Fazal waris khattak

Fazal waris khattak This page is used for social media, entertainment and for political purposes.

26/07/2025

ایک باپ کی بیٹے کو وصیت جس نے میرے وجود کو ہلا کر رکھ دیا۔

ایک باپ اپنے بیٹے کو مخاطب کر کے نصیحت کرتا ہے۔

🔷میرے پیارے بیٹے : ایک دن تم مجھے بوڑھا دیکھو گے۔
میرا رویہ تمہیں غیر منطقی معلوم ہوگا ۔
🔸تب براہ مہربانی بیٹا مجھے تمہار ا وقت اور صبر چاہیے ہو گا ۔تاکہ تم مجھے سمجھ سکو ۔

🔷جب میرے ہاتھ کانپیں اور میرا کھانا سینے پر گر پڑے۔
اور جب میں کپڑے نہ پہن سکوں ۔
🔸تب گزرے ہوئے سالوں کو یاد کرنا جب میں تمہیں وہ کچھ سکھاتا تھا جو میں آج نہیں کر سکتا۔

🔷 اگر میں تم سے بار بار بات کروں اور آپ کو باربار یا دہانی کرواٶں تو غصہ اور ملامت مت کرنا۔
🔸اس لیے کہ میں نے تمہارے لیے کتنی ہی باتیں کہانیاں دہرائی ہیں، صرف اس لیے کہ انہوں نے تمہیں خوش کیا.اور تم نے ہمیشہ باربار مجھ سے پوچھا جب کہ تم چھوٹے تھے معذرت، اب مجھے رکاوٹ نہ ڈالنا ۔

🔷اگر میں اب خوبصورت نہیں ہوں، یا مجھے سے تمہیں مہک نہیں آتی تو مجھ پر الزام مت عاٸد کرنا
🔸 اور یاد رکھنا جب میں جوان تھا تو میں نے آپ کو خوبصورت اور خوشبودار بنانے کی بہت کوششیں کیں۔

🔷 اپنی جوانی میں میری لاعلمی اور کم فہمی پر مت ہنسنا
🔸 بلکہ تم میری آنکھیں اور دماغ بن جانا تاکہ جو چیزیں مجھ سے رہ گٸیں میں انہیں پا سکوں ۔

🔷بیٹا میں وہ ہوں جس نے تمہیں سکھایا، میں نے تمہیں زندگی کا سامنا کرنا سکھایا
🔸 آج آپ مجھے کیسے سکھاتے ہو کہ کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں؟

🔷 اپنی گفتگو کے دوران میری کمزور یادداشت اور میری باتوں اور سوچ کی سستی سے نہ تھکنا۔ کیونکہ میری خوشی اب صرف تمہارے ساتھ رہنے میں ہے
🔸بس مجھے وہ خرچ کرنے میں مدد کرنا جس کی مجھے ضرورت ہے میں اب بھی جانتا ہوں کہ میں کیا چاہتا ہوں۔

🔷جب میرے پاؤں مجھے جہاں چاہیں لے جانے میں ناکام ہو جاٸیں
🔸تو مجھ پر احسان کرنا اور یاد رکھنا کہ میں نے تمہارا ہاتھ اتنا پکڑا کہ تم چل سکو ۔

🔷آج میرا ہاتھ پکڑتے ہوئے کبھی شرمانا مت، کل تم کسی کا ہاتھ پکڑو گے۔ اس عمر میں، میں جانتا ہوں کہ میں آپ کی طرح زندگی کے قریب نہیں آ رہا ہوں۔ لیکن میں مرنے کا انتظار کر رہاہوں ۔
🔸 بیٹا میر ساتھ دینا ، میرا مخالف مت بننا ۔

🔷 جب آپ کو میری کچھ غلطیاں یاد آٸیں تو جان لینا کہ میں نے ہمیشہ آپ کے بہترین مفادات کے علاوہ کچھ نہیں چاہا۔
🔸اور یہ سب سے اچھی چیز ہے جو آپ ابھی میرے ساتھ کر سکتے ہیں۔ میری لغزشوں کو معاف کرنے کے لیے..اور میری خطاؤں پر پردہ ڈالنے کے لیے.خدا تمہیں معاف کرے اور تمہیں چھوڑ دے۔

🔷بیٹا آپ کی ہنسی اور مسکراہٹ اب بھی مجھے اسی طرح خوش کرتی ہے جیسے جب میں جوان تھا۔ مجھے اپنی صحبت سے محروم نہ کرنا ۔

♦ بیٹا ! جب تم پیدا ہوئے تو میں تمہارے ساتھ تھا
تو جب میں مروں تو میرے ساتھ رہنا ♦

25/07/2025

جاپانی حکمت میں درج ہے کہ؛
" اپنے اور استاد کے درمیان سات قدم کا فاصلہ رکھیں
تاکہ آپ کا قدم آپ کے استاد کے سائے پر بھی نہ پڑے۔"

جاپان میں تعلیم کی شرح (Literacy rate) ننانوے 99% فیصد اور جرائم کی شرح عرب ممالک کی طرح تقریباً صفر کے برابر ہے - جاپانی اپنے ہر بچے کو زبردستی تعلیم دلواتے ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے اگر یہ پڑھیں گے نہیں تو کل کو جرائم پیشہ بنیں گے -

اشفاق احمد اٹلی کی یونیورسٹی میں پڑھاتے تھے، وہاں کسی وجہ سے ان کی گاڑی کا چالان ہوگیا، مصروفیات کی وجہ سے یہ بروقت چالان جمع نہیں کروا سکے تو انھیں عدالت میں پیش ہونا پڑا -
جج نے پوچھا: " آپ کیا کام کرتے ہیں جس وجہ سے آپ چالان بروقت جمع نہیں کروا سکے؟ "
اشفاق احمد نے کہا : "میں پروفیسر ہوں یونیورسٹی میں پڑھاتا ہوں "
جج یہ کہتے ہوئے اپنی کرسی سے اٹھ کر کھڑا ہوگیا کہ : "استاد محترم کمرہ عدالت میں موجود ہیں Respected Teacher is in the court
جج کی یہ بات سن کمرہ عدالت میں موجود تمام لوگ بھی استاد کے احترام میں اپنی نشستوں سے اٹھ کر کھڑے ہوگئے -
عدالتی کارروائی کے بعد جج سمیت یہ تمام لوگ اشفاق احمد کو باہر پارکنگ میں ان کی گاڑی تک چھوڑنے آئے اور تب تک اندر نہیں گئے جب تک کہ ان کی گاڑی نظروں سے اوجھل نہیں ہوگئی
اٹلی میں شرح تعلیم تقریباً سو 100% فیصد ہے-

علم اور معلم کی قدر جاننے والی قومیں اپنا ملکی پیسہ تعلیم پر دل کھول کر خرچ کرتی ہیں اور اساتذہ کو اپنے سرو‍ں کا تاج بنا کر رکھتی ہیں -
آج دنیا کی امامت اور قیادت وہی قومیں کررہی ہیں جو دوسری قوموں سے علمی میدان میں آگے ہیں -

23/07/2025

« مقابلے میں ببر شیر کو قتل کرنے والے صحابی »
*مسلمان فوج اور ایران کی فوج جنگ کے میدان میں جب آمنے سامنے آئے تو*
مسلمان حیران ہوگئے کہ `ایرانی اپنے ساتھ لڑنے کے لیئے تربیت یافتہ شیر لائے ہیں`
ان کے اشارے کے ساتھ شیر بھاگتا ہے گرجتا ھے
مسلمانوں کی فوج میں سے ایک دل والا بہادر آدمی نکلا
وہ نڈر بہادر مسلمان ایک خوفناک اور ناقابل یقین اعتبار سے شیرکی طرف بھاگا
اور میرا خیال ہے تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ایک آدمی, شکاری شیر کا شکار کرنے بھاگا ہو

دونوں فوجیں حیرت سے دیکھنے لگیں
آدمی چاہے کتنا ہی مضبوط کیوں نہ ہو
شیر کا سامنا کیسے کر سکتاہے

وہ بہادر, ہوا کی طرح شیر کی طرف اڑ کر گیا
اس بہادر کے سینے میں کامل مسلمان کا ایمان اور ہمت تھی
جو خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا بلکہ اس کا عقیدہ تھا کہ شیر ہی اس سے ڈرے گا

*پھر اس نے اپنے شکار پر شیر کی طرح چھلانگ لگائی اور اس پر کئی وار کیئے یہاں تک کہ اس نے اسے مار ڈالا*

ایرانیوں کے دلوں میں خوف طاری ہوگیا
وہ ان لوگوں سے کیسے لڑیں گے جو شیروں سے نہیں ڈرتے تھے
چنانچہ مسلمانوں نے انہیں جنگ کے شروع میں ہی بھگا دیا

*سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اس نوجوان کے پاس گئے اور ان کا سر چوما*
*تو اس جوان نے عاجزی کے ساتھ سعد رضی اللہ عنہ کے قدموں کو بوسہ دیا*
اور کہا
آپ کی شان نہیں ہے کہ میرا ماتھا چومیں بلکہ میں چومتا ہوں
❗تاریخ طبری ❗

کیا آپ جانتے ہیں کہ شیر بہادر کون تھا؟

`ہاشم بن عتبہ ابن ابی وقاص تھے`
یہ خود بھی صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم تھے
اور صحابی رسول سعد بن ابی وقاص کے بھتیجے تھے
انکا لقب *مرقال* تھا یعنی بہت تیز دوڑنے والے
اتنے تیز کہ شیر کو بھی شکست دے ڈالی
`یہ جنگ صفین میں مولا علی کے ساتھ بلکہ مولا علی کا جھنڈا انہیں کے پاس تھا`
اور اسی جنگ میں شہید ہوگئے تھے

*یہ وہ لوگ ہیں جو ہمارے اصل ہیرو تھے نہ کہ فلمی ایکٹر اور جعلی مقابلے کرتے ہوئے ریسلر*
ھماری اپنی تاریخ بھری پڑی ہے جس میں حقیقی بہادر موجود ہیں*
لیکن ان کارناموں کو پڑھنے والے کوئی نہیں ہے!
اقبال نے کہا
ٹل نہ سکتے تھے میدان سے جو اڑ جاتے تھے
پاؤں شیروں کے بھی میداں سے اکھڑ جاتے تھے

23/07/2025

کرہ ارض پر سب سے بڑا جاندار بلو وہیل ہے۔۔ یہ 98 فٹ تک لمبی ہوتی ہے اور اس کا وزن 157000 کلو گرام تک ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس کی آواز کی گونج اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ جب ا یک وہیل آواز نکالتی ہے تو آٹھ سو کلو میٹر دور سمندر میں دوسری وہیل سن لیتی ہے۔
ایک وہیل مچھلی دن میں تقریباً 2500کلوگرام کھانا کھا لیتی ہے۔ وہیل مچھلی کا بچہ ایک دن میں 190 لیٹر دودھ پیتا ہے۔۔۔ اس وقت دنیا کے سمندروں میں پچیس ہزار بلو وہیل موجود ہیں۔۔ اگر ان کے کھانے کا شمار کیا جائے تو یہ ایک دن میں چھے کروڑ پچیس لاکھ کلو گرام کھانا کھاتی ہیں۔۔
اب چھوٹے جاندار کو دیکھیں تو چیونٹی بہت چھوٹا جاندار ہے اور یہ کالونی بنا کر رہتیں ہیں۔۔۔ اب تک ان کی سب سے بڑی کالونی جاپان میں دریافت ہوئی ہے، جہاں ماہرین کے اندازے کے مطابق 36 لاکھ چونٹیاں تھیں۔۔۔ جن کی ایک دن کی خوراک تقریباً ڈھائی کلو ہوتی ہے۔۔
دنیا میں اب تک 15 لاکھ سے زیادہ اقسام کے جانور دریافت ہو چکے ہیں۔اب سوچیں کہ ایک چار افراد پر مشتمل گھرانےمیں ایک پوری پلاننگ ہوتی ہےتو کھانا پکتا ہے۔کھانے کی تقسیم کا یہ کیسا زبردست نظام ہے کہ اس دنیا میں ہر جاندار کو اس کے حصے کا رزق مل رہا ہے۔ کون ہے جو ایسا شاندار نظام چلا رہا ہے_____؟؟؟
یہ سب نظام میرا اللہ چلا رہا ہے_____!!

22/07/2025

ساون کی دو تاریخ ہے __ ساون اور بھادوں دو ماہ سانپوں کے ملاپ کے اور مستی کے ہوتے ہیں __ لہذا احتیاط کریں __ ساون اور بھادوں دونوں ماہ ہر رنگ و نسل کے سانپ ملاپ کرتے ہیں اور جب ناگ اور ناگن ملاپ کرتے ہیں تو پھر یہ اپنے ملاپ میں کسی کی مداخلت پسند نہیں کرتے ۔۔
سانپوں کے ملاپ کے اوقات نوٹ کیجئیے ۔۔۔سانپ عصر کے بعد سے لیکر پوری رات اور صبح طلوع آفتاب کے وقت تک ساتھ رہتے ہیں پھر محدود فاصلے پہ دور ہو جاتے ہیں پھر دوبارہ عصر کے وقت ملاپ کرتے ہیں __
دیہاتی ، پہاڑی ، جنگلی علاقہ جات کے لوگ ساون بھادوں میں یہ دو ماہ ساون بھادوں تک عصر کے بعد سے لیکر مکمل رات اور طلوع آفتاب تک نہایت احتیاط کریں ۔۔۔رات کو ہر صورت ٹارچ لیکر باہر نکلیں اور نظریں نیچے زمین پہ رکھیں __ بچوں کو رات کے وقت ہرگز ہرگز گھر سے باہر مت نکلنے دیں بلکہ گھر میں اگر پودے درخت یا گھاس وغیرہ ہے تو انکے پاس بھی مت جانے دیں ۔۔
رات کے وقت کھیتوں و فصلوں میں نہ جائیں اگر مجبورا" جانا پڑ جائے تو بہت زیادہ احتیاط کریں ۔

اگر آپ کو کوئی سانپ ڈس بھی لے فورآ آک کا پودا تلاش کریں ان کا دودھ نکال کر ڈسنے والی جگہ پر ہلکا ہلکا مساج کریں۔

21/07/2025

ایک دانا آدمی کی گاڑی گاوں کے قریب خراب ہوگئی اس نے سوچا کہ گاوں سے کسی سے مدد لیتا ہوں
وہ جیسے ہی گاوں میں داخل ہوا تو اس نے دیکھا ایک بوڑھا شخص چارپائی پر بیٹھا ہے اور اس کے قریب مرغیاں دانہ چگ رہی ہیں ان مرغیوں میں ایک باز کا بچہ بھی ہے جو مرغیوں کی طرح دانے چگ رہا ہے وہ حیران ہوا اور اپنی گاڑی کو بھول کر
اس بوڑھے شخص سے کہنے لگا کہ یہ کیسے خلاف قدرت ممکن ہوا کہ ایک باز کا بچہ زمین پر مرغیوں کے ساتھ دانے چگ رہا ہے
تو اس بوڑھےشخص نے کہا دراصل یہ باز کا بچہ صرف ایک دن کا تھا جب یہ پہاڑ پر مجھے گرا ہوا ملا میں اسے اٹھا لایا یہ زخمی تھا میں نے اس کو مرہم پٹی کرکے اس کو مرغی کے بچوں کے ساتھ رکھ دیا جب اس نےپہلی بار آنکھیں کھولیں تو اس نے خود کو مرغی کے چوزوں کے درمیان پایا یہ خود کو مرغی کا چوزہ سمجھنے لگا اور دوسرے چوزوں کے ساتھ ساتھ اس نے بھی دانہ چگنا سیکھ لیا
اس دانا شخص نے گاوں والے سے درخواست کی کہ یہ باز کا بچہ مجھے دے دیں تحفے کے طور پر یا اس کی قیمت لے لیں میں اس پر تحقیق کرنا چاہتا ہوں
اس گاوں والے نے باز کا بچہ اس دانا شخص کو تحفے کے طور پر دے دیا
یہ اپنی گاڑی ٹھیک کروا کر اپنے گھر آ گیا
وہ روزانہ باز کے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا کرتا مگر باز کا بچہ مرغی کی طرح اپنے پروں کو سکیڑ کر گردن اس میں چھپا لیتا
وہ روزانہ بلاناغہ باز کے بچے کو اپنے سامنے ٹیبل پر بیٹھاتا اور اس کہتا کہہ تو باز کا بچہ ہے مرغی کا نہیں اپنی پہچان کر
اسی طرح اس نے کئی دن تک اردو پنجابی سندھی سرائیکی پشتو ہر زبان میں اس باز کے بچے کو کہا کہ تو باز کا بچہ ہے مرغی کا نہیں اپنی پہچان کر
اپنے آپ کو پہچاننے کی کوشش کرو
آخر کار وہ دانا شخص ایک دن باز کے بچے کو لے کر ایک بلند ترین پہاڑ پر چلا گیا اور اسے کہنے لگا کہہ خود کو پہچاننے کی کوشش کرو تم باز کے بچے ہو اور اس شخص نے یہ کہہ کر باز کے بچے کو پہاڑ کی بلندی سے نیچے پھینک دیا
باز کا بچہ ڈر گیا اور اس نے مرغی کی طرح اپنی گردن کو جھکا کر پروں کو سکیڑ لیا اور آنکھیں بند کر لیں تھوڑی دیر بعد اس نے آنکھیں کھولیں تو اس نے دیکھا کہ زمین تو ابھی بہت دور ہے تو اس نے اپنے پر پھڑ پھڑائے اور اڑنے کی کوشش کرنے لگا
جیسے کوئی آپ کو دریا میں دھکا دے دے تو آپ تیرنا نہیں بھی آتا تو بھی آپ ہاتھ پاؤں ماریں گے
تھوڑی ہی دیر میں وہ اپنے آپ کو بیلنس کرنے لگا کیونکہ باز میں اڑنے صلاحیت خدا نے رکھی ہوتی ہے
تھوڑی ہی دیر میں وہ اونچا اڑنے لگا
وہ خوشی سے چیخنے لگا اور اوپر اور اوپر جانے لگا
کچھ ہی دیر میں وہ اس دانا شخص سے بھی اوپر نکل گیا اور نیچے نگاہیں کرکے اس کا احسان مند ہونے لگا
تو دانا شخص نے کہا اے باز میں نے تجھے تیری شناخت دی ہے اپنے پاس سے کچھ نہیں دیا
یہ کمال صلاحیتیں تیرے اندر موجود تھیں مگر تو بے خبر تھا
یہی معاملہ ہم لوگوں کے ساتھ ہے

اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو پہچانیں۔
باصلاحیت ہونا اتنی بڑی بات نہیں ہے ۔ اصل چیز ہے کہ آپ نے صلاحیت کا استعمال کیسے کیا؟ اور اس سے اپنی شخصیت میں کیا نکھار پیدا کیا

19/07/2025

پاکستان ایئر فورس کی دوہری فتح
جب تم نے چھ انڈین طیارے گرائے ہوں… تو یہ انداذ تو بنتا ھے ۔۔۔
تمہاری ہیبت ہوا میں لکھی جاچکی ھے۔
پاکستان ایئر فورس نے برطانیہ میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے ملٹری ایئر شو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو میں دو بڑے اعزازات جیت کر عالمی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان ائیر فورس کے فنکارانہ طور پر سجائے گئے C-130H طیارے نے Concours d'Elegance مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا، جس کا مقصد طیاروں کی خوبصورتی، پیشکش اور دیکھ بھال کا عالمی معیار جانچنا ہوتا ہے۔ اس منفرد پینٹنگ میں شاہین کی آنکھوں اور چونچ کی عکاسی کی گئی، جو پاکستانی فضائی جذبے کی علامت ہے۔اس طیارے کی آنکھیں جیسے دشمن کو خبردار کر رہی ہوں: "تم ہر وقت میری نگاہ میں ہو!"

دوسری جانب پاکستان کے جدید ترین جنگی طیارے JF-17C Block III نے اپنی شاندار اسکیم اور پاکستان سے برطانیہ تک مسلسل ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ کے ذریعے کیے گئے غیر معمولی سفر کی بنیاد پر RIAT کا سب سے بڑا اعزاز "اسپرٹ آف دی میٹ ٹرافی" جیت لیا۔ یہ ایوارڈ اُس طیارے یا عملے کو دیا جاتا ہے جو شو کے جذبے، تکنیکی صلاحیت اور بین الاقوامی پیشکش میں سب سے نمایاں ہو۔
سلام اے پاک فضائیہ! تم نے پھر ثابت کیا:
فضا بھی ہماری ہے، فخر بھی ہمارا ہے۔

پاکستان ایئر فورس کی یہ دونوں کامیابیاں نہ صرف اس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہیں بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت شناخت کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

19/07/2025

ایک بڑی کمپنی میں سیلز مینجر کی سیٹ کے تین اُمیدوار تھے. چونکہ تینوں کی قابلیت یکساں تھی تو کمپنی نے کہا میدان میں اپنی قابلیت دکھاو. جو قابل ہوا یہ سیٹ اُس کی ہوگی. ان کو لکڑی کی بنی کنگھیاں دی گئیں اور کہا جاو پہاڑوں میں بنی خانقاہوں کے بھکشوؤں کو کنگھیاں بیچ کر آو. یہ ایک مذاق ہی تھا کیونکہ بھکشو اپنا سر ہی نہیں داڑھی مونچھ اور بھوئیں تک مونڈتے ہیں.

پہلا اُمیدوار واپس آیا وہ مایوسی تھا. اس نے ایک ہی کنگھی فروخت کی تھی. اس نے کہا بھکشو تو مجھ سے لڑنے کو تیار ہوگئے تھے. وہ کہہ رہے تھے تم ہمارا مذاق اڑانے آئے ہو. بڑی مشکل سے ایک کنگھی میں فروخت کر سکا وہ بھی ایک بھکشو کو خارش تھی. میں نے اسے کہا ہاتھوں کی بجائے کنگھی سے اچھی طرح یہ کھجا سکتے ہو.

دوسرا لیکن کافی خوش تھا. اس نے دس کنگھیاں فروخت کی تھیں. اُس نے کہا میں نے بھکشوؤں سے کہا تم لوگوں کے پاس جو زائرین آتے ہیں پہاڑی ہوائیں ان کے بال بکھیر دیتی ہیں. انکا حلیہ ایسا نہیں ہوتا جو خانقاہ کے معیار پر ہو. تم لوگ ان کیلئے چند کنگھیاں رکھ لو تو خانقاہ کے زائرین کا بھلا ہوگا اور تمہیں دعا دیں گے.

تیسرا لیکن سب سے بڑی خانقاہ کے بڑے پروہت کے پاس گیا. اس نے بڑے بھکشو سے کہا تم پر اللہ کرم کرے اتنے بلند پہاڑوں پر خانقاہیں آباد کر کے بیٹھ گئے ہو. دور دور سے لوگ مشکل سفر کر کے یہاں آتے ہیں. میرا مشورہ ہے ان کو اس مذہبی سفر کی کوئی یادگار دی جائے جس پر خانقاہ کی طرف سے دعائیں لکھی ہوں. وہ اسے روز دیکھیں. مثلاً میرے پاس یہ لکڑی کی کنگھیاں ہیں. کنگھی انسان روز استعمال کرتا ہے. وہ روزانہ آپ کو یاد کرے گا.

بڑے بھکشو کو آئیڈیا پسند آیا. اس نے ایک ہزار دعائیہ کنگھیاں خرید لیں. دُنیا اچھے آئیڈیا کی قدردان ہوتی ہے. جن کے پاس آئیڈیا نہیں ہوتا وہ دکاندار بنتے ہیں. صرف ضرورت مند ہی ان کے پاس آتا ہے. جن کے پاس آئیڈیا ہوتا ہے وہ تاجر بنتے ہیں. اور جن کے پاس نہ صرف آئیڈیا بلکہ ایک مکمل پلاننگ بھی ہوتی ہے ایسے لوگ برانڈ بنتے ہیں. ہمارے معاشرے میں دکاندار اور تاجر دونوں موجود ہیں بس پلاننگ میں ہم کمزور ہیں. اسی لئے یہاں برانڈ نہیں بنتے. یہی فرق دُنیا میں ہمارا مقام طے کرتا ہے.

19/07/2025

ملی میٹر بارش کا کیا مطلب ہے ؟
اپ نے اکثر سنا ہوگا کہ فلاں جگہ پر اتنے ملی میٹر بارش ہوئی ہے جس سے پچھلے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ اب اس ملی میٹر سے کیا مراد ہے اور اس سے سادہ ترین لفظوں میں کیسے پتہ چلتا ہے کہ بارش کتنی ہوئی ہے۔

بارش کو ماپنے کے لیے ایک ٹیوب نما سلنڈر رکھا جاتا ہے جس کے اوپر ملی میٹر کے نشانات لگے ہوتے ہیں۔ اس کو رین گیج یا مقیاس المطر کہا جاتا ہے اس سادہ سے آلے کو کسی ایسی مناسب اونچی جگہ پر نصب کر دیا جاتا ہے جہاں پر بارش کے راستے میں درخت یا دیواریں یا کوئی اور رکاوٹ حائل نہ ہو۔ اب جب بارش ہوتی ہے تو پانی اس سلنڈر کے اندر اکٹھا ہوتا رہتا ہے اور جب بارش ختم ہوتی ہے تو اس سلنڈر کے اوپر موجود ملی میٹر کے نشانوں سے پتہ چل جاتا ہے کہ یہ بارش کتنے ملی میٹر ہوئی ہے۔

اب ایک ملی میٹر بارش کا مطلب کیا ہے؟ اس کا سادہ سا مطلب ایک مربع میٹر میں ایک لیٹر پانی برسا ہے۔ اگر کہیں دس ملی میٹر بارش ہوئی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے صحن یا چھت میں فی مربع میٹر 10 لیٹر پانی برسا ہے۔ جتنے ملی میٹر بارش اتنے لیٹر فی مربع میٹر بارش۔

مثلاً
آج 470 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس کا مطلب ایک مربع میٹر میں 470 لیٹر پانی برسا۔ اگر آپ کے گھر میں ایسا ٹب یا ٹینکی ہے جو ایک ایک میٹر یعنی 3.28 فٹ لمبی اور چوڑی ہے تو اس ٹینکی میں 470 لیٹر پانی برس کر اکٹھا ہوا ہو گا۔

مزید حیرانی کیلئے تصور کریں کہ آپ کا صحن 10 فٹ چوڑا اور دس فٹ لمبا ہے تو 470 ملی میٹر کے حساب سے آپ کے اس صحن میں 4364 لیٹر پانی برسا ہے۔

اور ہاں یہ بھی کہ ایک چارپائی جتنی جگہ میں تقریباً 851 لیٹر بارش ہوئی ہو گی

13/07/2025

تمام دوستوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فیس بک کے تقریباً تمام اکاؤنٹس ہیکرز کے ذریعے ہیک کیے جا رہے ہیں۔ وہ ایک نیا فیس بک اکاؤنٹ بنانے کے لیے آپ کی پروفائل تصویر اور آپ کا نام استعمال کر رہے ہیں اور پھر آپ کے دوستوں کو اس اکاؤنٹ میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آپ کے دوست سمجھتے ہیں کہ یہ آپ ہیں اور وہ اس سے منسلک ہو جاتے ہیں۔ اس کے بعد سے وہ ہیکرز آپ کے نام سے جو چاہیں لکھ سکتے ہیں۔ اس لیے برائے مہربانی خیال رکھیں اور میرے نام پر بنائے گئے کسی بھی نئے اکاؤنٹ سے آنے والی فرینڈ ریکویسٹ
قبول نہ کریں!
اگر کسی کو میرے اکاؤنٹ سے فحش، فرقہ وارانہ، بات یا پیسوں کی مدد سے متعلق کوئی پیغام ملتا ہے تو وہ جھوٹ ہوگا
مجھے ایسا کرنے کی ضرورت نہیں
(اس پیغام کو کاپی کر کے اپنی ٹائم لائن پر پیسٹ کر دیں تاکہ آپ کا کوئی دوست آپ کے نام پر بنائے گئے جعلی اکاؤنٹ سے درخواستیں قبول نہ کرے

07/07/2025

وارننگ الرٹ 🚨

ذاتی دشمنی ہو یا کوئی رنجش اب دو منٹ میں فیک ID بنے گی تیسرے منٹ کے بعد اسکی جلی ہوئی لاش اور قاتل کو میڈل ملے گا..

ایک انتہائی خطرناک سرگرمی شروع کر دی گئی ہے۔ خدا نہ کرے، اگر ایسا ہوا تو لوگ آپ کو اپنی وضاحت کرنے کا موقع بھی نہیں دیں گے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ہیک کرکے یا نیا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا کر مذہب اور صحابہ کرامؓ کے بارے میں نفرت انگیز، فحش مواد، اور توہین آمیز مواد کا اشتراک کرنے کا رجحان جاری ہے۔

ایسی صورت حال میں اگر کوئی آپ کو میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کوئی نفرت انگیز یا غیر اخلاقی پوسٹ بھیجتا ہے تو میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور میرا بیان ریکارڈ پر رکھا جائے۔

نوٹ: میں اپنی جان قربان کر سکتا ہوں، لیکن میں پیارے آقا حضور خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اہل بیتٔ و صحابہ اکرامؓ کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں لکھ سکتا۔. لکھنا تو دور سوچ بھی نہیں سکتا اور کسی کا کچھ غلط کہا ہوا سہہ بھی نہیں سکتا.

01/07/2025

پرانے کلاس فیلوز کی ایک ملاقات تھی۔ ایک خاتون باربی کیو کے دوران ٹھوکر کھا کر گر گئیں۔ دوستوں نے مشورہ دیا کہ ڈاکٹر کو دکھایا جائے، لیکن وہ پُراعتماد تھیں کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ نئی جوتی کیوجہ سے اینٹ سے ٹکرا گئیں۔ دوستوں نے انکی مدد کی، صفائی کروائی اور کھانے کی پلیٹ دی۔ پھر وہ باقی وقت سب کے ساتھ خوشی سے گزارتی رہیں۔*
*مگر ملاقات کے بعد، انکے شوہر نے سب کو اطلاع دی کہ انہیں اسپتال لے جایا گیا اور شام 6 بجے انکا انتقال ہو گیا.. باربی کیو کے دوران انہیں فالج کا حملہ ہوا تھا۔*
*اگر وہاں موجود لوگ فالج کی علامات پہچان لیتے، تو شاید وہ آج بھی زندہ ہوتیں۔*
*درحقیقت، فالج کی کچھ ابتدائی علامات ہوتی ہیں اور اسے روکا جا سکتا ہے۔ ایک نیوروسرجن کا کہنا ہے کہ اگر وہ فالج کے مریض تک تین گھنٹوں کے اندر پہنچ جائیں، تو وہ فالج کے اثرات کو مکمل طور پر ختم کر سکتے ہیں۔*
*راز یہ ہے کہ فالج کی علامات کو جلد پہچانا جائے اور مریض کو 3گھنٹوں کے اندر علاج فراہم کیا جائے— یہ مشکل نہیں۔*
*فالج کی شناخت کیلئے یاد رکھیں 3 آسان حروف:* *S، T، R*
*براہِ کرم پڑھیں اور سیکھیں!*
*اگر آپکے اردگرد لوگ فالج کی علامات نہ پہچان سکیں، تو مریض کو شدید دماغی نقصان ہو سکتا ہے۔*
*3 آسان سوالات پوچھیں:*
*S: (Smile) مسکرائیں*
*مریض سے کہیں کہ وہ مسکرائے۔*
*اگر منہ کا ایک کونہ نیچے جھک جائے، تو یہ علامت ہے۔*
*T: (Talk) بات کریں*
*مریض سے کہیں کہ ایک سادہ جملہ بولے، جیسے:*
*"آج دھوپ والا دن ہے"*
*اگر جملہ بے ربط یا الجھا ہوا ہو، تو یہ بھی علامت ہے۔*
*R: (Raise) ہاتھ اٹھائیں*
*مریض سے کہیں کہ دونوں ہاتھ اٹھائے۔*
*اگر ایک ہاتھ نیچے گر جائے، تو یہ بھی فالج کی علامت ہے۔*

📌 *نوٹ:*
*ایک اور علامت یہ ہے کہ مریض سے کہیں کہ زبان باہر نکالے۔*
*اگر زبان ایک طرف کو مڑی ہوئی ہو یا ٹیڑھی ہو، تو یہ بھی فالج کی علامت ہے۔*
*اگر مریض ان چاروں میں سے کوئی بھی عمل نہ کر سکے، تو فوراً ایمبولینس یا اسپتال کو کال کریں اور علامات بتائیں۔
راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں ان مریضوں کے علاج کی سہولت دی گئی ہے۔

(وٹس ایپ کے موتی)

Address

Ahmed Khel
Karak
27900

Telephone

+923335952939

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fazal waris khattak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Fazal waris khattak:

Share