
16/11/2023
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں متحدہ قومی موومنٹ اور پی ایس پی کے رہنما اور کارکنان کی شمولیت
کراچی ۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سکریٹری سردار عبدالرحیم نے شازم کو ممبر ورکنگ کمیٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کا نوٹیفیکیشن جاری کیا اور امید ظاہر کی کے ضلع سینٹرل میں پارٹی کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ دوسرے جانب متحدہ قومی موومنٹ کے سابق یوںٹ انچارج آفاق صدیقی عظیم پاشاہ ، کاشف احمد اور پی ایس پی کے زمہ دار احمد نے سردار عبد الرحیم سے ملاقات کرکے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر فنکشنل لیگ ضلعی سینٹرل کے جنرل سیکریٹری ذاکر علی پٹنی بھی موجود تھے