25/08/2026
قصور: اہم سرکاری دفاتر کے قریب مبینہ منشیات کا استعمال، شہری پریشان
قصور میں ڈی سی ہاؤس اور ڈی پی او ہاؤس کے سامنے غلام ہوٹل کے قریب سمیت شہر کے مختلف مقامات پر مبینہ طور پر منشیات کے استعمال کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔
موصول ہونے والی ایک ویڈیو میں چند افراد کو سرِعام مبینہ طور پر نشہ آور سگریٹ استعمال کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ منشیات کی فراہمی بھی کھلے عام جاری ہے۔
شہریوں نے متعلقہ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے حقائق کی جانچ کی جائے اور اگر منشیات کی خرید و فروخت یا استعمال کی تصدیق ہو تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
Video: kforkasur