27/11/2025
**کرک: ڈپٹی کمشنر اسد سرور اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کرک جیل کا دورہ**
ڈپٹی کمشنر کرک اسد سرور نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک کے ہمراہ کرک جیل کا تفصیلی دورہ کیا۔ جیل انتظامیہ نے افسران کو قیدیوں کے لیے کیے گئے انتظامات سے آگاہ کیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے لنگر خانہ، تمام بارکس، چکیاں اور منڈا خانہ کا معائنہ کیا اور مجموعی صفائی و انتظامات پر اظہارِ اطمینان کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے جیل میں قائم منشیات بحالی مرکز کا بھی خصوصی دورہ کیا اور مریضوں کے لیے فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس حوالے سے جیل سپرنٹنڈنٹ کی کارکردگی کو سراہا۔
دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنراور ڈی پی او کرک نے قیدیوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے اور یقین دلایا کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر اسد سرور نے جیل میں بہترین انتظامات پر جیل اسٹاف کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھا جائے۔