Kasur City News

Kasur City News Exploring the Beauty of Kasur

قصور: موسلادھار بارش میں کھارا روڈ بھٹی انٹرنیشنل سکول کے پاس  بجلی کے پول میں کرنٹ آ گیا کرنٹ لگنے سے 16 سالہ فیضان  مو...
16/07/2025

قصور: موسلادھار بارش میں کھارا روڈ بھٹی انٹرنیشنل سکول کے پاس بجلی کے پول میں کرنٹ آ گیا کرنٹ لگنے سے 16 سالہ فیضان موقع پر جاں بحق ؛ریسکیو ذرائع ۔

فیضان کا تعلق کاہنہ لاہور سے تھا ، اور فیضان اپنی آنٹی گھر قصور شہر بستی لال شاہ آیا تھا

بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بچوں کو باہر نہ جانے دیں ۔
اللہ تعالیٰ مرحوم فیضان کے درجات بلند فرمائے اور گھر والوں کو صبر وجمیل عطاکرے۔آمین

وزیر اعظم شہباز شریف نے قصور میں بلھے شاہ یونیورسٹی بنانے کی منظوری دے دی ۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے فنانس اینڈ ریو...
15/07/2025

وزیر اعظم شہباز شریف نے قصور میں بلھے شاہ یونیورسٹی بنانے کی منظوری دے دی ۔

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے فنانس اینڈ ریونیو میاں سعد وسیم شیخ ایم این اے نے عوام الناس سے کیا ہوا اپنا وعدہ پورا کر دیا۔ پرائم منسٹر آفس نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ، سیکرٹری ایجوکیشن ، سیکرٹری ریلویز اور چیف سیکرٹری پنجاب کو لیٹرز جاری کر دیے گئے۔

ریلوے کی زمین پر بلھے شاہ یونیورسٹی قائم کرنے کے لیے مزید پراسیس شروع کر دیا گیا۔

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے فنانس اینڈ ریونیو میاں سعد وسیم شیخ ایم این اے کی چند روز قبل وزیراعظم اعظم پاکستان میں شہباز شریف کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے منٹس جاری کر دیے گئے۔
قصور۔یونیورسٹی #

11/07/2025

جب بھی اسمِ رحيم پڑھتا هوں
سُوچتا هوں ، عذاب دھوکا هے

11/07/2025

یا ﷲﷻ
حضرت ابراہیمؑ کو آگ سے محفوظ رکھنے والے
حضرت یوسف ؑ کو اندھیرے کنواں سے نکالنے والے
حضرت یونس ؑ کو مچھلی کے پیٹ میں محفوظ رکھنے والے
حضرت موسیؑ کو فرعون سے بچانے والے
ہمیں بھی تمام مشکلات ۔پریشانیوں سے ایسے ہی محفوظ فرما ۔جیسے تونے اپنے بندوں کو محفوظ فرمایا ۔ یہ جو کرونا کی وبا پھیلی ہوئی ہے یا شافی اسم کی برکت سے ہمیں اس وبا سے محفوظ فرما ۔ ہمارے گناہوں کو معاف فرمادیں ۔ ہمیں بخش دیں ۔ اپنے پیارے حبیب ﷺ کے صدقے میں ہم پر کرم فرما ۔
ہم پر رحم فرما۔
آمین ثمہ آمین 🍃

قصور میں ایک اور بچی کے ساتھ زیادتی ۔  😢 غریب باپ انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے-لیکن با اثر ملزم حوالات میں ب...
10/07/2025

قصور میں ایک اور بچی کے ساتھ زیادتی ۔ 😢 غریب باپ انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے-لیکن با اثر ملزم حوالات میں بھی مزے سے بیٹھا ہوّا ہے۔اور انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا ۔

قصور تھانہ صدر کی حدود میں 12 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی گھر والوں نے دو دن بچی کو ڈھونڈا اور دو دن بعد بچی ایک دکان کے اندر سے بے ہوش حالت میں پائی گئی

میڈیکل رپورٹ کے مطابق ملزم بچی کے ساتھ زیادتی کرتا رہا-

لیکن پولیس کی انتہائی ناقص کارگردگی-پولیس سیاسی دباؤ میں ا کر ملزم کو گرفتار کیا لیکن تفشیش نہیں کر رہی-

کل کو کسی کی بیٹی کے ساتھ بھی یہ واقعہ ہو سکتا ہے اور ایسے درندے انسان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے-

قصور سے کب ایسی درندگی کا خاتمہ ہوگا- کب ہم ایسی کوئی مثال بنائیں گے کہ دوبارہ کوئی ایسا کام کرتے ہوئے ہزار دفعہ سوچیں-

10/07/2025

قصور میں بارش سے جل تھل ایک
ضلعی انتظامیہ کے نالوں کی صفائی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔
گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ۔
Rain

09/07/2025

بہترین بدلہ یہ ہےکہ
کوئی بدلہ نہ لو..!خود کو سنبھالو..! آگے بڑھو اور اُن جیسے مت بنو جنہوں نے تمہیں تکلیف دی ہے..!

07/07/2025

قصور کے سارے قبرستانوں کو
قبضہ مافیہ سے خالی کرایا جائے

بہت ہی افسوس اور دکھی دل کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ  زوجہ چوہدری نادر گجر رضائے الٰہی سے اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئی...
05/07/2025

بہت ہی افسوس اور دکھی دل کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ زوجہ چوہدری نادر گجر رضائے الٰہی سے اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں ۔
نمازِ جنازہ صبح 10 بجے ڈیرہ نادر گجر اڈا گنڈا سنگھ والا میں ادا کی جائےگی۔
Ch Nadir Gujjar

كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ۔إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ‎۔ اللہ پاک  (مرحومہ ) کی مغفرت فرمائے اور ...
05/07/2025

كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ۔
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ‎۔
اللہ پاک (مرحومہ ) کی مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔ اور ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین ۔

05/07/2025

شدید حبس

26/06/2025

محرم الحرام چاند نظر آگیا یکم محرم الحرام بروز جمعہ 27 جون کو ہوگا یوم عاشور اتوار 6 جولائی کو ہوگا

Address

Kasur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kasur City News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share