TaLaash.com

TaLaash.com Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from TaLaash.com, Media, Karimabad.
(1)

One major purpose of TaLaash Media Network is to provide information about current events, on issues of social, political, economic, cultural and technological importance through news, articles and advertisements.

وادی جوتل گلگت میں سیلابی ریلہ: گھروں اور فصلوں کو شدید نقصانگلگت (نمائندہ خصوصی) — وادی جوتل، گلگت میں حالیہ شدید بارشو...
24/07/2025

وادی جوتل گلگت میں سیلابی ریلہ: گھروں اور فصلوں کو شدید نقصان

گلگت (نمائندہ خصوصی) — وادی جوتل، گلگت میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ قدرتی آفت کے اس ہولناک واقعے میں درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی

23/07/2025

ہنزہ: حسن آباد نالے میں ایک بار پھر سیلاب
وادی ہنزہ کے علاقے حسن آباد نالے میں ایک بار پھر سیلابی ریلہ آگیا، جس سے مقامی آبادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

23/07/2025

شاہرہ قراقرم ہر ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

22/07/2025

چلاس (تھک لوشی):
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے تھک لوشی میں ایک بار پھر سے سیلابی ریلے نے شدید تباہی مچا دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لوشی کے مقام پر واقع بابوسر کاغان روڈ پر نصب پُل شدید ریلے کی زد میں آکر مکمل طور پر بہہ گیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔

شدید بارشوں کے بعد آنے والے طوفانی ریلے نے نہ صرف پُل کو نقصان پہنچایا بلکہ آس پاس کے علاقوں میں بھی زمین کھسکنے اور پانی داخل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مقامی افراد کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ ریسکیو ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

سیاحوں اور مسافروں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ بابوسر کاغان روڈ پر سفر سے گریز کریں اور متبادل راستے استعمال کریں، جب تک متاثرہ مقام پر مرمت اور بحالی کا کام مکمل نہیں ہو جاتا۔

22/07/2025

ناران: ناران میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو پولیس نے سیر و سیاحت کے دوران حفاظتی اقدامات سے متعلق اہم ہدایات جاری کیں۔ پولیس افسران نے متاثرہ علاقے میں موجود سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرتے ہوئے ان کی حفاظت کو یقینی بنایا اور مزید احتیاطی تدابیر اپنانے کی تلقین کی۔

22/07/2025

🚨 Travel Advisory | KKH Updates 🚧

اوچھار، اپر کوہستان میں دریائے سندھ کا پانی شاہراہِ قراقرم (KKH) پر آنا شروع ہو گیا ہے، جس سے آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

⚠️ مسافروں سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
🌧️ بارش کی صورت میں محفوظ مقام پر رکیں اور ندی نالوں یا پہاڑی ڈھلوانوں سے دور رہیں۔
🌄 اگر سفر ضروری ہو تو دن کی روشنی میں کریں۔

مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ رہیں۔

22/07/2025
22/07/2025

گلگت: دنیور نالے میں شدید طغیانی دریائے ہنزہ کا رخ تبدیل قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سےملحقہ کھاری میں کی آبادی میں پانی داخل

وادی ہنزہ: عطا آباد جھیل میں پانی کی سطح میں اچانک اضافہ، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس متاثر
22/07/2025

وادی ہنزہ: عطا آباد جھیل میں پانی کی سطح میں اچانک اضافہ، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس متاثر

چلاس : تھک کی عوام اور مقامی رضاکار سیلاب میں پھنسے زخمیوں کو ریسکیو کررہے ہیں۔
22/07/2025

چلاس : تھک کی عوام اور مقامی رضاکار سیلاب میں پھنسے زخمیوں کو ریسکیو کررہے ہیں۔

بابوسر میں سیلابی ریلہ، لودھراں سے آنے والا خاندان حادثے کا شکاربابوسر ٹاپ کے قریب شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ری...
21/07/2025

بابوسر میں سیلابی ریلہ، لودھراں سے آنے والا خاندان حادثے کا شکار

بابوسر ٹاپ کے قریب شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلے میں لودھراں سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے میں ڈاکٹر سعد کی اہلیہ مشعل، بھائی فہد اور کمسن بیٹا جاں بحق ہو گئے، جبکہ ڈاکٹر سعد معجزانہ طور پر بچ نکلے۔ یہ خاندان تفریح کی غرض سے بابوسر آیا تھا اور واپسی پر موسمی صورتحال سنگین ہو گئی۔ بارش کے بعد اچانک آنے والے طوفانی ریلے نے گاڑی کو بہا لیا۔

متاثرہ خاندان کا تعلق لودھراں کے ایک معروف تعلیمی اور طبی ادارے سے تھا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو اپنی رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Address

Karimabad

Telephone

+923448821948

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TaLaash.com posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category