25/12/2025
*ریسکیو 1122 کرک*
کرک: بی ایچ یو خوجکی کلاں کے قریب موٹر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کا حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کرک کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں دونوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک منتقل کر دیا گیا۔
شناخت:
محمد حسیب، عمر 23 سال
محمد عزیر، عمر 20 سال
(ساکنان خوجکی کلاں)
ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو محفوظ طریقے سے ہسپتال منتقل کیا۔
میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 کرک