PAKISTANLover

PAKISTANLover Zia Banquet Marriage Hall
چھانگا مانگا لاہور روڈ کوٹرادھاکشن ضلع قصور

سچ بولو سچ کہو.... یہ ایک انفارمیشن پیچ ہے... جو معاشرہ کے انسانوں کو اس بات پر قائل کرتا ہے کہ ہمیشہ سچ بولو اور سچ کہو... جھوٹ مت پھیلاؤ لوگوں میں تفرقہ نفرت نہ پھیلاو... اللہ کے بندو آپس میں بھائی بھائی بن کر اس فانی دنیا میں رہو...اللہ کا ڈر اپنے سینوں میں رکھو... شکریہ

01/11/2025

. "بیٹے کی چیخ — پورا شہر جاگ رہا ہے۔ انتقام نہیں، انصاف چاہیے۔"
"کھڑکی ٹوٹی، فرش خون سے بھر گیا — یہ گھر نہیں، ہماری آنکھیں ہیں۔ انصاف دو۔"
"کوٹِ رادھا کشن —
خاموشی توڑو، پرامن انداز میں انصاف مانگو۔"
"ہم انتقام نہیں چاہتے — ہم انصاف اور پائیدار امن چاہتے ہیں۔"








ٓواز

01/11/2025

🕊️ کوٹ رادھا کشن کے شہید معیز شیخ بن ماسٹر مجاہد حسین کو خراجِ عقیدت 🕊️

"ہم کوٹ رادھا کشن کے شہریوں کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے!"
— جاوید قصوری، امیر جماعت اسلامی پنجاب

آج جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مجاہد حسین کے بیٹے کی شہادت پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی۔
اس موقع پر موجود شخصیات:

🟢 چوہدری ایوب خاور کمبوہ
🟢 حاجی محمد رمضان راہنما ضلع قصور
🟢 سٹی امیر جماعت اسلامی چوہدری جمیل انجم
🟢 سردار امجد طفیل احمد خاں
🟢 میاں محمد اعظم راجو (صدر مرکزی تاجر اتحاد)
🟢 محمد یسین ثاقب
🟢 دیگر معززینِ علاقہ

وفاقی وزیر مملکت برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ بابا جی ملک رشید احمد خاں کی کوٹ رادھا کشن گزشتہ روز دو گروپوں کی آ...
01/11/2025

وفاقی وزیر مملکت برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ بابا جی ملک رشید احمد خاں کی کوٹ رادھا کشن
گزشتہ روز دو گروپوں کی آپسی جھگڑے میں ناحق قتل ھونے والا شیخ معیض کی رہائش گاہ آمد

وفاقی وزیر مملکت نے شیخ معیض کے والد محترم الحاج شیخ ماسٹر مجاھد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے گھرانے کے ساتھ بہت بڑا ظلم ھوا ھے
آن کا کہنا تھا میرا آپ سے وعدہ ہے میں آپ اور آپ کی فیملی کے ساتھ کھڑا ھوں

وفاقی وزیر مملکت نے کہا ایسے شرپسند عناصر کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی خواہ آن کا تعلق کسی بھی حکومتی پارٹی سے ہے یا کسی بھی دوسری سیاسی جماعت سے ھو

اس موقع پر انہوں نے ایس ایچ او تھانہ کوٹ رادھا کشن کو دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ مجھے اس کیس میں ھر صورت انصاف ھوتا نظر آئے کسی بھی بے گناہ کو اس میں شامل نا کیا جائے اور جو اصل ملزمان ھیں آن کو کسی بھی قسم کا ریلیف نہیں ھونا چاھئے جس ایس ایچ نے بتایا ھم چار سے پانچ ملزمان کو گرفتار کر چکے ہیں مزید پولیس کی ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رھی ھیں

وفاقی وزیر مملکت نے کوٹ رادھا کشن کے معززین کی گفتگو بھی سنی جس میں لوگوں نے مقامی چوکی پولیس کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھے

جس پر وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ یہ ساری باتیں میں ڈی پی او قصور اور آر پی او کے سامنے بھی رکھوں گا جس بھی آفسر نے اس کیس میں کہیں بھی سستی کا مظاہرہ کیا وہ یہاں ڈیوٹی نہیں کرے گا

جس پر شیخ معیض کے لواحقین اور کوٹ رادھا کشن کے تاجر برادری سمیت دیگر معززین نے اطمینان کا اظہار کیا اور اس دکھ گھڑی میں شامل ہونے پر آن وفاقی وزیر مملکت کا شکریہ ادا کیا

01/11/2025

سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں معیز شیخ کے قاتلوں کو پہچان کر پولیس کی مدد کریں تاکہ یہ شورہ پشت ناسور گینگ دوبارہ سر نہ اٹھا سکیں۔

گزشتہ روز گینگسٹر وار میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران اپنے گھر کی بالکونی میں کھڑا 28 سالہ نوجوان فائر لگنے سے جاں بحق، مق...
31/10/2025

گزشتہ روز گینگسٹر وار میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران اپنے
گھر کی بالکونی میں کھڑا 28 سالہ نوجوان فائر لگنے سے جاں بحق، مقدمہ درج

شیخ معیز حسین کی نماز جنازہ مین بازار نہر پل پر ادا کر دی گئی، آہو سسکیوں کیساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا،

نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی وکلاء ،فلاحی، صحافی برادری و تمام مکاتب فکر لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت، علاقے کی فضاء سوگوار

کوٹ رادھا کشن (وقاص ساحل کمبوہ سے)

والد کی فریاد گھر کے قریب ہی چند گز کے فاصلے پر سٹی پولیس چوکی موجود ہونے کے باوجود پولیس کا جائے وقوع پر نا آنا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان،اس افسوس ناک واقعے پر شہر کی تاجر، صحافی، سیاسی و فلاحی برادری کی مین بازار نہر والے پل پر احتجاجی پریس کانفرنس

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کوٹ رادھا کشن شہر میں موجود دو گروپوں میں اراضی ریکارڈ سنٹر کے قریب فائرنگ کے آزادنہ تبادلے میں جماعت اسلامی کے رکن ماسٹر شیخ مجاھد حسین کا شادی شدہ 28 سالہ بیٹا جو گھر میں موجود تھا فائر لگنے سے جاں بحق ہوگیا فائرنگ کا تبادلہ گزشتہ روز جاری رہا لیکن پولیس ان گینگسٹر گروپوں کو قابو نا کر سکی جاں بحق ہونے والے معیز نامی نوجوان کا گھر پولیس چوکی سے چند گز کے فاصلے پر موجود ہے پولیس کا فائرنگ کے دوران موقع پر نا پہنچنا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔جاں بحق ہونے والے معیز کے والد نے اپنے بچے کے قتل پر فریاد کرتے ہوئے سی سی ڈی سے ان گینگسٹر گروپوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ شہر کی تاجر، سیاسی، فلاحی، وکلاء صحافی برادری و سول سوسائٹی نے مین بازار نہر والے پل پر احتجاج کیا اور ان گینگسٹر گروپوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اس موقع پر صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او قصور کو ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کا حکم دیا۔ پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن نے مقدمہ درج کر کے کاروائی کا شروع کر دی ۔

رپورٹ: وقاص ساحل کمبوہ
انفارمیشن سیکرٹری پریس کلب کوٹ رادھا کشن

31/10/2025

کوٹ رادھا کشن ۔کچے کا علاقہ بنا رہا۔ گینگ وار کے نتیجے میں جابحق ہونے والے جوان بیٹے کے باپ کی دہائی۔شہر میں خوف کے سائے فضا سوگوار وکلا تاجر صحافی برادری سمیت سول سوسائٹی کے لوگوں میں شدید غم وغصہ کی لہر۔سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ؟؟

📢 اندھی گولی نے ایک اور چراغ گل کر دیا…ماسٹر مجاھد حسین شیخ، کوٹ رادھا کشن کے باکردار اور شریف النفس شہری، آج ایک ناقابل...
31/10/2025

📢 اندھی گولی نے ایک اور چراغ گل کر دیا…

ماسٹر مجاھد حسین شیخ، کوٹ رادھا کشن کے باکردار اور شریف النفس شہری، آج ایک ناقابلِ تلافی سانحے سے دوچار ہیں۔ ان کے جوان بیٹے معیز شیخ کو گھر کی بالکونی میں کھڑے ہونے کی سزا ملی — کاروں والے اڈے پر اوباشوں کی فائرنگ نے ایک معصوم جان چھین لی۔

ایسا دکھ، ایسا زخم… جس کا کوئی مدوا نہیں۔

🤝 یہ صرف ایک خاندان کا غم نہیں — یہ پورے شہر کا درد ہے۔ آج مجاھد صاحب کا بیٹا نشانہ بنا، کل کو ہم یا ہمارے بچے بھی ہو سکتے ہیں۔

📌 ہم سب کی ذمہ داری ہے:
- تاجر برادری شٹر ڈاؤن ہڑتال کرے
- اہلِ علاقہ شہید کی نمازِ جنازہ میں بھرپور شرکت کریں
- ظالموں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے مجاھد صاحب کا ہر ممکن ساتھ دیں

🕊️ اللہ کریم شہید کے درجات بلند فرمائے، ورثاء کو صبرِ جمیل دے، اور ظالموں کو عبرتناک انجام سے دوچار کرے۔

27/10/2025

قومِ ثمود کا واقعہ اللہ کے نبی حضرت صالح علیہ السلام سے متعلق ہے، جنہوں نے ثمود قوم کو توحید کی دعوت دی، لیکن قوم نے ان کی بات نہیں مانی اور بت پرستی پر قائم رہی۔ جب قوم نے اللہ کی نشانی کے طور پر آئی ہوئی اونٹنی کو ذبح کر دیا تو اللہ نے ان پر زلزلہ کا عذاب بھیج کر انہیں ہلاک کر دیا۔

قومِ ثمود کا واقعہ:

مقام اور ان کی ترقی:

یہ قوم حجاز اور تبوک کے درمیان حجر نامی علاقے میں رہتی تھی، جو اب مدائن صالح کہلاتا ہے۔ وہ پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتے تھے جس کی وجہ سے ان کی بہت ترقی ہوئی۔

حضرت صالح علیہ السلام کی دعوت:

اللہ نے انہیں حضرت صالح علیہ السلام کو نبی بنا کر بھیجا جنہوں نے انہیں ایک اللہ کی عبادت کرنے کا حکم دیا۔

قوم کی نافرمانی:

قوم نے ان کی بات ماننے سے انکار کر دیا اور اپنے باپ دادا کے بتوں کی پوجا پر قائم رہے۔

اللہ کی نشانی:

قوم کی نافرمانی کے جواب میں اللہ نے ایک معجزہ کے طور پر ایک اونٹنی بھیجی جو اللہ کی طرف سے ایک نشانی تھی۔

اونٹنی کا قتل:

قوم کے ایک ظالم گروہ نے اس اونٹنی کو ذبح کر دیا۔

عذاب کی پیشین گوئی:

حضرت صالح علیہ السلام نے قوم کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے توبہ نہ کی تو ان پر عذاب آئے گا، لیکن قوم نے ان پر عذاب لانے کا مطالبہ کیا۔

عذاب کا نزول:

قوم نے جب اونٹنی کو ذبح کیا تو حضرت صالح علیہ السلام نے انہیں بتایا کہ تین دن بعد عذاب آئے گا۔

پہلا دن: چہرے زرد ہو گئے۔

دوسرا دن: چہرے سرخ ہو گئے۔

تیسرا دن: چہرے سیاہ ہو گئے، اور پھر ایک زبردست زلزلہ آیا اور قوم ہلاک ہو گئی۔

سازشیوں کا انجام:

اونٹنی کو ذبح کرنے والے نو افراد، جو حضرت صالح علیہ السلام کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے، ان پر عذاب آنے سے پہلے ہی پہاڑوں سے گرنے والے پتھروں تلے آ کر مر گئے۔

27/10/2025

🔶 1 کلو سونا میں کتنے تولے ہوتے ہیں؟

✅ 1 تولا = 11.664 گرام

(یہ سرکاری طور پر تسلیم شدہ وزن ہے)

> 1 کلوگرام = 1000 گرام

1000 ÷ 11.664 = 85.735 تولا

📏 یعنی تقریباً 1 کلو سونا = 85.735 تولے
(عام طور پر اسے گول کر کے 85.7 تولے کہا جاتا ہے)

روایتی حساب کے مطابق:

> 1 تولا = 12 ماشے

یہ پرانا ہندی و پاکستانی نظامِ وزن ہے جو آج بھی زیورات کے تول میں رائج ہے۔

> 1 ماشہ = 8 رتی

رتی (Ratti) سب سے چھوٹی اکائی ہے جو پرانے دور میں قیمتی پتھروں اور جواہرات کے وزن کے لیے استعمال ہوتی تھی۔

1 رتی تقریباً 0.1215 گرام
1 ماشہ 8 رتی = 0.972 گرام
1 تولا 12 ماشے = 11.664 گرام
1 کلوگرام 85.735 تولے

> 1 کلو سونا = 85.735 تولے
1 تولا = 12 ماشے
1 ماشہ = 8 رتی
خالص سونا (Pure Gold) کو 24 کیرٹ (24K) کہا جاتا ہے۔

"کیرٹ" (Karat) دراصل خالص سونے کا تناسب (percentage) بتاتا ہے کہ ایک دھات میں کتنا اصلی سونا اور کتنی دوسری دھاتیں (جیسے چاندی، تانبہ، نکل وغیرہ) ملی ہوئی ہیں۔

کیرٹ (Karat) خالص سونا (%) دیگر دھاتیں (%) عام استعمال

24K 99.9% (یعنی تقریباً خالص سونا) 0.1% یا نہ ہونے کے برابر سونے کے بسکٹ، سکے، انویسٹمنٹ (زیورات میں کم استعمال ہوتا ہے کیونکہ نرم ہوتا ہے)
22K 91.6% سونا 8.4% دیگر دھاتیں (چاندی/تانبہ) زیورات، ہار، کنگن، بالیاں وغیرہ (زیادہ رائج پاکستان، انڈیا میں)
21K 87.5% سونا 12.5% دیگر دھاتیں مضبوط زیورات، خاص طور پر مردانہ انگوٹھیاں، چین وغیرہ
18K 75% سونا 25% دیگر دھاتیں جدید ڈیزائن والے زیورات، سستی قیمت پر
14K 58.5% سونا 41.5% دیگر دھاتیں کم قیمت زیورات، بیرونِ ملک عام

ہر کیرٹ = 1/24 حصہ خالص سونا

24K = 24/24 = 100% سونا

22K = 22/24 = 91.6% سونا

21K = 21/24 = 87.5% سونا

18K = 18/24 = 75% سونا

اگر 1 تولہ 24K سونا کی قیمت 1,80,000 روپے ہے تو

22K سونا کی قیمت = 1,80,000 × 91.6% ≈ 1,64,880 روپے

21K سونا کی قیمت = 1,80,000 × 87.5% ≈ 1,57,500 روپے

24K سب سے خالص مگر نرم سرمایہ کاری یا سکے
22K زیورات کے لیے بہترین خواتین کے زیورات
21K تھوڑا مضبوط مردانہ زیورات
18K کم خالص مگر سخت ڈیزائنر جیولری







25/10/2025

Stop using ChatGPT for everything!

Syllaby.io → Create & publish faceless videos fast

Ranked.ai → Boost your SEO rankings automatically

ThreadMaster.ai → Write viral threads that actually convert

ChatGPT (GPT-5) → Best for logic, reasoning & workflow planning

Claude 4.1 → Best for storytelling, structure & long memory

Gemini 2.5 → Best for deep research & image comprehension

Runway → Best for cinematic video generation

Veo 3.1 → Best for lifelike, talking-head style videos

Perplexity → Best for instant factual answers

Deepseek 3.1 → Best open-source LLM for developers

Grok 4 → Best for real-time info & X integration

Use them together — that’s how you build unfair advantage.

23/10/2025

سیاست دان جب عوام کے سامنے آپنی زبان سے
اعوز بااللہ پڑھتے ہیں تو غائب ہو جاتے ہیں...

Address

Kot Radha Kishan District Kasur
Kasur
55180

Telephone

00923144380008

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PAKISTANLover posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PAKISTANLover:

Share