ShoQ Say

ShoQ Say Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ShoQ Say, Video Creator, Karachi.

10/05/2025
29/04/2025

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کو فوری طورپر کم کرکے 70 روپے فی لٹر
مقرر کیا جائے جس سے حکومت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا ۔
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف

صبح بخیر
30/01/2025

صبح بخیر

15/10/2024

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جو اسلام میں پردے کے احکامات بیان کیئے ہیں وہ انہیں ملائشیا سے لے کر نہیں آئے ۔ نہ ہی انہوں نے انڈیا میں بیٹھ کر گھڑے ہیں ۔ بلکہ وہ تمام احکامات اس قران میں موجود ہیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا تھا اور جس پر ایمان لائے بغیر کسی کے مسلمان ہونے کا دعویٰ باطل قرار پاتا ہے ۔
اقرار الحسن صاحب جو کہ بچپن سے مسلمان ہیں ۔ ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ اپنے نام کے ساتھ "سید" لگاتے ہیں انہیں ان احکامات کی ڈاکٹر صاحب کی بیان کردہ حکمت پر شدید اعتراض ہے ۔
کیوں اعتراض ہے ؟
کیوں کہ ڈاکٹر صاحب نے یہ کہا کہ اگر کوئی مرد کسی نامحرم خاتون کو بیس منٹ تک دیکھے اور اس کے خیالات میں ہلچل نہیں ہوتی تو اسے ڈاکٹر کے پاس جانا چاہئے ۔ پھر آپ بیمار ہیں ۔
ڈاکٹر صاحب نے بس یہی الفاظ استعمال کیئے ہیں ۔ باقی رہے "گندے خیالات" , "گندی گندی باتیں" وغیرہ ۔ یہ اقرار الحسن صاحب اپنے گھر سے لے کر آئے ہیں کہ ان کے گھر میں وافر مقدار میں دستیاب ہیں ۔
میرا سوال یہ ہے کہ اگر اقرار الحسن کو ڈاکٹر صاحب کی بیان کردہ قرانی احکامات کی حکمت پر اعتراض تھا تو پھر انہیں ان احکامات کی وہ حکمت بیان کرنی چاہیئے تھی جس کی وجہ سے ان کے نزدیک اللہ نے یہ احکامات دیئے ؟
اللہ اور اللہ کے رسول کا یہ واضح حکم ہے کہ خواتین حجاب کریں گی اور مرد اپنی نگاہیں نیچی رکھیں گے ۔
کیوں دیا گیا یہ حکم پاکستان کے پاکیزہ مردوں کو اور پاکیزہ خواتین کو ؟
اس حکم کی آخر وجہ کیا ہے جبکہ ہمارے معاشرے میں اقرار الحسن جیسے پاکیزہ مردوں کا ایک جم عفیر پایا جاتا ہے ؟
ہم تو اتنے پکے ہو چکے ہیں کہ ہمیں اپنے معاشرے کی ٹک ٹاک پر ناچتی خواتین کو دیکھ کر بھی کچھ نہیں ہوتا نیوز اینکر کیا بیچتی ہے ؟
یوٹیوب پر ایک بے غیرت مرد اپنی بیوی کی ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کرتا ہے اور ہم اسے ملینز ویوز دے کر دنوں میں کروڑ پتی بنا دیتے ہیں لیکن ہمیں کچھ نہیں ہوتا ۔
ہمارا معاشرہ ایک اسلامی معاشرے سے ایک کنجر خانے میں تبدیل ہو چکا لیکن اس بے حجابی سے اس بے حیائی سے ہمیں کچھ نہیں ہوتا ۔
مجھ سے ایک بار ایک ملحد نے اعتراض کیا تھا کہ مغرب میں خواتین ننگی بھی گھومیں تو کوئی توجہ نہیں دیتا ۔ لیکن پاکستان میں لڑکی کی صرف ٹانگیں دیکھ کر مومنوں کا ایمان ڈگمگا جاتا ہے ۔
میں نے جواب میں کہا تھا کہ ان انگریزوں کو ضرورت کیا ہے ٹانگیں دیکھنے کی جبکہ ان کے دیکھنے کو پورا جسم دستیاب ہے ؟
ایک شراب کا عادی شخص پوری بوتل پی کر بھی سرور حاصل نہیں کر پاتا ۔ جبکہ ایک ایسا شخص جس نے کبھی کوئی نشہ نہ کیا ہو اسے آپ محض ایک سگریٹ پلا دیں ۔ وہ ایسے ڈگمگائے گا جیسے شراب پی لی ہو ۔
اس بے حجابی کے نشے کے اب ہم عادی ہو چکے ہیں ۔ ہمارے ڈراموں میں ایک خاتون اداکارہ اور مرد اداکار میاں بیوی کی ایکٹنگ کرتے کرتے کس حد تک تجاوز کر چکے کون نہیں جانتا ؟
ایک کثیر تعداد ہمارے معاشرے میں خواتین کی ایسی ہے جو میڈیا پہ یا آفس وغیرہ میں کام کرتے ہوئے اقرار الحسن جیسے مردوں کی "اس پاکیزگی" پر مر مٹتی ہیں اور اپنے گھروں میں بیٹھے ان شوہروں سے (جنہوں نے اپنی بیویوں کو معاشی تنگی سے بچنے کے لیئے جاب پر بھیجا تھا ) طلاق لے کر اپنے کولیگز کے ساتھ نکاح پڑھوا لیتی ہیں ۔
مثالیں موجود ہیں اور اتنی وافر ہیں کہ ایک نشست میں بیان نہیں کی جا سکتیں ۔
یہ رواج ہمارے معاشرے میں اتنا عام ہو چکا ہے کہ اب تقریباً ہر دس میں سے نو ڈراموں کا موضوع بھی یہی ہوتا ہے ۔
لڑکی جاب کرنے گئی تھی ۔
باس کو پسند آگئی ۔
یا لڑکا جاب کرنے گیا تھا ۔
خاتون باس کو پسند آگیا ۔
لڑکی شادی شدہ ہے تو پیسوں کا لالچ دے کر پچھلے مرد سے طلاق دلوا دی اور خود بیاہ رچا لیا ۔
اس سے زیادہ اور کیا ہو گا ؟
کیوں اللہ نے خواتین کو حجاب اور مرد کو نگاہیں نیچی کرنے کا حکم دیا ؟
اسی حکم پر خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی عمل کیا اور اپنی ازواج مطہرات سے بھی عمل کروایا ۔
ہمارے یہ اقرار الحسن جیسے مرد رسولوں سے بڑھ گئے ؟
ہماری خواتین امہات المومنین سے زیادہ پاکیزگی اختیار کر گئیں کہ اب انہیں ضرورت ہی نہیں ۔
تم لوگ غلاظت کے عادی ہو گئے ہو ۔ تعفن زدہ ماحول میں رہ کر تمہاری قوت شامہ جواب دے چکی اور تم سمجھے کہ تم پاکیزگی کے اعلیٰ معیار پر جا پہنچے ؟
تم پر فرشتے صبح شام لعنت بھیجیں تو تمہیں ایک دن برا لگے گا دو دن برا لگے گا ۔ پھر تم اس لعنت کے بھی عادی ہو جاؤ گے ۔
اگر اتنے گندے اور غلیظ ماحول میں رہنے کے باوجود ہمیں کوئی غلاظت اور گند نظر نہیں آرہا تو بلاشبہ ہم سب کو ڈاکٹر سے اپنا علاج کروانے کی ضرورت ہے ۔
منقول

29/09/2024

جو ہم پہ گزرے تھے رنج سارے جو خود پہ گزرے تو لوگ سمجھے
جب اپنی اپنی محبتوں کے عذاب جھیلے تو لوگ سمجھے

وہ جن درختوں کی چھاؤں میں سے مسافروں کو اٹھا دیا تھا
انہیں درختوں پہ اگلے موسم جو پھل نہ اترے تو لوگ سمجھے

اس ایک کچی سی عمر والی کے فلسفے کو کوئی نہ سمجھا
جب اس کے کمرے سے لاش نکلی خطوط نکلے تو لوگ سمجھے

وہ خواب تھے ہی چنبیلیوں سے سو سب نے حاکم کی کر لی بیعت
پھر اک چنبیلی کی اوٹ میں سے جو سانپ نکلے تو لوگ سمجھے

وہ گاؤں کا اک ضعیف دہقاں سڑک کے بننے پہ کیوں خفا تھا
جب ان کے بچے جو شہر جاکر کبھی نہ لوٹے تو لوگ سمجھے

بازیچۂ اطفال ہے دنیا مرے آگے ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے
14/06/2024

بازیچۂ اطفال ہے دنیا مرے آگے
ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے

23/02/2024

قاری حنیف ڈار کی وال سے

الله تعالیٰ کے سو احکامات

یہ چند برس پرانی بات ہے‘ ایک امریکی نو مسلم نے قرآن مجید سے حقوق العباد سے متعلق اللہ تعالیٰ کے 100 احکامات جمع کیے‘ یہ احکامات پوری دنیا میں پھیلے مسلم اسکالرز کو بھجوائے اور پھر ان سے نہایت معصومانہ سا سوال کیا ’’ہم مسلمان اللہ تعالیٰ کے ان احکامات پر عمل کیوں نہیں کرتے‘‘ مسلم اسکالرز کے پاس اس معصومانہ سوال کا کوئی جواب نہیں تھا.

مجھے چند دن قبل ایک دوست نے یہ احکامات ’’فارورڈ‘‘ کر دیے‘ میں نے پڑھے اور میں بڑی دیر تک اپنے آپ سے پوچھتا رہا ’’ہمارے رب نے ہمیں قرآن مجید کے ذریعے یہ احکامات دے رکھے ہیں‘ ہم میں سے کتنے لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کے ان احکامات پر پورا اترتے ہیں‘‘ میں یہ احکامات سو نمبر کا پرچہ سمجھ کرترجمہ کر رہا ہوں اور میں یہ آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں‘ آپ پہلے یہ پرچہ حل کریں‘ پھر خود اس کی مارکنگ کریں‘ پھر اپنے پاس یا فیل ہونے کا فیصلہ کریں اور آخر میں یہ سوچیں ہم قیامت کے دن کیا منہ لے کر اپنے رب کے سامنے پیش ہوں گے‘ آپ کا یہ جواب فیصلہ کرے گا ہم کتنے مسلمان ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا
1 ۔ گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو‘‘
2. غصے کو قابو میں رکھو‘
3- دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو‘
4 - تکبر نہ کرو‘
5- دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو‘
6- لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو‘
7- اپنی آواز نیچی رکھا کرو‘
8- دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو‘
9- والدین کی خدمت کیا کرو‘
10- منہ سے والدین کی توہین کا ایک لفظ نہ نکالو‘ 11-کسی کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو‘
12.حساب لکھ لیا کرو‘
13 ‘ کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو‘
14-‘ اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو‘
15- سود نہ کھاؤ‘
16-رشوت نہ لو‘
17- ‘ وعدہ نہ توڑو‘
18- دوسروں پر اعتماد کیا کرو‘حسن ظن رکھا کرو
19- سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو‘
20-‘ لوگوں کے درمیان انصاف کیا کرو‘
21- انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو‘
22‘ مرنے والوں کی دولت ورثاء کے درمیان فوری تقسیم کیاکرو‘
23 -‘ خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں‘
24 -‘ یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو‘
25-‘ یتیموں کے مال کی حفاظت کیا کرو‘
26 - دوسروں کا مال ناجائز طریقے سے مت کھایا کرو ۔
27- لوگوں کا مال ہڑپ کرنے کے لئے حکام کو رشوت مت دیا کرو۔
28- لوگوں کے درمیان صلح کراؤ‘
29 - بدگمانی سے بچو‘
30- ‘ غیبت نہ کرو‘
31- ایک دوسرے کی جاسوسی نہ کرو‘
32- خیرات کیا کرو‘
33غرباء کو کھانا کھلایا کرو‘
34- ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو‘
35- فضول خرچی نہ کیا کرو‘
36- ‘ خیرات کر کے جتلایا نہ کرو‘
37- مہمانوں کی عزت کیاکرو‘
38 نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو‘
39-‘ زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو‘
40-‘ لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو‘
41 - صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں‘ 42 -جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو‘ 43 -‘ جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ‘
44.‘ مذہب میں کوئی سختی نہیں‘
45- ‘ تمام انبیاء پر ایمان لاؤ‘
46 - ‘ حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو‘
47 ‘طلاق کی صورت میں بچوں کو دو سال تک دودھ پلاؤ اور ماں کو اس کی اجرت دو۔
48- جنسی بدکاری سے بچو‘
49 - حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو‘
50 - کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو‘
51- نفاق سے بچو‘
52- کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو‘
53 _ عورتیں اور مرد اپنے اپنےاعمال کی برابر جزاء پائیں گے‘
54- مرد کو خاندان کی ذمہ داریاں اٹھانے کا اہل ہونا چاہئے-
55 بخیل نہ بنو‘
56 - حسد نہ کرو‘
57- ایک دوسرے کو قتل نہ کرو‘
58. بدی کی وکالت نہ کرو‘
59- گناہ اور زیادتی کے معاملے میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو‘
60- نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو‘
61-‘ اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی‘
62- صحیح راستے پر رہو‘
63- جرائم کی سزا دے کر جرم کا ارادہ رکھنے والوں کے لئے عبرت کا سامان کرو‘
64 -گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو‘
65 -مردہ جانور‘ خون اور سور کا گوشت حرام ہے‘ 66- شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو‘
67-‘ جواء نہ کھیلو‘
68‘ ہیرا پھیری نہ کرو‘
69 -‘ کھاؤ اور پیو لیکن اسراف نہ کرو‘
70- ‘ نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو‘
71- ‘آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو‘ انھیں مدد دو‘
72-‘ طہارت قائم رکھو‘
73‘ اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہو‘
74‘ اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے‘
75- لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ‘
76- ستتر‘ کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا‘
77-‘ غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو‘ 78-‘ جس بات کے بارے میں علم نہ ہو اس کا پیچھا نہ کرو‘
79-‘ کسی کے پوشیدہ امور سے دور رہا کرو (کھوج نہ لگاؤ)‘
80-اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو‘
81‘ اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے‘
82- زمین پرعاجزی کے ساتھ چلو‘
83-دنیا سے اپنے حصے کا کام مکمل کر کے جاؤ‘
84-‘ اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو‘
85‘ ہم جنس پرستی میں نہ پڑو‘
86-‘ صحیح(سچ) کا ساتھ دو‘ غلط سے پرہیز کرو‘ 87‘ زمین پر تکبر سے نہ چلو‘ ن
88عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں‘
89- اللہ شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے‘ 90-‘ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو‘
91‘ برائی کو اچھائی سے ختم کرو‘
92- فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو‘
93- تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے‘
94 -‘ مذہب میں رہبانیت نہیں بلکہ بدعت ہے
95‘ اللہ کائناتی علم والوں کو مقدم رکھتا ہے‘
96-‘ غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ‘
97-‘ خود کو لالچ سے بچاؤ‘
98-‘ اللہ سے معافی مانگو‘ وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے
99-’’جو شخص دست سوال دراز کرے اسے جھڑکو مت ،اچھے طریقے سے انکار کرو ۔
100- بیویوں کے ساتھ اچھے طریقے سے رہو ۔ناپسند ہونے کے باوجود ان میں تمہارے لئے اللہ تعالیٰ نے کثیر خیر رکھی ہو گی۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ShoQ Say posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category