Daily Views Khanewal

Daily Views Khanewal This is a News paper for News , Interesting Features , Stories and much more

ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ نے اداکارہ سائرہ یوسف کا جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے والا پکڑا گیا۔مائیکو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئ...
02/10/2022

ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ نے اداکارہ سائرہ یوسف کا جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے والا پکڑا گیا۔

مائیکو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر کچھ عرصے سے ریاستی اداروں کے خلاف معروف اداکارہ سائرہ یوسف کے نام سے ایک اکاؤنٹ سے فعال تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ نے معاملے کی چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ یہ اکاؤنٹ جعلی ہے اور اسے ضلع گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی سے چلایا جارہا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے والے میاں نعیم حراست میں لے لیا۔

میاں نعیم تحریک انصاف کا کارکن ہے۔ ملزم نے 2019 سے اداکارہ کے نام پر اکاؤنٹ بنا رکھا تھا، میاں نعیم نے پکڑے جانے کے بعد اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر انوکی 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ کچھ عرصے سے خرابی صحت کے سبب اسپتال میں داخل تھ...
02/10/2022

جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر انوکی 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ کچھ عرصے سے خرابی صحت کے سبب اسپتال میں داخل تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق انوکی جاپانی عوام میں انتہائی مقبول تھے اور انکی وفات پر حکومت اور عوام افسردہ ہیں۔

انوکی پاکستان اور پاکستانی عوام سے بہت محبت اور انسیت رکھتے تھے۔ وہ 1979ء میں پاکستانی جھارا پہلوان سے شکست کے بعد پاکستان میں مقبول ہوئے تھے۔

انوکی نے جھارا پہلوان کی وفات کے بعد ان کے بھتیجے کو جاپان میں اپنی نگرانی میں تربیت دی تھی۔ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے فروغ کے لیے واہگہ بارڈر پر امن واک کرنا چاہتے تھے.

رپورٹس کے مطابق انوکی نے عراق امریکا جنگ کے دوران صدام حسین سے ذاتی تعلقات کی بنا پر درجنوں جاپانی شہریوں کو رہائی بھی دلوائی تھی۔

ریسلر انوکی نے صدام حسین کی دعوت پر ہی اسلام قبول کیا جس کے بعد ان کا اسلامی نام محمد حسین انوکی رکھا گیا تھا۔

انوکی اپنی وفات تک جاپانی رکن پارلیمنٹ تھے اور 4 دفعہ رکن پارلیمنٹ رہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اگر سائفر ساتھ لے گئے ہیں تو یہ بھی جرم ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ...
02/10/2022

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اگر سائفر ساتھ لے گئے ہیں تو یہ بھی جرم ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سائفر کی جو کاپی وزیراعظم کے لیے تھی وہ غائب ہے، سائفر کے بہت سخت پروٹوکولز ہیں، اس کو ہر کوئی نہیں دیکھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ معلومات کے مطابق سیکریٹری نے سائفر اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کو دیا تھا، اگر عمران خان سائفر ساتھ لے گئے تو یہ بھی جرم ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر بھی اس لیے چھاپہ پڑا تھا کہ وہ قومی دستاویزات ساتھ لے گئے تھے، قومی حساس دستاویزات چرا کر لے جانا انتہائی سنگین جرم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایسی سازش بنائی کہ جس سے ملک کے مفادات کو نقصان پہنچا، نظیر نہیں ملتی کہ کسی نے اپنی سیاست کی خاطر ریاست کو اتنا نقصان پہنچایا ہو۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر نیشنل سیکیورٹی کمیٹی (این ایس ای) نے اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی بنائی ہے، ریکارڈنگ کا جو بھی معاملہ تھا، عمران خان کے دور سے ہی تھا.

شہباز حکومت کا عوام کے لیے ریلیفوزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 80 پیسے کمی کی جارہی ہے نئی...
01/10/2022

شہباز حکومت کا عوام کے لیے ریلیف
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 80 پیسے کمی کی جارہی ہے نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے ہوگئی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے کمی کی جا رہی ہے،ڈیزل کی قیمت 247 روپے 43 پیسے کم ہوکر 235 روپے 30 پیسے ہو جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کردیا۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق...
01/10/2022

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کردیا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کر رہے ہے جس کا اطلاق جمعے ہی سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ آج قائد ایوان سے مستعفی ہو جائیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کرنے کی منظوری دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے سینیٹ سیکرٹریٹ کو سمری ارسال کر دی جو جلد ہی اسحاق ڈار کو بطور قائد ایوان نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
26 ستمبر کو پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اسحاق ڈار لندن سے پاکستان پہنچے تھے،جنہوں نے ملکی معیشت بہتر کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی یورپی ممالک کے لیے پروازوں کی معطلی پر ...
01/10/2022

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی یورپی ممالک کے لیے پروازوں کی معطلی پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے خلیجی ممالک کی ایئرلائنز کو فائدہ پہنچانے کا دانستہ اقدام قرار دیا۔

سینیٹر ہدایت اللہ کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں پی آئی اے کی جانب سے فراہم کردہ خدمات کے معیار سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی نے وزارت ہوا بازی سے یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے عائد پابندیوں کو کم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں استفسار کیا، جس نے جولائی 2020 میں پی آئی اے کی یورپی یونین کے لیے پروازیں چلانے کی اجازت معطل کر دی تھی۔

سینیٹر ہدایت اللہ نے وزارت ہوا بازی کو ہدایت کی کہ وہ یہ معاملہ وزارت خارجہ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ساتھ اٹھائے اور پابندی ہٹانے کے لیے آگے بڑھنے کے طریقے پر بات کرے۔

سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل نے کمیٹی کو بتایا کہ یورپی یونین کی ریاستوں کے لیے پروازیں چلانے کی پابندی آئندہ سال مارچ میں ختم ہونے کی امید ہے۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ قومی ایئرلائن کو برطانیہ کے لیے پروازوں کی معطلی سے تقریباً 100 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

کمیٹی نے سی اے اے حکام سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے کے ہینگرز سے مہنگے اسپیئر پارٹس کی چوری ہونے کی میڈیا رپورٹس کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

وزیراعظم میں سردیوں میں طلب کے مطابق گیس فراہمی کے لئے لائحہ عمل بنانے کی  ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عمران حکومت نے کرونا ک...
30/09/2022

وزیراعظم میں سردیوں میں طلب کے مطابق گیس فراہمی کے لئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عمران حکومت نے کرونا کے دوران سستی گیس کا فائدہ نہیں اٹھایا۔

وزیراعظم سے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت نے بروقت گیس نہ خرید کے قوم کے ساتھ بڑا ظلم کیا۔گزشتہ حکومت کے بروقت فیصلے نہ کرنے کا خمیازا غریب عوام بھگت رہی ہے
انہوں نے اجلاس میں ہدایت کی کہ گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے وقت گیس کی فراہمی یقینی بنائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو دی گئی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ا...
30/09/2022

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو دی گئی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو بعد میں سنادیا۔

عدالت کی جانب سے مختصر تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ فیصلے کی ‘وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی تاہم اپیل منظور کی جاتی ہے اور مریم نواز کی جانب سے دائر اپیل پر 6 جولائی 2018 کو سنایا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا ہے’۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ‘درخواست گزار کو دی گئی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں عائد کیے گئے جرم سے بری کردیا گیاہے’

جسٹس عامر فاروق نے مختصر فیصلہ تحریر کیا جس میں مریم نواز کے شوہر محمد صفدر کے خلاف 6 جولائی 2018 کو سنایا گیا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا اور الزامات سے بری کردیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کو 7 سال، 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانے کے علاوہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال کی سزا سنائی تھی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وہ کسی کے خلاف آرٹیکل 6 (غداری کے الزامات) کے تحت مقدمہ چلانے کے حق م...
30/09/2022

قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وہ کسی کے خلاف آرٹیکل 6 (غداری کے الزامات) کے تحت مقدمہ چلانے کے حق میں نہیں ہیں۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما اصغر بھٹی کی رہائش گاہ سے ملحق پاکستان پیپلز پارٹی کے دفتر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کسی کے خلاف مقدمہ چلانے کے حق میں ہیں اور نہ ہی کسی فورم پر اس آئینی شق سے متعلق بات کریں گے۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو قومی اسمبلی میں واپسی کی دی گئی تجویز سےمتعلق اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی ایوان میں واپسی پر وہ ان کا خیرمقدم کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عام انتخابات قانون اور آئین کے مطابق ہوں گے جبکہ انتخابات کسی حکومت کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹیرین کی جانب سے پیش کیے گئے استعفے کو قبول کرنے یا مسترد کرنے کا ایک آئینی طریقہ کار موجود ہے جبکہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے دیے گئے استعفوں کے طریقہ کار اور اس وقت کے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے انہیں قبول کیے جانے کو سپریم کورٹ نے غیر آئینی قرار دیا۔

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ استعفوں پر دستخط کی قانونی حیثیت نہیں تھی کیونکہ پی ٹی آئی کے ایک رکن اسمبلی نے ہائی کورٹ میں استعفیٰ منظور نہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صرف ’قائد کے ساتھ وفاداری ثابت کرنے‘ کے لیے دیے گئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے ایک سوال پر کہا کہ عمران خان بطور وزیر اعظم صرف اس لیے برطرف ہوئے کیونکہ اس وقت کی حکومت کے اتحادیوں نے اسے چھوڑ دیا تھا.

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں اس بات کا افسوس ہے کہ ہم نے مہنگائی کا بہت بڑا بوجھ عوام کے کاندھوں پر ڈالا حالان...
29/09/2022

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں اس بات کا افسوس ہے کہ ہم نے مہنگائی کا بہت بڑا بوجھ عوام کے کاندھوں پر ڈالا حالانکہ ہم اس کے ذمہ دار نہیں تھے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسحٰق ڈار نے آج وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالا ہے، میں اپنی اور تمام کابینہ اراکین کی جانب سے اسحٰق ڈار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسحٰق ڈار ایک تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ہم سب ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں، انہوں نے ماضی میں بھی وزارت خزانہ کا قلمدان کامیابی سے سنبھالا ہے، ہم سب کی دعا ہے کہ اللہ انہیں کامیابی عطا فرمائے اور اس مخلوط حکومت کو اسحٰق ڈار کی شمولیت سے مدد ملے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مفتاح اسمٰعیل نے بہت محنت اور عرق ریزی سے کام کیا اور پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ہمیں اس بات کا افسوس ہے کہ مہنگائی کا بہت بڑا بوجھ ہم نے عوام کے کاندھوں پر ڈالا حالانکہ ہم اس کے ذمہ دار نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس کابینہ کے تعاون اور مفتاح اسمٰعیل کی بھرپور محنت کے ساتھ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو بحال کیا گیا اور منطقی انجام تک پہنچایا، کابینہ کے تمام اراکین کو مفتاح اسمٰعیل کی خدمات کا اعتراف کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سمرقند کے ایس سی او اجلاس میں ہم نے شرکت کی، یہ ایک کامیاب دورہ تھا جہاں تمام عالمی رہنماؤں سے ہم نے بالمشافہ بھی ملاقات کی، کانفرنس میں بھی پاکستان کی بہترین نمائندگی ہوئی۔

حکومت نے گیس کی طلب اور رسد کے درمیان ہر گزرتے روز کے ساتھ بڑھتے فرق کے پیش نظر آنے والی سردیوں میں گیس کے بحران سے خبرد...
29/09/2022

حکومت نے گیس کی طلب اور رسد کے درمیان ہر گزرتے روز کے ساتھ بڑھتے فرق کے پیش نظر آنے والی سردیوں میں گیس کے بحران سے خبردار کیا ہے۔

پیٹرولیم سیکریٹری علی رضا بھٹی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کو اپنی بریفنگ میں بتایا کہ گیس کی سپلائی میں قدرتی طور پر شدید کمی واقع ہوئی ہے، ملک میں گیس کے ذخائر کئی برسوں سے ہر سال 10 فیصد کی شرح سے کم ہو رہے ہیں جس سے طلب اور رسد کے درمیان فرق پیدا ہو رہا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس پٹرولیم ڈویژن کی سال 20-2019 کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے ہوا۔

علی رضا بھٹی نے اجلاس کو بتایا کہ یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد دنیا میں گیس کی قیمتوں میں 4 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، مارکیٹ کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہم گیس نہیں خرید سکتے، تاہم حکومت دیگر ممالک سے گیس حاصل کرنے پر غور کر رہی ہے۔
پیٹرولیم سیکریٹری نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورے کے دوران قطر میں اس حوالے سے خصوصی گفتگو کی جہاں اضافی کارگو کی درخواست ایجنڈے میں شامل تھی، علاوہ ازیں پاکستان گیس کی فراہمی کے لیے آذربائیجان کے ساتھ بھی بات چیت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر گیس گھریلو صارفین استعمال کرتے ہیں جس پر حکومت کی جانب سے بھاری سبسڈی دی جاتی ہے۔

پیٹرولیم سیکریٹری نے کہا کہ پاکستان کے لیے قطر سب سے زیادہ قابل اعتماد فراہم کنندہ ہے، مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب کے باوجود قطر نے ہمیں 15 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) پر ایل این جی دینا بند نہیں کی جبکہ دیگر ممالک سے وہ 60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو وصول کر رہا ہے۔

نور عالم خان کی سربراہی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سوئی ناردرن سے گیس انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سسٹم کے نادہندگان کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

Address

Khanewal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Views Khanewal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share