقفے وقفے سے کہیں ہلکی، کہیں درمیانی اور کہیں مختصر تیز بارش کے اسپیل ریکارڈ ہو رہے ہیں۔

فی الحال یہ تمام سرگرمیاں سسٹم کے مشرقی حصے کی وجہ سے ممکن ہو رہی ہیں۔ جیسے جیسے یہ سسٹم مزید آگے کی جانب بڑھتا جائے گا، بارش کے یہ بینڈ کراچی سے دور ہوتے چلے جائیں گے۔ تاہم، اگلے 2 سے 3 گھنٹوں تک مختلف شدت کی بارش کا سلسلہ شہر کے مختلف علاقوں پر اثرانداز رہے گا۔ اس کے بعد شہر میں بارش کی سرگرمیاں آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہو جائیں گی اور آج شام سے موسم معمول پر آنا شروع ہو جائے گا۔ آج رات دیر تک اس سسٹم کے اثرات شہر سے مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے اور یہ تاریخی سسٹم شہر کے لیے ہمیشہ ایک یاد بن کر رہ جائے گا۔

اس کے بعد امکان ہے کہ جلد ہی صوبہ سندھ سے مانسون کی واپسی (Monsoon Withdrawal) شروع ہو جائے، کیونکہ مزید بارشوں کا امکان نظر نہیں آ رہا۔

فی الحال اگلے چند گھنٹوں تک بارش کو انجوائے کریں۔

بیشک اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔

09/09/2025

لیاری ندی مکملُ بھرگہی ہے تین ہٹی کی طرف پانی باہر آنا شروع

09/09/2025

09/09/2025

لیاری اور ملیر ندی میں جو سیلابی صورتحال ہے وہ کراچی شہر میں بارش سے نہیں ہوئی بلکہ شہر کے مضافات اور کھرتر کی طرف ہونے والی شدید 250 ملی میٹر بارش کی وجہ سے ہے۔

Weather update aj sham rat tak sindh ke bht sa areas me Barish ke chance hai or aj sham rat tak Karachi ke kareeb b stro...
06/09/2025

Weather update aj sham rat tak sindh ke bht sa areas me Barish ke chance hai or aj sham rat tak Karachi ke kareeb b strong development ke chance hai jisa Karachi ke Kuch areas me Barish ke chance ban sakte hai jb ke Karachi me Barish ke zyd chance kal sa start hai or 8 September or 9 September ko pora Karachi me heavy to very heavy rain expected hai or Hyderabad me aj sham rat sa Barish expected hai inshaAllah

Karachi me heavy rains ke chances har din berhte ja rahe hain, 8-9 September ko Karachi me shadeed barish mumkin hai
06/09/2025

Karachi me heavy rains ke chances har din berhte ja rahe hain, 8-9 September ko Karachi me shadeed barish mumkin hai

ابھی ابھی PDMA نے خبر دی ہے کہ انڈیا نے دریائے راوی پر تھین ڈیم کے گیٹ کھول دیے ہیں اور اس وقت جسر کے مقام پر 210,000 کی...
27/08/2025

ابھی ابھی PDMA نے خبر دی ہے کہ انڈیا نے دریائے راوی پر تھین ڈیم کے گیٹ کھول دیے ہیں اور اس وقت جسر کے مقام پر 210,000 کیوسک پانی کا ریلہ پاکستان میں داخل ہورہا ہے۔

یہ بات اس لیے بھی اہم ہے کہ لاہور میں شاہدرہ کے مقام پر جی ٹی روڈ اور ریلوے کے پُل کی پانی گزارنے کی گنجائش 300,000 کیوسک ہے۔بہت زور لگاکر 30 ہزار کیوسک اور گزارا جا سکتا ہے۔

گنجائش سے زیادہ پانی آنے کی صورت میں پہلے تو راوی کے دائیں کنارے پر بند توڑ کر اضافی پانی کو نہروں، کھیتوں اور فلڈ چینل میں موڑ دیا جاتا تھا اور گھوم پھر کر یہ پانی پھر شرقپور کے پاس دوبارہ راوی میں چلا جاتا تھا اور یوں لاہور شہر نہ صرف سیلاب سے بچ جاتا تھا بلکہ پُل بھی محفوظ رہتے۔

سنہ 1988 کے سیلاب میں لاہور شہر کو اسی طریقے سے سیلاب سے بچایا گیا تھا۔ اس وقت سیلاب کا پانی جی ٹی روڈ اور ریلوے کے پُل کی گنجائش سے دوگنا شدت کا تھا لہذا دریا کے بند توڑے پڑے تھے جس سے لاہور شہر تو محفوظ رہا لیکن کئی دیہات اور زرعی زمینیں ڈوب گئی تھیں۔

تاہم اب لاہور میں دریائے راوی کے دائیں کنارے پر ان زرعی علاقوں میں فیکٹریاں، ہاوسنگ سوسایٹیز ، موٹروے اور سڑکیں بن چُکی ہیں جو کہ سیلابی راستے میں رُکاوٹ بنیں گی۔ انڈیا پچھلے دو دنوں سے کئی دفعہ دریاوں میں پانی چھوڑنے کا بتا چُکا ہے۔ دیکھیں اس دفعہ لاہور کو بچانے کے لیے ہم نے کیا حکمتِ عملی بنائی ہے کیونکہ پرانی حکمتِ عملی کام نہیں کرے گی۔

اِلٰہی اس مُلک اور اس میں رہنے والوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھنا۔

27/08/2025

⚠️ سیالکوٹ: بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد سیالکوٹ کے دیہی علاقے سیلاب کی لپیٹ میں، متعدد گاؤں ڈوب گئے.

اللہ پاک رحم کریں لیکن اب تک کی اطلاعات کے مطابق قصور، سیالکوٹ اور نارووال  ایک حد تک ڈوب چکے ہیں اور اس بات کا سادہ سا ...
27/08/2025

اللہ پاک رحم کریں لیکن اب تک کی اطلاعات کے مطابق قصور، سیالکوٹ اور نارووال ایک حد تک ڈوب چکے ہیں اور اس بات کا سادہ سا مطلب یہ ہے کہ ڈاؤن سٹریم سارا پنجاب ہی اگلے ایک سے دو دن میں ڈوب جانا ہے۔

یہ سیلاب بہت ہی افسوسناک ہوگا اور جہاں جانی نقصان ہونا ہے وہیں انفراسٹرکچر کی مد میں کھربوں کا نقصان آگے آیا پڑا ہے۔

اس سیلاب سے کم سے کم بھی دو کروڑ سے زیادہ پنجاب کے شہری متاثر ہونگے کیونکہ جن جن علاقوں سے ستلج، چناب اور راوی گزرتے ہیں وہ انتہائی گنجان آباد علاقے ہیں۔

یاد رہے 1988 کے بعد یہ پہلا سیلابی ریلا ہے جو اتنی شدت سے آ رہا ہے اور مزید پانی آنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

Address

Karachi

Telephone

+923131078351

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Weather Forecast posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share