
21/08/2025
چہرہ بتا رہا تھا کہ مارا ہے بھوک نے۔
لوگ کہہ رہے تھے کہ کچھ کھا کے مرگیا
گندم کی فصل میں حکومتی بے حسی اور کسان دشمنی کے بعد چاول کی فصل پر جہاں موسمیاتی اثرات اور غیر معیاری ہائبرڈ بیج کا اثر ہوا وہیں حکومت کی طرف سے بجلی کے بلوں نے کسان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
فصل کی کل آمدن سے تین گنا زیادہ لاگت نے کسانوں کو ناصرف برباد کر دیا ہے بلکہ اسے ذہنی مریض بنا دیا ہے۔
پورے ملک کی فوڈ سیکورٹی کا ضامن کہلانے والے کسان کو آج اپنی روٹی کے لالے پڑے ہوۓ ہیں۔زرعی اجناس کے کم سے کم ہوتے ریٹس اور زرعی مداخل کی آسمان کو چھوتی قیمتوں نے کسان کے اوسان خطا کر دیئے ہیں۔