14/08/2026
دوستو، رات کو میں نے ٹریڈنگ سے متعلق ایک ویڈیو اپنے پلیٹ فارم پر اپلوڈ کی تھی۔ اس ویڈیو پر بہت سے لوگوں نے اعتراض کیا اور مجھے احساس دلایا کہ بطور Content Creator میری بھی ذمہ داری ہے کہ میں کسی ایسی چیز کو پروموٹ نہ کروں جس کے بارے میں شرعی یا اخلاقی طور پر سوالات موجود ہوں۔
میں ان تمام لوگوں سے دل سے معذرت خواہ ہوں جنہیں میری اس ویڈیو سے تکلیف ہوئی یا برا لگا۔
میں آپ کے کمنٹس اور تنقید کو دیکھ کر اپنی غلطی کو سمجھا ہوں۔ تنقید کا انداز چاہے جیسا بھی ہو، لیکن اگر میری وجہ سے کسی کو غلط پیغام گیا تو اس کی ذمہ داری میں قبول کرتا ہوں۔
ان شاء اللہ آئندہ میں ایسی ٹریڈنگ یا کسی بھی مشکوک چیز کی پروموشن نہیں کروں گا اور کوشش کروں گا کہ اپنے پلیٹ فارم پر وہی چیز شیئر کروں جو میرے ناظرین کے لیے بہتر اور مثبت ہو۔
آپ سب کا شکریہ کہ آپ نے مجھے میری غلطی کا احساس دلایا۔
دل سے معذرت۔ اللہ ہم سب کو صحیح اور غلط میں فرق سمجھنے اور صحیح راستہ اختیار کرنے کی توفیق دے۔ آمین