Kasur District Press Club Official

Kasur District Press Club Official صوفیا کی نگری حضرت بابا بلھے شاہ (قصور) کا حکومت پنجاب سے رجسٹرڈ واحد صحافتی ادارہ
قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب ( رجسٹرڈ)

02/10/2025
سینئر صحافی و کالم نگار میاں محمد اصغر بھٹی کی قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب آمد، صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات پر ز...
02/10/2025

سینئر صحافی و کالم نگار میاں محمد اصغر بھٹی کی قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب آمد، صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات پر زور

لاہور (نامہ نگار) پاکستان کے دل لاہور سے تعلق رکھنے والے لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر،سینئر صحافی،کالم نگار روزنامہ اوصاف،ایڈیٹر رپورٹنگ 7 نیوز لاہور اور مرکزی نائب صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز میاں محمد اصغر بھٹی قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچے۔صدر قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب عطاء محمد قصوری نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور گلدستہ پیش کیا گیا۔
تقریب میں انٹرنیشنل کرسچن جرنلسٹ کے کاشف نواب،پریس کلب خانقاہ ڈوگراں شیخوپورہ کے جنرل سیکرٹری،چیئرمین بزم حسان پاکستان مشہور نعت خواں مفتی شہباز عالم فاروقی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
اس موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے میاں محمد اصغر بھٹی نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور آواز ہیں،ان کی فلاح و بہبود ریاست اور اداروں کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کے لئے بہتر ورکنگ کنڈیشنز، فلاحی فنڈز اور ٹریننگ پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہیں تاکہ وہ زیادہ موثر انداز میں اپنے فرائض سر انجام دے سکیں علاقائی صحافیوں کو زیادہ مسائل درپیش ہیں حکومت کو اس پر خصوصی توجہ دینی چاہیئے۔انہوں نے قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب کی سرگرمیوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے ملک میں مثبت صحافتی رجحانات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر اور دیگر باڈی کے ممبران کی مشاورت سے سینئر صحافی میاں محمد اصغر بھٹی کو پریس کلب کی تاحیات اعزازی ممبر شپ دی گئی اور ان کی صحافتی خدمات پر انہیں پریس کلب کی جانب سے سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیا۔اصغر بھٹی نے پریس کلب کی ممبرشپ دینے پر عطاء محمد قصوری کا شکریہ ادا کیا .

30/09/2025

قصور: ڈسٹرکٹ پریس کلب میں مقامی صحافی سردار رستم کی سالگرہ کی تقریب

قصور (نمائندہ خصوصی) قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) میں مقامی صحافی سردار رستم کی سالگرہ کے موقع پر پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عطا محمد قصوری، نائب صدر میاں عمران شہزاد انصاری، شہزادہ صابر انصاری، ڈاکٹر کاشف بابا، حنوک سمیت دیگر صحافیوں اور ساتھیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عطا محمد قصوری نے سردار رستم کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقامی صحافت کے باصلاحیت اور سرگرم کارکن ہیں، ان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب صحافی برادری کے اتحاد اور فلاح کے لیے ہمیشہ سرگرم رہے گا۔ عطا محمد قصوری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کا مقصد صحافی برادری میں بھائی چارے اور خوشیوں کو بانٹنا ہے۔

شرکاء نے سردار رستم کو نیک خواہشات پیش کیں اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔

شکریہ شیخ محمد حسین صاحب ورکنگ جرنلسٹس قصور
30/09/2025

شکریہ شیخ محمد حسین صاحب ورکنگ جرنلسٹس قصور

30/09/2025

قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ)

30/09/2025

سیون نیوز کے ہیڈ آف نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز جاوید غفاری قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) میں خطاب کررہے ہیں ، مرکزی صدر پاکستان میڈیا کونسل مہرحمید انور دلو اور صدر قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب عطاءمحمدقصوری اسٹیج پر بیٹھے ہیں

30/09/2025

جاوید غفاری صاحب ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز سیون نیوز چینل کو قصور ڈسٹرکٹ ڈسٹرکٹ پریس کلب کی جانب سے تعریفی سند بھی دی گئی جبکہ پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی صدر مہر حمید انور دلو نے سیلاب کے بعد صحافیوں کے حقوق کے لیے ملک گیر بڑی تحریک چلانے کا بھی اعلان کر دیا

30/09/2025

معروف اینکرپرسن صحافی اور مرکزی صدر پاکستان میڈیا کونسل مہر حمید انور دلو انچارج بیوروز سچ نیوز قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) میں خطاب کررہے ہیں ، سنئیر تجزیہ نگار اور ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز سیون نیوز چینل جاوید غفاری ، صدر قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب عطاءمحمد قصوری ودیگر احباب بھی موجود ہیں ۔

30/09/2025
مرکزی صدر پاکستان میڈیا کونسل اور انچارج او ایس آر ہیڈ سچ نیوز جناب مہر حمید انور دلو صاحب ، اپنے بھائی اور سیون نیوز کے...
30/09/2025

مرکزی صدر پاکستان میڈیا کونسل اور انچارج او ایس آر ہیڈ سچ نیوز جناب مہر حمید انور دلو صاحب ، اپنے بھائی اور سیون نیوز کے ہیڈ آف کرنٹ افیئرز معروف تجزیہ نگار جناب جاوید غفاری صاحب قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) تشریف لائے ، اس موقع پر صدر قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب عطاءمحمد قصوری نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ انکا پرتپاک استقبال کیا ، معزز مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے ، اس موقع پر ابوترات اور اینکرپرسن پروگرام عمیر بلوچ بھی موجود تھے ، مہر حمید انور مرکزی صدر پی ایم سی نے کہا کہ سیلاب زدگان کی فلاح و بہبود اور بحالی کیلئے پاکستان میڈیا کونسل بہترین کام کررہی ہے ، چئیرمین سچ ٹی وی علامہ افتخار حسین نقوی کے حکم پر قصور سے سیلاب زدگان کو لنگر میڈیکل کی سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ اب ملک بھر میں پھیل چکا ہے
جاوید غفاری کو مرکزی صدر پی ایم سی اور صدر قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب نے 7 نیوز کو ایک مرتبہ پھر کامیابی کیساتھ سیٹلائٹ سسٹم میں واپس لانے اور ٹاپ چینلز میں لانے بہترین کارکردگی پر تعریفی سند سے نوازا
اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات قصور ڈسٹرکٹ پریس جاوید عاشق ڈوگر ، نائب صدر میاں عمران شہزاد انصاری ، عامرلطیف ، سردار شاہ نواز ڈوگر ، ابوبکر ، عنائیت اللہ انصاری ، ودیگر بھی موجود تھے

29/09/2025

کراچی میں اینکر پرسن امتیاز میر کے قتل کے خلاف قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب کا ہنگامی اجلاس صدر عطا محمد قصوری صحافیوں سے خطاب کر رہے ہیں

Address

BYPASS CHOWK KASUR
Kasur
55050

Telephone

+923006570701

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kasur District Press Club Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kasur District Press Club Official:

Share