29/10/2025
کرک سے گزرنے والی انڈس ہائی وے کو اب ون وے کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے کہ بائیں جانب والی لین جانے کے لیے اور دائیں جانب والی لین آنے کے لیے استعمال کریں۔
ٹرک اور بھاری گاڑیاں بیرونی لین میں سفر کریں تاکہ حادثات سے محفوظ رہا جا سکے۔
یاد رکھیں، ٹریفک قوانین کی پابندی صرف ایک قانونی ذمہ داری نہیں بلکہ ہماری اپنی جان و مال کے تحفظ کی ضمانت ہے۔