04/09/2026
⚠️ ذرا عوام بھی اپنی سوچ بدلیں!
ہمارے حلقے میں MPA PK-97، MPA PK-98 اور MNA شاہد خٹک موجود ہیں۔ اگر یہ سب مل کر اجتماعی مسائل اور بڑے منصوبوں پر توجہ دیں تو علاقے کی تقدیر بدل سکتی ہے۔
لیکن افسوس! ہم بھی کمال کی عوام ہیں 😄
کوئی ایک سولر پلانٹ لے لے تو ہم اتنے خوش ہو جاتے ہیں جیسے پورا علاقہ ترقی یافتہ بن گیا ہو!
☀️ سولر پلانٹ ضرور اچھی چیز ہے، لیکن علاقے کو صرف اس کی نہیں بلکہ:
🛣️ میگا روڈز
🏥 ہسپتال
🏫 بہتر تعلیمی ادارے
💧 پانی اور بجلی کے مستقل حل
اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کی ضرورت ہے۔
نمائندوں سے صرف چھوٹے انفرادی فائدے نہیں، بلکہ اجتماعی ترقی اور میگا پروجیکٹس کا مطالبہ کریں۔
😄 کیونکہ ایک سولر پلانٹ سے شاید ایک گھر روشن ہو، لیکن ایک بڑا منصوبہ پورا علاقہ بدل سکتا ہے!