Karak Times

Karak Times Collection Of all news from karak

07/07/2026

سی اینڈ ڈبلیو (C&W) ٹینڈرز پراسسز کے خلاف کیپیرا (KPRA) میں دائر درخواست خارج کر دی گئی، اعتراضات مسترد، اور کنسٹرکشن کمپنی کی درخواست خارج۔

اگر آپ دنیا کےان 7 بہترین ممالک میں تعلیم حاصل کرنے اور وہاں ایک بہتر، پُرسکون اور شاندار زندگی گزارنے کا خواب دیکھ رہے ...
01/07/2026

اگر آپ دنیا کےان 7 بہترین ممالک میں تعلیم حاصل کرنے اور وہاں ایک بہتر، پُرسکون اور شاندار زندگی گزارنے کا خواب دیکھ رہے ہیں، اور ساتھ ہی IELTS یا PTE کے امتحان کی تیاری بھی کرنا چاہتے ہیں، تو GLOW Education Consultant سے رابطہ کریں۔
اپنے مستقبل کو روشن بنائیں اور اپنی زندگی کو ایک نئی سمت دیں۔

رابطہ نمبر: 03334888666

دنیا میں رہنے کے لیے اگر بہترین ممالک کی فہرست مرتب کی جائے تو امریکہ، آسٹریلیا اور فن لینڈ یقیناً نمایاں مقام حاصل کریں...
22/06/2026

دنیا میں رہنے کے لیے اگر بہترین ممالک کی فہرست مرتب کی جائے تو امریکہ، آسٹریلیا اور فن لینڈ یقیناً نمایاں مقام حاصل کریں گے۔ سوال یہ ہے کہ آخر ان ممالک میں ایسی کون سی خصوصیات ہیں جو انہیں دنیا بھر کے لوگوں کے لیے پرکشش بناتی ہیں؟
ان ممالک کی کامیابی کا راز صرف جدید انفراسٹرکچر یا مضبوط معیشت میں نہیں، بلکہ قانون کی بالادستی، نظم و ضبط، دیانت داری اور مواقع کی فراوانی میں پوشیدہ ہے۔ یہاں ہر فرد قانون کا احترام کرتا ہے اور ریاست بھی بلاامتیاز سب کے لیے یکساں اصول نافذ کرتی ہے۔ کاروبار کے لیے سازگار ماحول، جدت پر مبنی سوچ اور نئے آئیڈیاز کو فروغ دینے والی پالیسیاں لوگوں کو ترقی کے بے شمار مواقع فراہم کرتی ہیں۔
یہ ممالک ہمیں یہ سبق دیتے ہیں کہ قوموں کی ترقی صرف وسائل سے نہیں بلکہ اجتماعی شعور، محنت، دیانت اور نظم و ضبط سے ممکن ہوتی ہے۔ اگر ہم بھی اپنی روزمرہ زندگی میں قانون کی پاسداری، وقت کی قدر، مسلسل سیکھنے اور مثبت سوچ کو اپنالیں تو نہ صرف اپنی زندگی بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ اپنے معاشرے اور ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ کامیابی ہمیشہ انہی قوموں کا مقدر بنتی ہے جو خواب دیکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں حقیقت بنانے کے لیے عملی جدوجہد بھی کرتی ہی

دنیا کی 21,000 سے زائد جامعات اور تعلیمی اداروں میں پاکستان کی تین بہترین یونیورسٹیاں CWUR رینکنگ میں نمایاں ہیں، جن میں...
07/06/2026

دنیا کی 21,000 سے زائد جامعات اور تعلیمی اداروں میں پاکستان کی تین بہترین یونیورسٹیاں CWUR رینکنگ میں نمایاں ہیں، جن میں دو اسلام آباد اور ایک کراچی کی نجی یونیورسٹی شامل ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ تعلیم کو صوبوں کے سپرد کرنے کے بعد تعلیمی معیار میں مسلسل تنزلی دیکھی جا رہی ہے، جس کے اثرات آج واضح طور پر محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

مٹھاخیل سے تعلق رکھنے والے ہونہار اور قابلِ فخر نوجوان، انس عمیر ولدِ روشان خالد، نے خوشحال خان خٹک یونیورسٹی سے گولڈ می...
15/05/2026

مٹھاخیل سے تعلق رکھنے والے ہونہار اور قابلِ فخر نوجوان، انس عمیر ولدِ روشان خالد، نے خوشحال خان خٹک یونیورسٹی سے گولڈ میڈل حاصل کرکے اپنے علاقے کا نام روشن کر دیا۔ انہوں نے 4.0 جی پی اے حاصل کرکے اپنی غیر معمولی ذہانت، انتھک محنت اور شاندار تعلیمی صلاحیتوں کا عملی ثبوت پیش کیا۔
یہ عظیم کامیابی نہ صرف انس عمیر کے لیے بلکہ ان کے والدین، خاندان، اساتذہ اور پورے علاقے کے لیے باعثِ عزت و افتخار ہے۔ ان کی یہ کامیابی نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال اور حوصلہ افزا پیغام ہے کہ محنت، لگن اور عزم کے ذریعے ہر منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کرک کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کرک اسد سرور نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ شرکت کی، جس میں عد...
24/04/2026

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کرک کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کرک اسد سرور نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ شرکت کی، جس میں عدالتوں میں ریونیو سیلز کے قیام اور قیدیوں کی مالی معاونت کی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مستحق قیدیوں کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کی منظوری دی گئی تاکہ مالی طور پر کمزور افراد کو انصاف تک رسائی حاصل ہو سکے۔

13/04/2026

اپنے پیارے وطن سے محبت اسی قدر ضروری ہے جس قدر اپنے مقدس مذہبِ اسلام سے وابستگی۔ دنیا میں کچھ قوتیں ہمیں گمراہ کرکے نہ جانے کن راستوں پر لے جانا چاہتی تھیں، جس کی جھلک ایک انڈین یوٹیوبر کی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے، مگر اللہ تعالیٰ نے ہم پر اپنا خاص کرم فرمایا اور ہمیں بھٹکنے سے بچا لیا۔

ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ملک کے ذمہ دار اور باکردار شہری بنیں، اس کی ترقی اور نیک نامی کے لیے تعلیم اور مہارت (Skills) حاصل کریں، اور اپنی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں بروئے کار لائیں۔ پاکستان سے محبت کو اپنے عمل سے ثابت کریں اور پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کریں

پاکستان ائیر فورس سعودی عرب پہنچ گئی۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جب جنگ...
12/04/2026

پاکستان ائیر فورس سعودی عرب پہنچ گئی۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جب جنگیں در جنگیں ہونگی تو اللہ غیرعرب میں سے ایک فوج اٹھائے گا جو عربوں سےاچھے سوار ہونگے اوربہتر ہتھیار رکھتے ہوں گےاللہ اسکے ذریعہ دین کی مدد فرمائے گا ۔ سنن ابن ماجه
پاکستان ائیرفورس زندہ باد🇵🇰✈️

کرک بار کے لیے بڑی خوشخبری  ۔۔۔زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ثاقی !خوجکی کلہ ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے بیرسٹر ایڈوکی...
25/03/2026

کرک بار کے لیے بڑی خوشخبری ۔۔۔
زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ثاقی !
خوجکی کلہ ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے بیرسٹر ایڈوکیٹ قمر زمان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کا بیرسٹر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
بیرسٹر قمر زمان نے اپنی بار ایٹ لاء (Barrister) کی ڈگری لندن سے حاصل کی ہے، جو پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر اور مسرت ہے۔

Address

Karak
27200,27300,27201,27601

Telephone

+923337936989

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karak Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share