30/12/2022
خانیوال(بیورچیف ممتاز حسین سے):وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ہدایت پر محکمہ زراعت توسیع ضلع خانیوال میں سبز انقلاب کیلئے کوشاں
خانیوال:جناح لائیبریری میں زرعی سیمینار بعنوان گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی،کھادوں کا استعمال،جڑی بوٹیوں کی تلفی و آبپاشی کا انعقاد
خانیوال:ڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی ،ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری شہزاد صابر،سینئیر زرعی سائنسدان چوہدری لیاقت کی خصوصی شرکت
خانیوال:ڈپٹی ڈاِئریکٹر زرعت ڈاکٹر اقبال نیازی،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ،مثالی کاشتکار اسلم خان ، گندم کے کاشتکاروں کی بھی سیمینار میں شرکت
خانیوال:سینئیر سائنسدان چوہدری لیاقت کے کاشتکاروں کو پیداوار میں اضافہ اور کھادوں کے استعمال اور فصل کو پانی لگانے بارے مشورے
خانیوال:پیدوار میں مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کے لئے مٹی کا تجزیہ لازمی کرانے کی تجویز
خانیوال:کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں:ڈپٹی کمشنر
خانیوال:فصلوں کی پیدواری میں اضافہ کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں:ڈپٹی کمشنر
خانیوال:وقت آگیا ہے کہ ملک کی ترقی کے لئے ہر شخص اپنا کردار ادا کرے:عمر افتخار شیرازی
خانیوال:رواں سیزن ضلع میں 5 لاکھ 20 ہازار ایکٹر سے زائد رقبہ پر گندم کی فصل کاشت کی گئی ہے 'ڈپٹی کمشنر
خانیوال:محکمہ زراعت ریسرچ پر توجہ دے اور فیلڈ میں جاکر کاشتکاروں کی رہنمائی کرے :ڈپٹی کمشنر
خانیوال:گندم کی بہتر پیدوار کے لئے پودے کی خوراک کے تمام عوامل بروقت پورے کیئے جائیں:ڈائریکٹر زراعت توسیع
خانیوال:زیادہ پیدوار کے لئے کاشتکار فضل کا خود معائنہ لازمی کرے:شہزاد صابر
خانیوال:سپرے اپنی نگرانی میں کرایا جائے،محکمہ زراعت توسیع رہمنائی کے لئے ہر وقت حاضر ہے:ڈائریکٹر زراعت توسیع
خانیوال:بہتر پیدوار کے لئے وقت پر کاشت، وقت پر پانی اور جڑی بوٹیوں کی تلفی نہایت ضروری ہے :ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت
خانیوال:کھاد کا تعلق زمین کی کیفیت سے ہے اس لئے کسان زیادہ کھاد پر خرچہ کے بچائے زمین کی اصلاح کریں:ڈاکٹر محمد اقبال نیازی
خانیوال:ضلع میں رواں سیزن 5 لاکھ 20 ہزار ایکٹر سے زائد پر گندم کی فصل کاشت کی گئی:ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت
خانیوال:ہر سال فصل میں گوبر کی کھاد کا استعمال بھی کیا جائے :ڈاکٹر اقبال نیازی
خانیوال:ڈاکٹر اقبال نیازی نے کاشتکاروں کو فصل کے کیڑوں کی تلفی بارے بھی مشورے دیئے
خانیوال:بے جا کھادوں کا استعمال کرنے کے بجائے زرعی ماہرین سے مشورہ لازمی لیا جائے:سینئیر زرعی سائنسدان
خانیوال:جڑی بوٹیوں کی تلفی کے 40 سے 45 دن بعد سپرے کیا جائے :زرعی سائنسدان
خانیوال:شدید دھند بارش،کورے کے دوران سپرے کرنے سے پرہیز کیا جائے :زرعی ماہرین