
01/08/2025
خیرپور میرس: معرکۂ حق اور یومِ آزادی کے موقع پر یکجہتی مارچ، پاک فوج سے اظہارِ وفاداری
خیرپور میرس :–یکم اگست 2025 : معرکۂ حق اور جشنِ آزادی کے موقع پر خیرپور میرس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یکجہتی مارچ کا انعقاد کیا گیا، جو سوک سینٹر سے پریس کلب تک نکالا گیا۔ مارچ کی قیادت ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راہوجو اور ایس ایس پی حسن سردار نیازی نے کی۔مارچ میں 60 سے زائد سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران، ملازمین اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے "پاک فوج زندہ باد"، "پاکستان زندہ باد"، "پاک نیوی زندہ باد" اور "پاک ایئر فورس زندہ باد" جیسے پرجوش نعرے بھی لگائے