Daily Khabar

Daily Khabar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Khabar, Media/News Company, Karachi.

ڈی پی او خانیوال محمد عابد کا بروقت اقدام: 70 سالہ بزرگ بیوہ خاتون کو انصاف کی فراہمی، ایس ایچ او کے مبینہ رویے پر انکوا...
19/08/2026

ڈی پی او خانیوال محمد عابد کا بروقت اقدام: 70 سالہ بزرگ بیوہ خاتون کو انصاف کی فراہمی، ایس ایچ او کے مبینہ رویے پر انکوائری کا حکم
خانیوال (خصوصی رپورٹر): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) خانیوال محمد عابد نے عوام دوست پولیسنگ اور فوری انصاف کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے 70 سالہ بزرگ بیوہ خاتون کی فریاد پر فوری ایکشن لے لیا۔ ڈی پی او خانیوال کے اس احسن اور بروقت اقدام سے نہ صرف مظلوم خاتون کی داد رسی ہوئی بلکہ شہریوں کا پولیس پر اعتماد بھی مزید بحال ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایک 70 سالہ بزرگ بیوہ خاتون اپنی فریاد لے کر تھانہ سٹی میاں چنوں پہنچی تھیں، جہاں مبینہ طور پر ایس ایچ او عدنان ٹیپو کی جانب سے ان کے ساتھ غیر مناسب اور ہتک آمیز رویہ اختیار کیا گیا۔ پاکستان میڈیا ایسوسی ایشن کی جانب سے اس واقعے کو اجاگر کیے جانے پر ڈی پی او خانیوال محمد عابد نے اپنے فرائض منصبی اور عوامی خدمت کے جذبے کو مقدم رکھتے ہوئے معاملے کا فوری اور سخت نوٹس لیا۔
ڈی پی او محمد عابد نے نہ صرف مبینہ ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا بلکہ بزرگ خاتون کے ساتھ تھانے میں ہونے والے مبینہ ناروا سلوک پر فوری طور پر غیر جانبدارانہ انکوائری بھی مقرر کر دی۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ تھانوں میں آنے والے شہریوں بالخصوص بزرگوں اور خواتین کی عزت نفس پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور انصاف کے تقاضے بلا تفریق پورے کیے جائیں گے۔
ڈی پی او خانیوال کے اس ہمدردانہ اور اصولی مؤقف پر بزرگ بیوہ خاتون نے اشکبار آنکھوں سے ڈی پی او محمد عابد اور پاکستان میڈیا ایسوسی ایشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی فرض شناسی و درازیِ عمر کے لیے ڈھیروں دعائیں کیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے بھی ڈی پی او محمد عابد کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے مظلوم کی فوری دادرسی اور قانون کی بالادستی کا بہترین ثبوت قرار دیا ہے۔

میاں چنوں: تھانہ سٹی پولیس کا 70 سالہ بیوہ خاتون کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک، انصاف کی فراہمی کے بجائے دفتر سے نکال دیا گیا...
18/08/2026

میاں چنوں: تھانہ سٹی پولیس کا 70 سالہ بیوہ خاتون کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک، انصاف کی فراہمی کے بجائے دفتر سے نکال دیا گیا
میاں چنوں (نامہ نگار) تھانہ سٹی میاں چنوں میں مبینہ طور پر دورانِ عدت داد رسی کے لیے آنے والی 70 سالہ بیوہ خاتون بلقیس بی بی کو ایس ایچ او نے مبینہ طور پر تذلیل کا نشانہ بناتے ہوئے دفتر سے باہر نکال دیا۔
اہم تفصیلات:
* متاثرہ خاتون کا مؤقف: بلقیس بی بی کے مطابق وہ اپنے جائز قانونی مسئلے کے حل کے لیے تھانے گئیں، لیکن پولیس نے شنوائی کرنے کے بجائے مبینہ طور پر مخالف فریق سے ساز باز کر لی اور انہیں دھتکار کر دفتر سے نکال دیا۔
* حکام بالا سے نوٹس کا مطالبہ: متاثرہ بزرگ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال محمد عابد سے واقعے کی فوری غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔
* عوامی ردِعمل: شہریوں اور سماجی حلقوں نے بزرگ بیوہ خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب ایس ایچ او کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی اور معطلی کا مطالبہ کیا ہے۔
شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوام دوست پولیسنگ کے دعووں کے برعکس تھانہ کلچر میں کوئی مثبت تبدیلی نظر نہیں آ رہی۔

شفاف انکوائری کا مطالبہ، میڈیا نمائندگان کا اصولی مؤقفبروز جمعہ ہاشم سرجیکل ہسپتال تلمبہ میں دورانِ علاج ایک خاتون کے جا...
15/07/2026

شفاف انکوائری کا مطالبہ، میڈیا نمائندگان کا اصولی مؤقف

بروز جمعہ ہاشم سرجیکل ہسپتال تلمبہ میں دورانِ علاج ایک خاتون کے جاں بحق ہونے کے بعد ورثاء نے بھرپور احتجاج کیا احتجاج کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ تلمبہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی جبکہ اس سے پہلے ہی شہریوں کی بڑی تعداد بھی ہسپتال کے باہر جمع تھی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مختلف میڈیا نمائندگان کوریج کے لیے ہسپتال پہنچے جب میڈیا نمائندگان پہنچے تو ایس ایچ او سمیت پولیس کی بھاری نفری پہلے ہی موجود تھی میڈیا نمائندگان اپنے فرائض انجام دینے لگ گئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے رہے تھے کہ اس دوران شاہد عمران باوا نامی شخص نے آ کر واقعے سے متعلق دریافت کیا میڈیا نمائندگان نے اسے بتایا گیا کہ دورانِ علاج ایک خاتون جاں بحق ہوئی ہے تو اس نے اونچی آواز میں نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا نشتر ہسپتال ملتان میں ڈیلی سینکڑوں خواتین مرتی ہیں یہ مر گئی تو کیا ہوا جس پر متاثرہ خاندان کے بعض افراد نے یہ الفاظ سنتے ہی مزید غصے میں آگئے اور شاہد عمران باوا سے تو تکرار شروع ہوگئی موقع پر موجود ایس ایچ او نے معاملے کو ختم کروایا*

اس واقعے کے بعد شاہد عمران باوا کی جانب سے میڈیا نمائندگان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں مزید یہ کہ عدنان نامی ایک شخص، جس کا نہ ہسپتال سے تعلق ہے اور نہ ہی متاثرہ خاندان سے، عمران شاہد باوا ذاتی رنجش کی بنیاد پر میڈیا نمائندگان کے خلاف تھانہ تلمبہ میں نامزد ایف آئی آر درج کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے عدنان نامی شخص کا میڈیکل بھی واقعے کے چار روز بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں سے خود ساختہ میڈیکل کروایا گیا

میڈیا نمائندگان نے کہا کہ وہ پورے واقعے کے دوران صرف کوریج میں مصروف تھے، جس کی تصدیق ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی کی جا سکتی ہے

دوران معاملہ عدنان نامی شخص پر نہ کوئی حملہ ہوا ھے اور نہ ہی زخمی ہوا ھے

میڈیا نمائندگان کی جانب سے حلف بھی دیا جائے گا وہ صرف اپنے کوریج تک محدود تھے لڑائی جھگڑے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ھے

دونوں پارٹیوں کو پہلے سنا جائے پھر قصور وار کے خلاف کارروائی کی جائے






Pakistan Media Association

ایک حالیہ انٹرویو میں فضا علی نے کہا کہ پاکستانی شوبز شخصیات کو اپنے لباس کے انتخاب میں معاشرتی اور ثقافتی اقدار کو مدنظ...
14/05/2026

ایک حالیہ انٹرویو میں فضا علی نے کہا کہ پاکستانی شوبز شخصیات کو اپنے لباس کے انتخاب میں معاشرتی اور ثقافتی اقدار کو مدنظر رکھنا چاہیے کیونکہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے۔

فضا علی کا کہنا تھا کہ اداکاراؤں کو اپنی حدود برقرار رکھنی چاہئیں اور اگر بولڈ لباس پہنا جائے تو اس پر عوامی سطح پر تنقید اور تنازع بھی جنم لیتا ہے۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے سوزین خان کی پرانی سوشل میڈیا ویڈیوز کا بھی ذکر کیا گیا اور ان سے پوچھا کہ انہوں نے اپنی وائرل ریلز اب تک ڈیلیٹ کیوں نہیں کیں۔

اس گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف اور ملے جلے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

معرکۂ حق, یوم تشکر— پاکستان کی جرات، قیادت اور قومی اتحاد کی نئی مثالاسلام آباد: رپورٹ محمد اسد جیلانی“معرکۂ حق” میں پ...
10/05/2026

معرکۂ حق, یوم تشکر— پاکستان کی جرات، قیادت اور قومی اتحاد کی نئی مثال

اسلام آباد: رپورٹ محمد اسد جیلانی
“معرکۂ حق” میں پاکستان نے دنیا پر واضح کر دیا کہ وطنِ عزیز کے دفاع، قومی خودمختاری اور امن کے قیام کے لیے پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ متحد کھڑی ہے۔ افواجِ پاکستان نے دشمن کے ہر مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قومی عزم کی نئی تاریخ رقم کی۔

عالمی سطح پر بھی پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔ امریکی صدر Donald Trump نے حالیہ بیان میں پاکستان کی قیادت، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل Asim Munir کی تعریف کرتے ہوئے انہیں غیر معمولی قیادت قرار دیا۔ مختلف عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے پاکستان کے امن و سفارتی کردار کو خطے کے استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔

فیلڈ مارشل Asim Munir نے آج اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، مگر اپنی سلامتی، خودمختاری اور قومی وقار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے قوم، افواجِ پاکستان، شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان کی طاقت اس کا اتحاد، ایمان اور عوام کا اپنی افواج پر اعتماد ہے۔” انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ خطے میں امن، انصاف اور باہمی احترام کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کی بات کرتا ہے لیکن اگر مادرِ وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا گیا تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کے سامنے کھڑی ہوگی۔ فیلڈ مارشل نے نوجوان نسل کو اتحاد، نظم و ضبط اور حب الوطنی کا پیغام دیتے ہوئے قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین بھی کی۔

ملک بھر میں “معرکۂ حق” کی کامیابی پر عوام نے افواجِ پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات، ریلیاں اور یومِ تشکر کی محافل منعقد کی گئیں جہاں شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ قومی سلامتی اور دفاع کے معاملے پر پوری قوم متحد ہے۔

اس موقع پر Pakistan Media Association کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ “معرکۂ حق” پاکستان کی جرات، اتحاد اور قومی غیرت کی روشن مثال ہے۔ پاکستان میڈیا ایسوسی ایشن نے افواجِ پاکستان، شہداء، غازیوں اور قومی سلامتی کے لیے خدمات انجام دینے والے تمام اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی برادری ملک میں امن، استحکام، سچائی اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کے لیے پوری قوم متحد ہے اور میڈیا ہمیشہ ذمہ دار صحافت کے ذریعے ملکی مفاد اور قومی سلامتی کو مقدم رکھے گا۔

Real Hero in a Moment of ChaosDuring the Jabalpur cruise accident, when panic took over and lives were at risk, a worker...
03/05/2026

Real Hero in a Moment of Chaos

During the Jabalpur cruise accident, when panic took over and lives were at risk, a worker named Ramzan stepped up with extraordinary courage.

💪 He jumped nearly 25 feet into the water and rescued four people, risking his own life to save others.

In the face of fear, humanity won.

Stories like these remind us that true heroes walk among us.

Karachi ke DHA Phase 8 mein wild black bear dekha gaya… shehri ilaqay mein is tarah ka manzar logon ke liye hairani ka s...
03/05/2026

Karachi ke DHA Phase 8 mein wild black bear dekha gaya… shehri ilaqay mein is tarah ka manzar logon ke liye hairani ka sabab ban gaya. 🐻

ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگی صورتحال کو مستقل جنگ بندی میں بدلنے کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ ایرانی وزیرِ خا...
03/05/2026

ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگی صورتحال کو مستقل جنگ بندی میں بدلنے کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے امن مذاکرات کے لیے ایک نیا مسودہ پاکستان کے حوالے کیا گیا ہے، جسے پاکستان اب واشنگٹن تک پہنچائے گا۔ اس مسودے میں جوہری پروگرام، علاقائی سکیورٹی اور معاشی پابندیوں کے حوالے سے نئی تجاویز شامل کی گئی ہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے مذاکرات کے لیے لچک دکھانے کا اشارہ دیا ہے، بشرطیکہ امریکہ اس کے قومی مفادات کا احترام کرے۔ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اس مسودے کو امریکی وزارتِ خارجہ تک پہنچانے کے لیے پہلے ہی فعال ہو چکی ہے۔

پاکستان میڈیا ایسوسی ایشن (PMA): عالمی یومِ آزادیِ صحافت پر خصوصی پیغامآج 3 مئی 2026 کو پاکستان میڈیا ایسوسی ایشن دنیا ب...
03/05/2026

پاکستان میڈیا ایسوسی ایشن (PMA): عالمی یومِ آزادیِ صحافت پر خصوصی پیغام
آج 3 مئی 2026 کو پاکستان میڈیا ایسوسی ایشن دنیا بھر کے ساتھ مل کر عالمی یومِ آزادیِ صحافت منا رہی ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ایک آزاد اور خود مختار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی روح ہوتی ہے۔
اس سال کا عالمی عنوان "امن کے مستقبل کی تشکیل" ہے، جو اس بات پر زور دیتا ہے کہ سچائی تک رسائی اور شفافیت ہی وہ بنیادیں ہیں جن پر ایک مستحکم اور پرامن معاشرہ قائم کیا جا سکتا ہے۔
Pakistan Media Association

Address

Karachi

Telephone

+923164445889

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Khabar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Khabar:

Shortcuts

Share