Think Point Media

Think Point Media Think Point Media aims to highlight every issue and problem in every corner of every city.
(1)

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 27 ستمبر کو ہونے والا پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 4 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا۔لانگ مارچ ...
25/09/2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 27 ستمبر کو ہونے والا پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 4 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا۔
لانگ مارچ کو مؤخر کرکے 4 اکتوبر سے شروع کرنے کا فیصلہ سیاسی کمیٹی نے متفقہ طور پر کیا ہے۔ اعلان کے مطابق لانگ مارچ 4 اکتوبر کو پشاور سے روانہ ہوگا۔
شیڈول کے مطابق تمام قافلے 5 اکتوبر کو صوابی پہنچیں گے، جہاں سے انہیں اسلام آباد کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

25/09/2026

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پنجاب اور خیبر پختونخوا کو ملانے والے اٹک پل پر لگائی گئی کیلیں پی ٹی آئی کارکنوں نے اکھاڑنا شروع کر دیں۔
ذرائع کے مطابق کارکنوں نے پل پر لگائی گئی کیلیں نکال کر پل کے نیچے پھینک دیں۔ واقعے کے بعد پل پر موجود رکاوٹوں اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے صورتحال مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

25/09/2026

۔
"کے الیکٹرک کے CEO کو جب تک گرفتار
نہیں کریں گے تب تک مسئلہ حل نہیں ہوگا "
Caption and hashtage

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا اور یہ پرامن مارچ ہوگا۔پریس کانفرنس ...
25/09/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا اور یہ پرامن مارچ ہوگا۔
پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت جو چاہے کرے، اس بار جب وہ نکلیں گے تو ان کے بقول کرپٹ نظام اور جعلی حکمرانوں کا ’’ون فار آل‘‘ بندوبست کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بتایا کہ اس حوالے سے پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس جاری ہے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

25/09/2026

کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں ایک افسوسناک واقعے پر شہری خاتون نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انصاف اور تحفظ کی اپیل کردی۔

خاتون کے مطابق، علاقے میں بعض وکلا بطور کرایہ دار رہائش پذیر تھے۔ خاتون کا الزام ہے کہ وہاں مبینہ طور پر نشہ کیا جاتا تھا اور لڑکیوں کو بھی لایا جاتا تھا، جس پر علاقہ مکینوں نے اعتراض کیا۔ خاتون کے مطابق اعتراض کرنے پر مبینہ طور پر انہیں دھمکیاں دی گئیں، جبکہ ان کے والد اور بھائی کو گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے، شفاف تحقیقات، انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

شاہراہِ قراقرم سے راولپنڈی جانے والے مسافروں اور سیاحوں کے لیے اہم اطلاع: ہزارہ موٹروے کے جھاری کس سے برہان تک حصے پر ٹر...
25/09/2026

شاہراہِ قراقرم سے راولپنڈی جانے والے مسافروں اور سیاحوں کے لیے اہم اطلاع: ہزارہ موٹروے کے جھاری کس سے برہان تک حصے پر ٹریفک کی آمدورفت بند ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے مسافروں کو سفر سے قبل تازہ ترین ٹریفک صورتحال معلوم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

25/09/2026

کراچی کے صدر میں مارکیٹ کے قریب خواتین کو ہراساں کرنے کا ایک اور مبینہ واقعہ سامنے آگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ واقعے کے بعد شہریوں کی جانب سے خواتین کے تحفظ اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی گلوکارہ نمرہ مہرہ نے اپنے مستقبل کے شریک حیات میں پسندیدہ خوبیوں کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی ہے۔ایک پروگرام میں...
25/09/2026

پاکستانی گلوکارہ نمرہ مہرہ نے اپنے مستقبل کے شریک حیات میں پسندیدہ خوبیوں کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی ہے۔
ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے نمرہ مہرہ نے بتایا کہ وہ فی الحال غیر شادی شدہ ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے مستقبل کے جیون ساتھی میں کس طرح کی خصوصیات دیکھنا چاہتی ہیں۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ وہ دولت یا مادی چیزوں سے متاثر نہیں ہوتیں بلکہ نرم مزاج، مہربان اور اچھے انداز میں گفتگو کرنے والے شخص کو ترجیح دیں گی۔
نمرہ مہرہ کے مطابق مستقبل کے شوہر میں سب سے اہم خوبی یہ ہونی چاہیے کہ مشکل حالات میں غصے یا گھبراہٹ کے بجائے پرسکون رہے اور معاملات کو سمجھداری، محبت اور نرمی سے حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

25/09/2026

کراچی میں مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات نے رکشہ ڈرائیوروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ دن بھر سڑکوں پر محنت اور کمائی کے باوجود اخراجات پورے نہیں ہوتے، گھر والے کمانے کا تقاضا کرتے ہیں لیکن آمدنی میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ مہنگائی کے باعث گھر کا چولہا چلانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آخر وہ اپنے گھروں کے اخراجات کیسے پورے کریں؟

24/09/2026

اسلام آباد کے علاقے ایف سکس میں پارکنگ کے معاملے پر خواتین پولیس اہلکاروں کے درمیان شدید لڑائی ہوگئی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Think Point Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share