
19/05/2025
*خانیوال نوابزادہ ایاز خان نیازی گروپ کے سینیئر رہنما قیوم خان کھٹک،امیدوار چیئرمین یو سی 100 پیرووال راؤ طاہر لطیف اور امیدوار وائس چیئرمین یوسی 100 پیرووال سید منور اقبال شاہ کی قیادت میں پاک فوج کے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیئے امیدوار چیئرمین یوسی 100 پیرووال راؤ طاہر لطیف کے ڈیرے سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی یہ ریلی نیشنل ہائی وے N5 سے ہوتی ہوئی چک نمبر 79 دس آر خانیوال پہنچی جہاں 79 دس آر کی غیور عوام نے اس ریلی میں بھرپور شرکت کی اور یہ ریلی عوام کی کثیر تعداد کے ساتھ سی او ڈی(COD) خانیوال پہنچی جہاں پاک فوج کے جوانوں نے اس ریلی کو خوش آمدید کہا اور عوام کی محبت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اس ریلی میں علاقہ بھر کے معزز لوگوں،، بزرگوں ،نوجوانوں اور علماء کرام کے ساتھ ساتھ میڈیا ٹیم جس میں پیرووال پریس کلب خانیوال کے صدر راؤ سلیم قادری، جنرل سیکرٹری چوہدری عمردراز چدھڑ، فنانس سیکرٹری حسنین وزیر نوناری،سیکرٹری اطلاعات و نشریات رمضان آکاش ہراج اور چیئرمین مجلس عاملہ راؤ غلام ناصر،چیئرمین ویلفئیر کمیٹی چوہدری رمضان چدھڑ اور ایگزیکٹو ممبر چوہدری عمران جٹ کے ساتھ ساتھ متعدد سینیئر اور جونیئر صحافیوں نے ریلی کی بھرپور شرکت اور کوریج کی عوام نے پاک فوج کے حق میں بلند شگاف نعرے لگائے پاک فوج کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلاب کی پتیاں نچھاور کیں جس پر پاک فوج نے عوام کے اس پیار اور محبت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا*