Gudi Khal Khabar

Gudi Khal Khabar 🦅ہر قسم معلومات اور اشتہارات کیلئے رابط کریں شکریہ 💕 🦅

گوڈیخیل عوام ذرا نہیں پورا سوچے !نہ گیس نہ بجلی نہ پانی نہ ہسپتال نہ روڈ پھر ویلڈن مشرہ، شاباش مشرہ اخپل گبین جابین ایسے...
12/08/2026

گوڈیخیل عوام ذرا نہیں پورا سوچے !
نہ گیس نہ بجلی نہ پانی نہ ہسپتال نہ روڈ پھر ویلڈن مشرہ، شاباش مشرہ اخپل گبین جابین ایسے الفاظ کو استعمال کرنے پر اپ کو لوگوں کو شرم انا چاہئے ۔🖐️
Gudi Khal Khabar

12/08/2026

نالہ لئی کے آس پاس آبادی کو انخلاء کی ہدایت کردی گئی، راولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی سطح بلند ہوگئی۔ کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 22 فٹ سے تجاوز کرگئی
Gudi Khal Khabar 👍

🚨 گوڈیخیل قوم کا بڑا مطالبہ 🚨📋 ترقیاتی منصوبوں کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لایا جائےایم این اے اور ایم پی اے صاحب کی جا...
09/08/2026

🚨 گوڈیخیل قوم کا بڑا مطالبہ 🚨

📋 ترقیاتی منصوبوں کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لایا جائے

ایم این اے اور ایم پی اے صاحب کی جانب سے گوڈیخیل کو دیے گئے:

☀️ سولر پلانٹس
💧 پریشر پمپس
🚰 ٹیوب ویلز
🏗️ واٹر سپلائی اسکیمیں
📌 دیگر تمام ترقیاتی منصوبے

ہر یونین کونسل کی الگ فہرست جاری کی جائے۔

ہمیں بتایا جائے:

🔹 منصوبہ کہاں منظور ہوا؟
🔹 کتنی رقم منظور ہوئی؟
🔹 کتنی رقم خرچ ہوئی؟
🔹 منصوبہ کس کو دیا گیا؟
🔹 کام مکمل ہوا یا نہیں؟
🔹 آج وہ منصوبہ فعال ہے یا بند؟

🔍 گوڈیخیل قوم جاننا چاہتی ہے:

ہمارے نام پر آنے والے ترقیاتی فنڈز کہاں اور کیسے خرچ ہوئے؟

اگر کسی منصوبے میں بے ضابطگی یا کرپشن کے شواہد ہیں تو شفاف تحقیقات اور قانونی کارروائی کی جائے۔

✊ عوام کا حق — مکمل ریکارڈ اور مکمل شفافیت

ہر یونین کونسل کا ریکارڈ الگ الگ عوام کے سامنے لایا جائے۔

#گوڈیخیل #شفافیت #احتساب

ظلم کی انتہا! ایک ماں باپ کے سہارے سے محروم گھر کا چراغ بجھا دیا گیا آج درہ آدم خیل میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے اف...
09/08/2026

ظلم کی انتہا! ایک ماں باپ کے سہارے سے محروم گھر کا چراغ بجھا دیا گیا

آج درہ آدم خیل میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک بے گناہ راہگیر قاسب نور ولد پیاؤ گل، سکنہ ٹیری فائرنگ کی زد میں آکر شہید ہوگیا۔

قاسب نور صرف ایک نوجوان نہیں تھا، وہ چار بہنوں کا اکلوتا بھائی اور اپنے خاندان کی واحد امید تھا۔ وہ پشاور میں نرسنگ کے شعبے سے وابستہ تھا اور اس کی شادی بھی 13 اگست کو طے تھی۔ لیکن ظالموں کی گولی نے ایک گھر کی خوشیاں، ایک بہنوں کا اکلوتا سہارا اور ایک نوجوان کے تمام خواب چھین لیے۔

سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ قاسب نور کے ماں باپ بھی اس دنیا میں نہیں ہے۔ آج اس کے پیچھے صرف چار بہنیں ہیں، جن کے سر سے بھائی کا سایہ بھی چھین لیا گیا۔ یہ صرف ایک خاندان کا دکھ نہیں، ہم سب کا دکھ ہے۔

اب وقت خاموش رہنے کا نہیں، بلکہ قاسب نور کے لیے انصاف کی آواز بننے کا ہے۔

اس سلسلے میں سابق تحصیل چیئرمین ساجد خٹک، خٹک اتحاد کے صدر مدثر ایوب، خٹک قومی اتحاد اور تحصیل پریس کلب کے صدر خالد خٹک سمیت دیگر ذمہ داران سے مسلسل رابطہ جاری ہے۔ واقعے کی ایف آئی آر بھی درج ہوچکی ہے، جبکہ آئندہ تین دن میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔

تحصیل کرک، تحصیل تخت نصرتی اور تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے تمام اقوام، مشران، نوجوانوں اور ذمہ دار شہریوں سے دردِ دل کے ساتھ اپیل ہے کہ قاسب نور کے لیے متحد ہوجائیں۔

ہم کسی سے بدلہ نہیں مانگتے، ہم انصاف مانگتے ہیں۔
ہم کسی بے گناہ کے خلاف ظلم نہیں چاہتے، ہم قاتلوں کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

آج اگر ہم قاسب نور کے لیے ایک آواز نہ بن سکے تو کل کسی اور گھر کا چراغ بجھ سکتا ہے۔

قاسب نور صرف چار بہنوں کا بھائی نہیں تھا، وہ ہم سب کا بیٹا اور بھائی تھا۔

آئیں! اپنے اختلافات، گروہی وابستگیاں اور ذاتی مفادات ایک طرف رکھ کر قاسب نور کے انصاف کے لیے یکجا ہوجائیں۔

ایک آواز، ایک مطالبہ:
قاسب نور شہید کو انصاف دو!
قاتلوں کو قانون کے مطابق سزا دو!

اللہ تعالیٰ قاسب نور شہید کے درجات بلند فرمائے اور اس کی چار بہنوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
Gudi Khal Khabar 👍

  1252026 model All Genuine Zero Condition 💥 Running total 1600KmDemand 238,000/KDA Karak Contact 03439797725Whatsapp 03...
08/08/2026

125
2026 model
All Genuine
Zero Condition 💥
Running total 1600Km
Demand 238,000/
KDA Karak

Contact 03439797725
Whatsapp 03151591422
Gudi Khal Khabar 👍💯💯

 👇✍️✍️👌Gudi Khal Khabar 👍💯
08/08/2026

👇✍️✍️👌
Gudi Khal Khabar 👍💯

 😥گوڈیخیل: بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عوامی اپیلعلاقہ گوڈیخیل کے عوام طویل عرصے سے زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم...
08/08/2026

😥
گوڈیخیل: بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عوامی اپیل
علاقہ گوڈیخیل کے عوام طویل عرصے سے زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اربابِ اختیار اور متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ علاقے کے مسائل کے حل کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں۔
اہم ترین مطالبات:
* پختہ سڑکیں: علاقے میں خستہ حال سڑکوں کی فوری مرمت اور نئی پختہ سڑکوں کی تعمیر کی جائے تاکہ آمدورفت سہل ہو سکے۔
* صحت و ہسپتال: معیاری علاج معالجے اور ایمرجنسی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہسپتال اور بنیادی صحت مرکز قائم کیا جائے۔
* بجلی و نادہندگی کا خاتمہ: غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور وولٹیج کے مسائل حل کیے جائیں۔
* سوئی گیس: علاقے کے تمام گھروں تک سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ لوگوں کو ایندھن کے مسائل سے نجات ملے۔
* پینے کا صاف پانی: پانی کی باقاعدہ فراہمی کے لیے واٹر سپلائی سکیمیں اور فلٹریشن پلانٹس نصب کیے جائیں۔
حکامِ بالا سے گزارش ہے کہ گوڈیخیل کے شہریوں کو ان کا بنیادی حق دیا جائے تاکہ ان کے دیرینہ مسائل کا خاتمہ ہو سکے۔
گوڈی خیل خبر (Gudi Khal Khabar)
سچ کی آواز — آپ کے علاقے کی، آپ کے لیے خبر
Gudi Khal Khabar 👍

08/08/2026

ایک افسوسناک
واقعہ نے درہ آدم خیل کو سوگوار کر دیا۔ زمین کے تنازع پر دو فریقین کی فا-ئر-نگ کے دوران پشاور سے کرک جانے والا 26 سالہ راہگیر قاسم نور ولد پیاؤگل، سکنہ ٹیری، تحصیل بانڈہ داؤد شاہ گولیوں کی زد میں آکر جا-ں بحق ہوگیا۔
فا-ئر-نگ تاحال جاری ہے۔

08/08/2026

یہ کراچی میں سندھ پولیس پختونوں کے کاروبار گرا کر انہیں بدترین تشدد کر رہی ہے یہ نفرت کے بیجھ کیوں بوئے جا رہے ہیں..
Gudi Khal Khabar 👍

08/08/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ نگران چیئرمین بیرسٹر گوہر کی والدہ محترمہ انتقال فرما گئی ہیں۔

*نمازِ جنازہ*
بروز ہفتہ، 8 اگست 2026
🕓 وقت: شام 4:00 بجے
📍 مقام: گاؤں ڈگر، ضلع بونیر۔
📞 رابطہ نمبرز:
03345111313
03432777000

Address

Karak

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gudi Khal Khabar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share