City49

City49 یہ پیج مرکزی پریس کلب حافظ میڈیا گروپ تحصیل چونیاں کے زیر انتظام چل رہا ہے City 49 is project for updates of district Kasur. Be a part of City49
Cont.

History, News, Reports, Awards, Activities of Govt and political parties, Sports, Educational and Health related any many more. [email protected]

16/02/2024

*دھندہ ہے پر گندا ہے*

الہ آباد اور گردونواح میں شریف شہریوں سے پری پلان زنا کروا کر بلیک میل کرنے والا گینگ ایک بار پھر متحرک،گروہ میں شامل خواتین کو استعمال کر کے مقدمات کا اندراج کروا کر پولیس کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے میں ڈیل کی جاتی ہے،آر پی او شیخوپورہ رینج اور ڈی پی او قصور گینگ کی بیخ کنی کے لئیے کردار ادا کریں شہریوں کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ میں پیشہ ور خواتین نے تھانہ الہ آباد میں مقدمات کا اندراج کروایا اور پولیس کے ساتھ مل کر ایک مقدمہ کی صلح کر لی ہے جبکہ ایک ملزم کی حد تک ڈیل جاری ہے پولیس زنا کے مقدمات کو بغیر کسی جانچ پڑتال درج مقدمات درج کرکے مافیاکو سہولت کاری فراہم کرتی ہے تاکہ پیسوں کی ڈیمانڈ بڑھائی جا سکے یا پھر زنا کی درخواستوں پر ہی ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے کی ڈیمانڈ کی جاتی شہریوں اور تاجروں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے انہوں نے ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ قصور میں یہ دھندہ اب عروج پکڑ چکا ہے اس گروہ میں ملوث افراد اور پیشہ ورخواتین کو بروقت نکیل نا ڈالی گئی تو اور مزید شرفاء کی پگڑیاں اچھالنے اور بلیک میل کرنے کا سلسلہ شروع رہے گا انہوں نے مطالبہ کیا ہے اس اشو پر ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ اس گینگ کے نیٹ ورک کو ٹریس کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے ایس ایچ او الہ آباد مہر شریف نے اپنے موقف میں الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسے لوگوں کے خلاف جلد کاروائی کو یقینی بنائیں گے

*حافظ وحید اشرف گروپ ایڈمن حافظ میڈیا گروپ تحصیل پریس کلب چونیاں*

16/02/2024

تھانہ آلہ آباد دس دن میں تین زنا کے پری پلان مقدمات درج، تینوں مقدمات میں با اثر افراد خواتین کے زریعے پہلے شرفا کو جال میں پھنساتے ہیں اور بعد میں پولیس کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے میں ڈیل کی جاتی ہے مقامی شہریوں نے ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ عرصہ دراز سے پری پلان زناکے مقدمات درج کروانے کا گورکھ دہندہ جاری ہے جسے فوری بند کروایا جائے،

دھندہ ہے پر گندا ہے آلہ آباد میں جسم فروش عورتیں نام نہاد چوہدریوں کے ساتھ مل کر پھر زنا کے پری پلان پرچے کروانے لگیں دھ...
14/02/2024

دھندہ ہے پر گندا ہے
آلہ آباد میں جسم فروش عورتیں نام نہاد چوہدریوں کے ساتھ مل کر پھر زنا کے پری پلان پرچے کروانے لگیں دھندے میں ملوث افراد رقم کی ڈیمانڈ افسران نوٹس لیں!!!

12/02/2024

چونیاں نو منتخب ایم این اے ڈاکٹر عظیم لکھوی کو فارم 49 جاری،حامیوں کا ایک بار پھر آر او آفس کے سامنے جشن

چونیاں عظیم لکھوی نے تین بار ایم این اے رہنے والے ن لیگ کے رانا اسحاق کو دس ہزار ووٹوں سے شکست دی ہے،

12/02/2024

چونیاں این اے 133/درخواست خارج

ڈاکٹر عظیم ایم این اے برقرار اے سی چونیاں نے سماعت کے لئیے مقرر کی گئی درخواست ٹھوس شواہد نا ہونے پر خارج کر دی پی ٹی آئی امیدوار عظیم لکھوی کی لیگل ٹیم فارم 48 لینے کے لئیے آر او آفس چونیاں میں موجود ہے،کارکنوں کا ایک بار پھر آر او آفس چونیاں کے سامنے جشن

12/02/2024

اے سی صاحب نے ٹائم لیا ہے کہ وہ چار بجے تک فیصلہ کریں گے کہ آپ کی درخواست پر مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی ہو گی نہیں،جبکہ قانونی لحاظ سے اے سی صاحب ری اکاؤنٹنگ کا اختیار نہیں رکھتے لحاضہ چار بجے درخواست کو خارج کر دیا جائے گا،شکست یافتہ ن لیگ کے امیدوار رانا اسحاق کے حمایتی اور لیگل ٹیم آر او آفس سے روانہ ہو گی جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ نو منتخب ایم این اے عظیم الدین لکھوی کے سینکڑوں کارکنان اور ووٹر سپوٹرز آر او آفس کے باہر موجود ہیں عظیم لکھوی کی لیگل ٹیم فارم 47/جاری ہونے کے بعد فارم 48 کا مطالبہ کر رہی ہے

این اے 133قصور تھری سے نو منتخب ایم این اے ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی نے نوجوان صحافی حافظ وحید اشرف سے بذریعہ فون گفتگو کرت...
11/02/2024

این اے 133قصور تھری سے نو منتخب ایم این اے ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی نے نوجوان صحافی حافظ وحید اشرف سے بذریعہ فون گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے تمام ورکرز پر امن رہیں کسی صورت بھی کسی کو انتشار پھلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،مدمقابل ہارنے والے امیدوار کو گیارہ ہزار ووٹوں سے شکست دی کسی کو بھی عوامی مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیا جائے گا آر او چونیاں پر بارہ گھنٹے تک فارم 47 جاری نا کرنے پریشر ڈالا گیا اب فارم 48 کے لئیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے جو ہم ہر صورت سوموار کو حاصل کریں گے شکست یافتہ لیگی امیدوار بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر کبھی ری ووٹنگ،کبھی ضائع شدہ ووٹوں کی گنتی کی درخواستیں ارسال کر کے اپنی انرجی ضائع کر رہا ہے این اے 133 کی غیور عوام گیارہ ہزار کی لیڈ سے مجھے جتوا چکی ہے رانا صاحب کوبھی چاہئیے وہ بھی عوامی مینڈیٹ کو خندہ پیشانی سے تسلیم کریں تاکہ علاقہ سے خوف کی فضا ختم ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ لکھوی خاندان گزشتہ پانچ دہائیوں سے اس علاقہ کی خدمت کر رہا ہے اقتدار آنے جانے والی چیز ہے این اے 133 کی عوام نے جو مجھ پر اعتماد کیا میں اسکا بدلہ عوامی خدمت سے دوں گا

11/02/2024

وکلاء انصاف کے پہرےدار
صدرچونیاں بارجناب اسعدجمال
سیکرٹری چونیاں بارسردارمحمدحسین ڈوگر کابینہ چونیاں بار پوری چونیاں بار کےمعزز وکلاء زندہ باد

11/02/2024


اسسٹنٹ کمیشنر چونیاں نے استعفیٰ نہیں دیا، سوشل میڈیا پر چلنے والی استعفیٰ دینے کی خبر بے بنیاد ہے اے سی ڈٹ کر کھڑا ہے فارم 47 کے بعد 48 بھی جاری کریں گے،این اے 133

10/02/2024

اٹھ شاہ حسینا ویکھ
ساڈے چوری ہو گے ووٹ
این اے 133 قصور تھری
🥺🥺🥺

10/02/2024

کیا چھانگا مانگا کی تاریخ کو ایک بار پھر دہرانےکی کوشش کی جار ہے،جنگل میں مور ناچا کس کس نے دیکھا

یہ شکست نا تسلیم کی تو اس سے اگلی شکست اس سے بھی بری ہو گی اصل میں انہوں نے ہار پہلی بار دیکھی ہے اور اب ہر حربہ استعمال...
10/02/2024

یہ شکست نا تسلیم کی تو اس سے اگلی شکست اس سے بھی بری ہو گی اصل میں انہوں نے ہار پہلی بار دیکھی ہے اور اب ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں اور کسی نا کسی طرح ہاری ہوئی سیٹ واپس لینا چاہتے ہیں لیکن اے سی عامر بٹ خراج تحسین کا حقدار جس نے سب کچھ برداشت کر کےجیت کا فارم 47جاری کیا وہ اب بھی ڈٹا ہوا ہے اور سوموار کو اتنے پریشر کے باوجود ہم فارم 48 حاصل کریں گے رب نے ڈاکٹر کو ایم این اے لکھ دیاہے ان شاءاللہ باقی عوام اپنے ووٹ کی حفاظت کا حق محفوظ رکھتی ہے

Address

Kasur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when City49 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to City49:

Share