
11/10/2023
پریس ریلیز درگاہ بھرچونڈی شریف
فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔امیر اہلسنت پاکستان حضرت پیر عبدالخالق القادری
پاکستان کی عوام فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ جب ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ ہمیشہ فسلطین کاز کی حمایت کی ہے اور کرتے رہیں گے امیر اہلسنت ۔ ہمیشہ ظلم، جبر کے خلاف آواز حق بلند کی ہے۔ جبر، ظلم اور امن ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ اقوام عالم مزید کشیدگی سے بچنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ فلسطینی اپنی زمین اور آزاد مملکت کے حصول کا پورا حق رکھتے ہیں امیر اہلسنت
اقوامِ متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کی روشنی میں پرامن حل نکالا جائے۔ فلسطینی عوام کے مطابق فلسطینی ریاست کا قیام ہو جس کا دارلحکومت بیت المقدس شریف ہو۔ اقوامِ متحدہ اور او آئی سی مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے نتیجہ خیز حکمت عملی اپنائیں
فلسطینی مجاہدین اسلام کی کامیابی کے لئے دعاگوں ہیں
امیر اہلسنت پاکستان حضرت پیر عبدالخالق القادری
Pir Abdul Khaliq ul Qadri