12/06/2025
ڈاکٹر پراتیک جوشی جو گزشتہ 6 سال سے لندن میں رہ رہے تھے, اپنی اہلیہ اور بچوں کو انڈیا سے اپنے پاس لندن بلاکر وہاں سیٹل ہونے کے خواب دیکھے تھے, انکی اہلیہ جو پیشہ کے اعتبار سے ڈاکٹر تھیں اپنی ملازمت سے ریزائن کرکے بچوں اور شوہر کے ہمراہ احمد آباد میں کریش ہونے والے بدقسمت طیارہ 171 میں سوار تھے, انسان کیا کیا سوچتا ہے اپنی زندگی کے بارے میں لیکن اگلے پل کا بھی نہیں معلوم وہ ہوگا بھی نہیں, کراچی میں گرنے والا 8303 بھی ایسے ہی کتنے خواب اپنے ساتھ لے گیا تھا وہ ہی دردناک یاد آج پھر تازہ ہوگی۔