25/09/2026
🌟 ہمارے ادارے کا ایک اور قابلِ فخر اعزاز 🌟
الحمدللہ! *شجر حسین ولد عاشق حسین*، جنہوں نے پلے گروپ سے جماعت ہشتم تک ہماری درسگاہ Allied School Musab Bin Omair Campus, Karor میں تعلیم حاصل کی، نے MDCAT 2026 میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 180 میں سے 173 نمبر (96.11%) حاصل کیے۔
الحمدللہ، ان کا MBBS میںUniversity of Health Sciences میں داخلہ ہوگیا ہے۔ 🩺🎓
یہ کامیابی شجر حسین کی محنت، والدین کی دعاؤں اور ان کے اساتذہ کی مخلصانہ تربیت کا خوبصورت ثمر ہے۔ ہم اس عظیم کامیابی پر شجر حسین، ان کے والدین اور تمام اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ ہمارے ادارے کے لیے بھی باعثِ فخر اور حوصلہ افزائی کا لمحہ ہے کہ ہمارے ہاں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والے بچے آج اعلیٰ تعلیمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ شجر حسین کو MBBS کی تعلیم میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور انہیں ایک بہترین، باصلاحیت اور انسانیت کی خدمت کرنے والا ڈاکٹر بنائے۔ آمین 🤲
Proud Moment for Allied School! ❤️
پلے گروپ سے MBBS تک — ایک خوبصورت تعلیمی سفر!