30/05/2026
اُم المؤمنین حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے:
اُنہوں نے ایک بکری ذبح کی تو نبی ﷺ نے پوچھا: "(تقسیم کرنے کے بعد) اُس میں سے کچھ باقی ہے؟" اُنہوں نے عرض کیا: اُس کی دستی کے علاوہ کچھ باقی نہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: "اُس کی دستی کے علاوہ سب کچھ باقی ہے."
ترمذی 2470
(مسند احمد 24744؛ السلسلة الصحيحة 838؛ مشکوٰۃ 1919)
مفہوم: جو چیز الله کی راہ میں خرچ کی جائے وہ باقی رہتی ہے، جبکہ جو کچھ استعمال کر لیا جائے یا اپنے لئے رکھ لیا جائے وہ ختم ہو جاتا ہے.
[سورۃ النحل، 16:96] مَا عِنۡدَکُمۡ یَنۡفَدُ وَ مَا عِنۡدَ اللّٰہِ بَاقٍ ؕ
ترجمہ: جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ سب ختم ہوجائے گا، اور جو کچھ الله کے پاس ہے، وہ باقی رہنے والا ہے.