08/01/2025
آج کی پوسٹ ان عظیم مردوں کے نام👉😘
جو رات کو اپنے چھالے بھرے ہاتھوں سے , اپنی ماں , بہن , بیوی , بیٹی کے لیے گرما گرم مونگ پھلی لاتے ہیں اور ساتھ بیٹھ کر قہقہے لگا کر کہتے ہیں , تم لوگ کھاٶ میں تو راستے میں کھاتا آیا ہوں ۔ ۔ ۔
"آج کی پوسٹ ان عظیم جوانوں کے نام "
جو شادی کے چند دن بعد پردیس کی فلاٸٹ پکڑتے ہیں اور پیچھے رہ جانے والوں کا ATM بن جاتے ہیں ۔ ۔ جنہیں اپنی بیوی کی جوانی اور اپنے بچوں کا بچپن دیکھنے کا موقع ہی نہیں ملتا ۔ ۔
" آج کی پوسٹ ان سب مزدوروں , سپر واٸزروں اور فیلڈ افسروں کے نام "
جو دن بھر کی تھکان کے ٹوٹے بدن کے باوجود , اپنے بیوی بچوں کے مسکراتے چہرے دیکھنے کے لیے رات کو واٸس ایپ (voice app)کال کرنا نہیں بھولتے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
" آج کی پوسٹ ان سب دکانداروں اور سیلز مینوں کے نام "
جو سارا سارا دن اپنے وجود کے ساتھ لیڈیز سوٹ لگا کر کہتے ہیں : باجی دیکھیں کیسا نفیس پرنٹ اور رنگ ہے ۔ ۔ ۔ ۔
" آج کی پوسٹ ان سب عظیم مردوں کے نام "
جو ملک کے کسی ایک کونے سے ڈراٸیو شروع کرتے ہیں اور پورے پاکستان میں اشیاء تجارت دے کر آتے ہوئے اپنی بیٹی کے لۓ کسی اجنبی علاقے کی سوغات لانا نہیں بھولتے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
" آج کی پوسٹ ان معزز افسران کے نام"
جو ویسے تو ناک پر مکھی نہیں بیٹھنے دیتے , مگر اپنے بچوں کے رزق کے لۓ سینٸیر اور سیٹھ کی گالیاں کھا کر بھی مسکرا دیتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔
" آج کی پوسٹ ان عظیم کسانوں کے نام "
جو دسمبر کی برستی بارش میں سر پر تھیلا لیے پگڈنڈی پھر کر کسی کھیت سے پانی نکالتے ہیں اور کسی میں ڈالتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔
" آج کی پوسٹ ان دیہاڑی داروں کے نام "
جو ہفتے میں ایک دفعہ اپنی بیٹی کا پسندیدہ انڈے والا بند کباب لاتے ہیں اور ساتھ اعلان بھی کرتے ہیں کہ انکا پسندیدہ کھانا تو بس روٹی اور چٹنی ہے ۔ ۔ ۔ ۔
"
" آج کی پوسٹ میرے والد صاحب کے نام "
جنہوں نے مجھے زندگی دی اور زندگی بنا کر بھی دی.
"آج کی پوسٹ ہر نیک نفس , ایماندار اور محبت کرنے والے
باپ , بھائی , شوہر اور بیٹے کے نام "
جو اپنے لیے نہیں اپنے گھر والوں کے لۓ کماتے ہیں