20/09/2026
احسن آباد واقعہ: ڈاکٹر عمر شدید مالی پریشان اور بیروزگار تھے ، پولیس
کراچی کے علاقے احسن آباد میں ایک فلیٹ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی کئی روز پرانی لاشیں ملنے کے واقعے میں پولیس نے ابتدائی تفتیش مکمل کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر عمر نے 13 ستمبر کو نجی اسپتال سے استعفیٰ دیا تھا اور مبینہ طور پر کینسر کی تشخیص کے باعث ملازمت چھوڑ دی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ فلیٹ اندر سے بند تھا اور مکمل تلاشی کے دوران فلیٹ کی چابی ڈاکٹر عمر کے تکیے/سرہانے سے ملی۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر عمر کی اہلیہ نے گزشتہ ہفتے گھر کا اوون فروخت کرنے کی کوشش بھی کی تھی، تاہم ایک پڑوسی نے اوون خریدنے کے بجائے انہیں 2 ہزار روپے مالی مدد دی تھی۔ مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عمر کا آبائی تعلق بہاول نگر سے تھا۔ واقعے کی حتمی نوعیت اور اصل محرکات جاننے کیلئے مزید تفتیش جاری ہے