08/11/2025
قانون کا احترام سب پر لازم ہے قانون کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں روکاوٹ ناقابل برداشت ہے اور ایسے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شہباز الہی نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کی نشاندہی اور گرفتار کرنے کیلئے احکامات جاری کئے ۔
ویڈیو میں ملزم ٹریفک پولیس اہلکار کیساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے کارسرکار میں مداخلت کی کوشش کر رہا ہے۔
ملزم کی نشاندہی فہیم سکنہ احمد آباد ضلع کرک کے نام سے ہوئی ۔
جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایس ایچ او لاچی سیف اللہ نے گرفتار کر لیا ۔
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شہباز الہی نے کہا کہ قانون کا احترام سب پر لازم ہے قانون کی خلاف ورزی اور کارسرکار میں روکاوٹ ناقابل برداشت ہے اور ایسے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔