15/09/2026
🇵🇰 جٹ الائنس سندھ — اتحاد، خدمت اور سندھ کی وحدت 🇵🇰
جٹ الائنس سندھ کے صدر سردار عبدالرزاق باجوہ صاحب نے اپنے وفد کے ہمراہ سائیں زین شاہ صاحب کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سندھ کی تقسیم، سندھ کی وحدت و سالمیت اور موجودہ سیاسی و سماجی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ آئندہ سندھ کی خوشحالی، ترقی اور سالمیت کے لیے مل کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر سائیں زین شاہ صاحب کو جٹ الائنس سندھ کی تقریبات اور پروگرامز میں شرکت کی خصوصی دعوت بھی دی گئی۔
ملاقات میں مرکزی جنرل سیکرٹری ایس یو پی منیر, جگدیش آہوجا, جٹ الائنس سندھ کے چودھری عرفان باجوہ، چودھری سہیل سندھو، چودھری عادل جٹ ستونجا والا، چودھری بلال سنگا، راشد جٹ، ارشد جٹ اور ایڈووکیٹ محمد اسامہ صاحب بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین سندھ یونائٹڈ پارٹی سید زین شاہ نے سندھ میں اباد جٹ برادری پنجابی برادری کو یقین دلایا کہ سندھی عوام اپ کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں اپ صدیوں سے سندھ میں اباد ہیں سندھ کی سرزمین کو اپنا چکے ہیں ہم اپ کو سندھ کا سچا سندھی سمجھتے ہیں اس موقع پر رزاق باجوا نے کہا کہ ہم سندھ کے حلالی بیٹے ہیں سندھ کی تقسیم کے سخت خلاف ہیں سندھ کے حق اور حقوق کے لیے ہر جنگ سندھ کے وارثوں کے ساتھ مل کے لڑیں گے انہوں نے کہا کہ کسی بھی تقسیم کو قبول نہیں کیا جائے گا سندھ میں اباد لاکھوں جٹ اور پنجابی اسی طرح سے سندھ کو پیار کرتے ہیں جس طرح سے ہم پاکستان کو پیار کرتے ہیں جب تک پنجابی جٹ برادری یہاں پر موجود ہے سندھ کو کوئی انچ نہیں انے دیں گے
🇵🇰