29/08/2026
معطل SHO کو الوداعی پارٹی، افسران کو بھی پڑ گئی مہنگی!
ساہیوال: معطل ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ کو الوداعی پارٹی دینے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے معاملے پر ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے سخت ایکشن لے لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق معطل ایس ایچ او کے ساتھ گل پاشی کرنے والے متعلقہ افسران کو بھی معطل کر دیا گیا، جبکہ ان کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
ڈی پی او ساہیوال نے واضح کیا کہ پولیس میں نظم و ضبط اور احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
یعنی معطل افسر کے اعزاز میں تقریب کرنا ساتھی افسران کو بھی بھاری پڑ گیا!
ذرائع: سوشل میڈیا