27/10/2025
تخت نصرتی(دستک نیوز) صوبائی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا رحمت سلام خٹک نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کا کرک کا دورہ محض ایک نمائشی قرار دیا انھوں نے بتایا کہ جس کا عوام کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں۔ کرک کے عوام پچھلے کئی سالوں سے پینے کے پانی، صحت، تعلیم اور روزگار کے سنگین بحران کا سامنا کر رہے ہیں لیکن صوبائی حکومت نے ان کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے صرف سیاسی فوٹو سیشن پر اکتفا کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کو بتانا چاہیئے کہ کرک میں آج بھی درجنوں اسکول بغیر بنیادی سہولتوں کے ہیں، ہسپتالوں میں ڈاکٹر موجود نہیں، اور گیس پیدا کرنے والے اس ضلع کے عوام خود گیس سے محروم ہیں۔ یہ صوبائی حکومت کی بدترین نااہلی اور ترجیحات کی ناکامی کا ثبوت ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کرک سمیت پورے جنوبی اضلاع کو صرف ووٹ لینے کا ذریعہ سمجھا، عملی طور پر ان کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک قدم بھی نہیں اٹھایا۔ مسلم لیگ (ن) کا یہ مؤقف ہے کہ ترقی صرف دعوؤں سے نہیں بلکہ عوامی خدمت سے آتی ہے — اور یہی فرق نواز شریف کی خدمت اور پی ٹی آئی کے نعرے میں ہے