MIX FM 99 Kasur

MIX FM 99 Kasur قصور شہر اور ضلع بھر کا سب سے زیادہ پسند

جانے والا ایف ایم ریڈیو نیٹ ورک ہے kasur NO 1 Radio station

🏡 لاہور اور فروزپور روڈ سینٹرل پارک کے قریب گھر خریدنا یا بنانا چاہتے ہیں؟اگر آپ اعتماد کے ساتھ گھر کی خرید و فروخت یا ت...
11/09/2025

🏡 لاہور اور فروزپور روڈ سینٹرل پارک کے قریب گھر خریدنا یا بنانا چاہتے ہیں؟
اگر آپ اعتماد کے ساتھ گھر کی خرید و فروخت یا تعمیر کے بارے میں معلومات اور رہنمائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ چینل آپ کے لیے ہے۔

📺 ابھی سبسکرائب کریں:
👉 https://youtube.com/-y4z?si=RH2FDthRBG4C8ANR

اس چینل پر آپ کو ملے گا:
✅ گھر خریدنے اور بیچنے کے اہم ٹپس
✅ علاقے کی قیمتوں اور مارکیٹ اپڈیٹس
✅ تعمیر کے بہترین آئیڈیاز اور پلانز
✅ زمین اور مکان کے قانونی پہلوؤں کی رہنمائی

💬 اس پوسٹ کو اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ ضرور شیئر کریں تاکہ وہ بھی فائدہ اٹھا سکیں۔

We deal in property plot , House sale perchas in Central Park Housing Scheme Ferozpur Road Lahore .

06/09/2025

والدین کے بوڑھے ہاتھوں میں جنت چھپی ہے،
مگر ہم انہی ہاتھوں کو اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں
کیا آپ نے کبھی اپنے والدین کے پاؤں دبائے ہیں؟

دریائے بیاس "قصور کی کھوئی ہوئی شناخت"از امجد ظفر علی(نشان ِ قصور)یکم ستمبر 2025پنجاب کی زمین دریاؤں کے گیت گاتی ہے۔ کبھ...
06/09/2025

دریائے بیاس "قصور کی کھوئی ہوئی شناخت"
از امجد ظفر علی(نشان ِ قصور)
یکم ستمبر 2025

پنجاب کی زمین دریاؤں کے گیت گاتی ہے۔ کبھی ستلج، راوی، جہلم اور چناب کے ساتھ بیاس بھی اس خطے کی زندگی اور تہذیب کا اہم حصہ تھا۔ آج یہ دریا صرف قصور کے بزرگوں کی یادوں، زمین کے نشانات اور تاریخ کی کتابوں میں باقی ہے، لیکن کبھی یہی دریا قصور کی دھڑکن ہوا کرتا تھا۔ بیاس ہماچل پردیش اور جموں کشمیر کی وادیوں سے نکل کر تقریباً 470 کلومیٹر کا سفر طے کرتا تھا۔ امرتسر اور جالندھر کے میدانوں کو سیراب کرتا ہوا یہ فیروز پور کے قریب ہری کے پتن پر دریائے ستلج سے آملتا۔ قیام پاکستان کے بعد بھی یہ دریا ندی کی صورت میں پنجاب کے کھیتوں کو زندگی بخشتا رہا، لیکن 1960 کے سندھ طاس معاہدے میں یہ بھارت کے حصے میں چلا گیا۔ بھارت نے 1976 میں پونگ ڈیم تعمیر کرکے اس کا بہاؤ روک دیا۔ اس سے پہلے
اس کا پانی بھاکڑا ڈیم کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔

قصور شہر دراصل اسی دریا کے کنارے آباد ہوا۔ اس کی پرانی گزرگاہ آج بھی قصور کے مشرق سے مغرب تک ایک واضح لکیر کی صورت دکھائی دیتی ہے۔ کمال چشتی دربار سے شروع ہو کر یہ بہاؤ کوٹ پکا قلعہ کی پشت، جماعت پورہ کے عقب سے ہوتا ہوا بھالہ ہٹھار تک جاتا تھا۔ یہ وہ مقام تھا جہاں پتن ڈالا جاتا اور لوگ بیڑی کے ذریعے دریا پار کرتے۔ تحصیل چونیاں کے ایک گاؤں چور کوٹ میں گزشتہ دنوں معائینہ کیا اور دیکھا کہ آج بھی اس کے آثار موجود ہیں۔ وہاں کے بزرگ بتاتے ہیں کہ چند دہائیاں پہلے تک وہ کشتیوں میں بیٹھ کر دریا عبور کرتے تھے اور آج بھی برسات کا پانی پرانی گزرگاہ سے ہو کر گزرتا ہے۔ اور زیرزمین پانی میٹھا ہے بعض جگہ پر بور کرتے 80 فٹ پر میٹھا پانی نکل آتا ہے۔

جب بیاس کا بہاؤ بدل کر ہری کے پتن پر ستلج میں ضم ہوا تو یہ قصور میں تین نالوں کی صورت میں بہنے لگا۔ ایک طرف کالی پل ، کیسر گڑھ کے قریب ’’غائب والی پل‘‘ سے گزرتا، اور مان گاؤں کے قریب سے ۔ یہ تینوں نالے موجودہ قصور بائی پاس کے قریب جا کر آپس میں ملتے اور ایک بڑی ندی کا منظر پیش کرتے تھے۔ اس دریا کی چوڑائی اپنے زمانے میں دو سے چار کلومیٹر تک اور گہرائی پندرہ میٹر تک تھی۔

بیاس صرف پانی کا بہاؤ نہیں تھا بلکہ تاریخ اور روایت میں بھی زندہ رہا۔ 326 قبل مسیح میں سکندر اعظم کی فوجیں اسی دریا پر آ کر رک گئیں اور مزید آگے نہ بڑھ سکیں۔ ہندو روایات کے مطابق بیاس اور راوی کے درمیان ایک ’’امرت کنڈ‘‘ تھا جو دیوتاؤں اور راکشسوں کی کشمکش کا مرکز رہا۔ کہا جاتا ہے کہ وید ویاس اور پراسار منی نے یہاں قیام کیا اور سیتا جی نے اپنی جلاوطنی کے دن یہیں گزارے۔ اسی نسبت سے لاہور اور قصور کے قیام کو لواور کشو سے جوڑا جاتا ہے۔ بیاس کے کنارے ایک گھنا جنگل بھی ہوا کرتا تھا جسے لکھی جنگل کہا جاتا تھا۔ از امجد ظفر علی(نشان ِ قصور)- یہ جنگل اتنا وسیع اور گھنا تھا کہ پیدل گزرنا بھی مشکل ہو جاتا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ جنگل قصور سے بہاولپور تک پھیلا ہوا تھا۔

آج قصور کے بزرگ بیاس کو ’’بیاسا‘‘ کہہ کر یاد کرتے ہیں۔ ان کے حافظے میں یہ دریا نیلے اور شفاف پانی کے ساتھ موجزن ہے لیکن نوجوان نسل کے لیے بیاس صرف ایک بھولی بسری کہانی ہے۔ شہر کے بیچ جہاں کبھی دریا بہتا تھا، آج وہاں گندہ نالہ رواں ہے۔ برسات کے دنوں میں پرانی گزرگاہوں میں پانی کا بہاؤ لمحہ بھر کے لیے اس دریا کی جھلک دکھا دیتا ہے اور یاد دلاتا ہے کہ کبھی یہاں ایک عظیم دریا بہتا تھا۔

بیاس کی داستان قصور کی تاریخ اور تہذیب سے جڑی ہوئی ہے۔ یہ دریا صرف کھیتوں کو سیراب نہیں کرتا تھا بلکہ قصور کو اس کی پہچان بھی بخشتا تھا۔ آج جب یہ دریا قصور سے غائب ہے تو یوں لگتا ہے جیسے شہر کی ایک دھڑکن رک گئی ہو۔پاکستانی قاری کے لیے خلاصہ صاف ہے: بیاس براہِ راست پاکستان میں نہیں بہتا، مگر اس کا ماحولیاتی، تاریخی اور سیاسی سایہ سرحد کے اس پار بھی پھیلتا ہےستلج کے ذریعے، ہری کے کے انتظام سے، اور خطے کی آبی سفارت کاری کے اتار چڑھاؤ کے ساتھ۔ آج جب قصور میں پرانی گزرگاہوں پر آبادیوں اور سڑکوں کی تہہ چڑھ چکی ہے، ہر برسات میں میدان یاد دلاتے ہیں کہ پانی اپنی یادداشت رکھتا ہے۔ تحقیق کے اگلے مرحلے میں مقامی جی آئی ایس میپنگ، پرانے سروے آف انڈیا کی شیٹس اور نہریات کے ریکارڈ کے ساتھ زمینی مشاہدہ ملایا جائے تو بیاس کی قصوری گزرگاہ کی سائنسی بازیافت بھی ممکن ہے۔ از امجد ظفر علی(نشان ِ قصور) وہی قدم جو تاریخ کو متن سے نکال کر نقشے پر واپس رکھ دیتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر کبھی بیاس اپنی پرانی راہ لوٹ آیا تو کیا یہ نیا اور بے ڈھنگا شہر اپنی بنیادوں پر قائم رہ سکے گا، یا پھر دریا اپنی زمین کو دوبارہ اپنی آغوش میں لے لے گا؟
Courtesy By:
Amjad Zafar Ali

Map of Ferozpure,1847
Small part of Beas River flow through Kasur city

Pic Map Courtesy By:
Dr-Nadeem Muhammad

05/09/2025

🚀 فلیر میگزین کا ستمبر ایڈیشن حاضر ہے!

کیا آپ تیار ہیں جاننے کے لیے وہ سب جو خبروں کے پیچھے چھپا ہے؟
یہ شمارہ لے کر آیا ہے:

🔥 تحقیقاتی رپورٹس جو پردہ ہٹائیں
📰 بڑی خبریں جو آپ کو حیران کر دیں
🎤 خصوصی انٹرویوز براہِ راست شخصیات سے
🔍 پسِ پردہ حقائق جو کہیں اور نہیں ملیں گے

📌 یہ سب کچھ ایک ہی جگہ – اور بالکل فری!

🌍 جہاں بھی ہیں، ابھی ڈاؤن لوڈ کریں 👇
🔗https://flare.pk/wp-content/uploads/2025/09/Flare-15-August-to-15-September.pdf

✨ پڑھیں، شیئر کریں، اور دوستوں کو بھی بتائیں – کیونکہ یہ شمارہ صرف ایک میگزین نہیں بلکہ کمال کا تجربہ ہے!

📢 ضروری اعلان 🚁قصور سے کوئی بھی دو لوگ جو ہیلی کاپٹر رائیڈ 🎉 کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہوں، آج ہی رابطہ کریں‼️ہم...
03/09/2025

📢 ضروری اعلان 🚁

قصور سے کوئی بھی دو لوگ جو ہیلی کاپٹر رائیڈ 🎉 کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہوں، آج ہی رابطہ کریں‼️

ہم 4 لوگ ہیں جبکہ ٹوٹل 6 سیٹیں ہیں، لہٰذا باقی 2 سیٹیں خالی ہیں 👥👥

📅 پروگرام:
🌄 روانگی: 05 ستمبر صبح سویرے
🥞 ناشتا: کالام میں
🏞️ وزٹ: تاریخی مقامات
🌲 گبین جبہ → اپر دیر
🍽️ لنچ: کمراٹ میں
⏰ واپسی: شام کے وقت متوقع

⚠️ اہم نوٹ:
جو دو لوگ شامل ہونا چاہتے ہیں، ان میں سے کسی ایک کے پاس ہیلی کاپٹر 🚁 ہونا لازمی ہے، ورنہ پروگرام کینسل کر دیا جائے گا 🙈

03/09/2025

پنجاب میں دریاؤں کی موجودہ صورتحال:

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، 4 لاکھ 73 ہزار کیوسک ریکارڈ

دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، 5 لاکھ 17 ہزار کیوسک ریکارڈ

دریائے چناب ہیڈ قادرآباد کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب، 5 لاکھ 5 ہزار کیوسک ریکارڈ

دریائے راوی ہیڈ سندھائی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، 1 لاکھ 59 ہزار کیوسک ریکارڈ

دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، 3 لاکھ 11 ہزار کیوسک ریکارڈ

02/09/2025

لاہور میں سیلاب کیوں آیا ۔ کل میں نے تحقیق کی تو ہوشربا انکشاف ہوا۔ واقعہ یہ ہے کہ راوی میں کئی سالوں کے بعد پانی آیا تو اس کا پرانا رستہ مٹ چکا تھا۔ راوی نے لاہور کا پل کراس کرکے ایک لاہوری سے رستہ پوچھا ۔
اس نے کہا : جانا کتھے اے؟
راوی بولا: ملتان ولوں ہو کہ چناب تک" ۔
جواب آیا : " ایدھروں پارک ویو وچوں ہو کے ملتان روڈ تے چڑھ جا۔ سیدھا سڑکو سڑکی ملتان ۔۔۔۔"
ہن دسو راوی کی کردا۔

Copy

02/09/2025

چھوٹے بچے کی مریم نواز شریف سے معصومانہ درخواست

02/09/2025
وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں کے بڑے بھائی اور سپیکر  پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کے ماموں حاجی حنیف خاں رضائے الٰہی س...
02/09/2025

وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں کے بڑے بھائی اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کے ماموں حاجی حنیف خاں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

مرحوم حاجی حنیف خاں، ممبر صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں اور ملک احمد رئیس خاں کے والد محترم تھے

مرحوم کی نماز جنازہ کل صبح 10:30 بجے فتح پور قصور میں ادا کی جائے گی۔ شوکت نقشبندی نمائندہ پی ٹی وی قصور

31/08/2025

شدید طوفانی بارشوں کا خوف ابھی کم نہ ہوا تھا کہ زمین بھی لرز اُٹھی۔
ملک کے آدھے سے زیادہ شہر زلزلے کے جھٹکوں سے کانپ گئے۔
واقعی زندگی لمحہ لمحہ بےیقینی کی تصویر ہے۔ 💔
اللہ سب پر اپنا رحم کرے، سب محفوظ رہیں۔۔۔ 🤲

Address

Kasur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MIX FM 99 Kasur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to MIX FM 99 Kasur:

Share

Category