Awaz Kasur

Awaz Kasur ہم ہیں خادم بنیں گے قصور کی آواز

24/07/2025

ڈپٹی کمشنر عمران علی کا مین دیپالپور روڈ کھڈیاںخاص کا دورہ
تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ ، بارشی پانی کے نکاس، صفائی ستھرائی ودیگر انتظامات کو چیک کیا
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں، محکمہ ایری گیشن، پی ڈی ایم اے، ریونیوودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں، محکمہ ایری گیشن، پی ڈی ایم اے، ریونیوودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے
تجاوزات کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بلکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ۔
تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھ کر شہر کی صفائی اور شہریوں کی زندگیوں میں مزید آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔
تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلا تفریق آپریشن وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
ضلع بھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
ڈپٹی کمشنر عمران علی

24/07/2025

ڈپٹی کمشنر عمران علی کا بند کوٹی فتح محمد کنگن پور چونیاں کا اچانک دورہ
محکمہ ایری گیشن، پی ڈی ایم اے، ریونیوودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے
محکمہ ایری گیشن اور ریونیو کے افسران کی بند پر قائم حفاظتی بندوں،سیلاب سے بچاؤ کے انتظامات اور آئندہ کی حکمت عملی بارے بریفنگ
متعلقہ محکموں اور مقامی لوگوں کے ساتھ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال
تمام اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال
سے بروقت نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھنے کی ہدایت

24/07/2025
24/07/2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ڈی سی عمران علی کی ہدایت پر
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز قصور رائوعبیدالرحمن کی زیرنگرانی
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سیفٹی ٹیموں کا کیمیکل زدہ زہریلے دودھ بنانے والے مافیا کیخلاف کریک ڈائون جاری
کوٹ رادھا کشن کے علاقے انور ملک یونٹ پر چھاپہ دورانِ چیکنگ ملاوٹ شدہ دودھ بناتے ہوئے ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
2ہزار لیٹر کیمیکل زدہ دودھ کا محلول موقع پر تلف، تیار ہونے والے محلول سے 10ہزار لیٹر دودھ تیار کرکے سپلائی کی جانا تھا
دودھ بنانے والا سامان،مشینری اور دودھ بردار گاڑی کو قبضہ میں لیکر مقدمہ درج
پانی میں پاؤڈر، کیمیکلز اور گھی ڈال کر دودھ جیسا سفید گاڑھا محلول لاہور میں سپلائی کیا جانے تھا۔
صحت دشمن عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں، ان سے آہنی ہاتھوں سےنمٹا جائے جائے۔
صحت دشمن عناصر کیخلاف فیس بک ایپلی کیشن، ٹال فری نمبر 1223 پر شکایات درج کروائیں۔
ڈی سی عمران علی

24/07/2025
21/07/2025

ڈپٹی کمشنر عمران علی اور ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاںکی زیر صدارت فلڈ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد
عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں دریاؤں، نہروں، تالابوں اور گلی محلوں میں کھڑے میں گہرے پانی میں نہانے پر پابندی عائد
ڈپٹی کمشنر عمران علی اور ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاںکی زیر صدارت فلڈ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر، پولیس، ریسکیو1122، سول ڈیفنس، پی ڈی ایم اے، پیرا ، محکمہ انہار، آبپاشی ودیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ممکنہ سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں کی نشاندہی کیساتھ بروقت شہریوں کے جان و مال اور مویشیوں کے انخلا کاپلان ترتیب دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عمران علی کی جانب سے آنیوالے دنوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکمت علی طے کی گئی اور تمام متعلقہ اداروں کوہدایات دی گئیں ۔ اجلاس میں عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں دریاؤں، نہروں، تالابوں اور گلی محلوں میں کھڑے میں گہرے پانی میں نہانے پر پابندی عائدکردی گئی۔ اس موقع پر ڈی سی عمران علی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی پولیس اور انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔عوام حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں اداروں کا ساتھ دیں ۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ضلع بھر میں دفعہ 144عائد کر دی گئی ہے، پولیس فوری 188ت پ کے تحت مقدمات درج کرے گی۔ سرکل افسران اور اسسٹنٹ کمشنر نشاندہی کیے گئے دیہاتوں میں جا کر لوگوں سے ملکر عملی اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔ڈی پی اومحمدعیسیٰ خاں کی جانب سے قصور پولیس کی طرف سے تمام ایس ایچ اوز دفعہ 144کی خلاف ورزی کی صورت میں فوری کاروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔ ڈی پی او قصور نے خفیہ ادارے کی طرف سے بچوں کے نہانے کی رپورٹ پر 02ایس ایچ اوز کو ایک ایک سال سروس ضبطگی کی سزاکے احکامات جاری کر دئیے۔

19/07/2025

کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کا قصور کا سرپرائز وزٹ
بی آر بی نہر گنڈاسنگھ پر ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کا جائزہ ،ضلعی انتظامیہ ودیگر محکموں کی جانب سے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کیے گئے انتظامات کو سراہا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اورچیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے قصور کا دورہ کیا‘ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بی آر بی نہر گنڈاسنگھ کے مقام پر فرضی مشقوں کا جائزہ لیا‘ڈی سی آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں ایری گیشن، لائیو سٹاک، ہیلتھ، ریونیو، ڈویلپمنٹ، ایجو کیشن، سول ڈیفنس ، لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر محکموں کے افسروں نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام گزشتہ روز ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بی آر بی نہر گنڈاسنگھ کے مقام پر فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیاجس میں کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے خصوصی طورپر شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران علی ، ڈی پی او محمد عیسی خاں، پاک آرمی کے افسران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اور دیگر ضلعی انتظامی و رینجرز افسر بھی موجود تھے۔ ریسکیو1122‘محکمہ انہار، لائیو سٹاک، زراعت، سول ڈیفنس، ایجوکیشن،ہیلتھ، پولیس اور دیگر محکموں کی طرف سے ریلیف کیمپ لگائے گئے۔ انہوں نے فلڈ سیکٹرز کی تشکیل، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اہلکاروں کی تعینات، شہریوں کے بروقت انخلاء، ڈوبنے والے افراد کو بچانے اور انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے جیسے اقدامات کی وضاحت کی۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے دریا میں ڈوبنے والے افراد کو بچانے کی موک ایکسرسائز دکھائی گئی اور بے ہوش افراد کو سی پی ار دینا اور میڈیکل ایڈ فراہم کرنے کا پورا طریقہ کار دکھایا گیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے اس موقع پر ریسکیو 1122، آرمی، رینجرز اور محکمہ سول ڈیفنس کے افسران کی کاوشوں کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مشکل حالات میں عوام کی جان ومال کا تحفظ ایک چیلنج ہے لیکن ضلع ادارے باہم مل کر اس فرض کو بخوبی نبھا سکتے ہیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو ہر قسم کے حالات کے لیے تیار رہنا چاہیے اور ریسکیو 1122میں اب بم ڈسپوزل کی مہارت کے لیے بھی ٹریننگ دی جائے گی ۔کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیرصدارت ڈی سی کمیٹی روم میں ضلعی افسران کی کارکردگی ، ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے ودیگر مسائل کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر قصور اسفند یار اور محکمہ ایری گیشن کے افسران نے تفصیلاً بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ ودیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر سمیت تمام ضلعی افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

19/07/2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کی خصوصی ہدایت پر
کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کا قصور کا سرپرائز وزٹ
بی آر بی نہر گنڈاسنگھ پر ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کا جائزہ
ضلعی انتظامیہ ودیگر محکموں کی جانب سے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کیے گئے انتظامات کو سراہا
ڈپٹی کمشنر عمران علی ، ڈی پی او محمد عیسی خاں، پاک آرمی کے افسران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر ،
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اور دیگر ضلعی انتظامی و رینجرز افسر بھی موجود تھے
کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیرصدارت ڈی سی کمیٹی روم میں
ضلعی افسران کی کارکردگی ، ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے ودیگر مسائل کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
اسسٹنٹ کمشنر قصور اسفند یار اور محکمہ ایری گیشن کے افسران کی تفصیلاً بریفنگ
ایری گیشن، لائیو سٹاک، ہیلتھ، ریونیو، ڈویلپمنٹ، ایجو کیشن، سول ڈیفنس ، لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر محکموں کے افسران کی اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی بارے بریفنگ
کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔
مشکل حالات میں عوام کی جان ومال کا تحفظ ایک چیلنج ہے لیکن ضلع ادارے باہم مل کر اس فرض کو بخوبی نبھا سکتے ہیں۔
ہماری نوجوان نسل کو ہر قسم کے حالات کے لیے تیار رہنا چاہیے ۔
ریسکیو 1122میں اب بم ڈسپوزل کی مہارت کے لیے بھی ٹریننگ دی جائے گی ۔
کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود

19/07/2025

Address

Kasur
55050

Telephone

+923214140298

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaz Kasur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Awaz Kasur:

Share