QNN News

QNN News Bringing you the latest and most important news from Pakistan and around the world, Stay informed.

QNN News is a trusted Pakistani news platform delivering the latest national and international updates with accuracy and speed

10/08/2026

پاکستان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر اظہارِ یکجہتی کیا، اسلام آباد کی عمارتیں سعودی عرب اور ترکیہ کے پرچموں سے سجا دی گئیں۔ 🇵🇰🇸🇦🇹🇷

شیر افضل مروت کا اہم بیانرکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ وسائل کی مساوی تقسیم کے لیے نئے اور چھوٹے انتظامی ص...
09/08/2026

شیر افضل مروت کا اہم بیان

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ وسائل کی مساوی تقسیم کے لیے نئے اور چھوٹے انتظامی صوبے ضروری ہیں۔ ان کے مطابق صوبے بننے سے مقامی لوگوں کو حکمرانی کا موقع ملے گا۔

میر رضا علی کے اہلِ خانہ سے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان...
09/08/2026

میر رضا علی کے اہلِ خانہ سے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ملاقات۔

وزیر داخلہ سندھ نے اہلِ خانہ کو آگاہ کیا کہ میر رضا علی کے قتل کیس کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی سفارش پر سندھ ہائی کورٹ کے معزز جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔

میر رضا کیس کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ میر رضا کے واقعہ کی تفتیش کے بجائے پولیس افسران نے رضا کے والدین پر دباؤ ڈالا ک...
09/08/2026

میر رضا کیس کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ میر رضا کے واقعہ کی تفتیش کے بجائے پولیس افسران نے رضا کے والدین پر دباؤ ڈالا کہ چپ چاپ گھر بیٹھ کر سوگ مناؤ اور کفارہ ادا کرو۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جبران ناصر نے الزام عائد کیا کہ میر رضا کی موت کے ذمہ دار شخص کو سامنے نہیں لایا جائے گا اور اس کے بجائے کسی بے گناہ غریب آدمی کو گرفتار کر کے مجرم کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔

09/08/2026

مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہر درست سمت آگے بڑھ رہا ہے، پیپلز پارٹی نے عوام کی بلا تفریق خدمت کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مئیر کراچی نے کہا کہ کراچی کے خلاف پروپیگنڈا بند کیا جائے،شوشے چھوڑنے سے مسائل حل نہیں ہونگے، گفتگو کرکے آگے بڑھیں، آئین کے اندر جو طریقہ کار ہے اسے اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رسہ کشی ختم کرنی ہے،کراچی کی رونقیں بحال کرینگے،پیپلز پارٹی کراچی کو آگے لیکر جائے گی۔

09/08/2026

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا اور تمام کاؤنٹرز کھلے رکھنے کی ہدایت۔ مسافروں کو تیز امیگریشن کی یقین دہانی، ایجنٹ کی شکایت پر فوری کارروائی کا حکم۔

09/08/2026

پہلی بار اسلامی انقلاب کے رہبر امام سید مجتبیٰ خامنہ ای کی تصاویر منظرِ عام پر آگئیں، جن میں وہ اپنے طلبہ کے ساتھ علمی و فکری نشست میں گفتگو کرتے نظر آ رہے ہیں۔

سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت تینوں ممالک نے کہا ہے کہ ان میں سے کس...
08/08/2026

سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت تینوں ممالک نے کہا ہے کہ ان میں سے کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایران کے خلاف امریکی جنگ کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردری کا کہنا ہے کہ نئے صوبے بنانا اگر عوام کا فیصلہ ہے تو پیپلزپارٹی ساتھ دے گی اور اگر ...
08/08/2026

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردری کا کہنا ہے کہ نئے صوبے بنانا اگر عوام کا فیصلہ ہے تو پیپلزپارٹی ساتھ دے گی اور اگر نئے صوبے بنانا عوام کا فیصلہ نہیں تو پیپلزپارٹی ساتھ نہیں دے گی۔ بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی لڑائی پیپلزپارٹی سے نہیں، اصل لڑائی کچھ اور ہے، وزیراعظم کے ارد گرد لوگوں کی نیت صاف نہیں ہے، ن لیگ کا ایک خاص حصہ وزیراعظم کو اپوزیشن سے ہی نہیں اتحادیوں سے لڑانا چاہتا ہے، اصل لڑائی تو اسلام آباد اور لاہور کی ہورہی ہے یہ ان کے خاندان کا اپنا مسئلہ ہے۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when QNN News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share