07/11/2025
کرک (سچ نیوز ایچ ڈی)
نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک سعود خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پر کام کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کرک کی آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن مظہر جہان، ڈی ایس پی سیکیورٹی اور دیگر افسران موجود تھے۔
ڈی پی او سعود خان نے دفتری عملے سے تعارفی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام، جرائم کا خاتمہ، عوام کے جان و مال کا تحفظ، پولیس فورس کی بہتری اور شہداء کے لواحقین کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیحات ہیں۔