
05/07/2023
📍 ملک بھر میں موسم کی تازہ ترین صورتحال:
📍 مغربی ڈسٹربنس اور مون سون ہواؤں کے زیر اثر شمالی علاقہ جات اور پنجاب کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
📍 تازہ ترین سیٹلائٹ امیجز کے مطابق مغربی پنجاب پر گرج چمک کے بادل چھائے ہوئے ہیں: آنے والے 30 سے 120 منٹ میں میانوالی، لکی مروت، تلہ گنگ، چکوال، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، اسلام آباد اور بہت سے ملحقہ علاقے میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے
مزید تازہ ترین صورتحال کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے ان شاء اللہ