01/05/2026
کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد نے چیئرمین خالد آرائیں کی قیادت میں پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پیمرا کی چیئرپرسن عنبرین جان سے ملاقات کی اس دوران کیبل آپریٹرز کو لائسنس کے اجرا کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔۔۔ چیئرپرسن پیمرا عنبرین جان نے ڈسٹرکٹ ساہیوال کے لئیے کیبل ٹی وی کا لائسنس مرزا عاطف کے حوالے کیا اور مرزا عاطف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔اس موقع پر چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان خالد آرائیں ,کیپ کے صدر اخلاق احمد ،ڈپٹی جنرل سکریٹری شیخ اعجاز ،انفارمیشن سیکریٹری شیخ نیاز اورڈائریکٹر پیمرا تمثیل حیدر بھی موجود تھے ۔۔چیئرمین خالد آرائیں اور کیپ کے دیگر عہدیداروں نے کیبل ٹی وی کا لائسنس ملنے پر مرزا عاطف کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ کیبل انڈسٹری کی ترقی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے