Pro Khanewal

Pro Khanewal پرو خانیوال میں خوش آمدید۔۔۔ یہاں آپ تمام اقسام کی سرگرمیوں اور نت نئے واقعات سے با خبر رہ سکیں گے۔
خانیوال کا پہلا اور سب سے بڑا ڈیجیٹل نیوز نیٹ ورک...
(1)

حارث رووف، سلیمان علی آغا، محمد حارث، حسین طلت اور صائم ایوب کی ناقص کارکردگی! پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں ایشیا کپ فائنل...
28/09/2025

حارث رووف، سلیمان علی آغا، محمد حارث، حسین طلت اور صائم ایوب کی ناقص کارکردگی! پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں ایشیا کپ فائنل میں شکست!

ایشیاء کپ کے فائنل میچ میں پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے۔خانیوال میں کرکٹ کے دیوانوں کا جوش قابلِ دید ہے کیونکہ ای...
28/09/2025

ایشیاء کپ کے فائنل میچ میں پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے۔
خانیوال میں کرکٹ کے دیوانوں کا جوش قابلِ دید ہے کیونکہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار فائنل میچ میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔
شہر کے مختلف مقامات پر بڑی اسکرینوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ شائقین کرکٹ
یہ سنسنی خیز مقابلہ براہِ راست دیکھ سکیں۔

ہم وزیر اعلیٰ مریم نواز سے, خانیوال سے میاں چنوں اور ملتان، میاں چنوں سے عبدالحکیم تک " الیکٹرک بسیں" چلانے کا مطالبہ کر...
24/09/2025

ہم وزیر اعلیٰ مریم نواز سے, خانیوال سے میاں چنوں اور ملتان، میاں چنوں سے عبدالحکیم تک " الیکٹرک بسیں" چلانے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
اہلیان خانیوال، میاں چنوں ، تلمبہ اور عبدالحکیم بھرپور آواز اٹھائیں۔

🇵🇰 یومِ آزادی مبارک 🇵🇰آج کا دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ یہ وطن بے شمار قربانیوں، جدوجہد اور دعاوں کے بعد حاصل ہوا۔ہم سب ک...
13/08/2025

🇵🇰 یومِ آزادی مبارک 🇵🇰
آج کا دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ یہ وطن بے شمار قربانیوں، جدوجہد اور دعاوں کے بعد حاصل ہوا۔
ہم سب کا فرض ہے کہ اس کی آزادی، امن اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
اللہ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور اسے خوشحالی، اتحاد اور ایمان کا گہوارہ بنائے۔

پاکستان زندہ باد! 💚✨

Pakistan Zindabad! 💚

بلدیہ خانیوال 79واں جبکہ بلدیہ کبیروالہ 78واں جشن آزادی منائی گی
10/08/2025

بلدیہ خانیوال 79واں جبکہ بلدیہ کبیروالہ 78واں جشن آزادی منائی گی



خانیوال; فرید کوٹ بس اور موٹرسائیکل میں تصادم میاں بیوی جاں بحق۔ جاں بحق افراد میں 40 پیر بخش اور 37 سالہ زبیدہ  سکنہ 90...
23/07/2025

خانیوال; فرید کوٹ بس اور موٹرسائیکل میں تصادم میاں بیوی جاں بحق۔ جاں بحق افراد میں 40 پیر بخش اور 37 سالہ زبیدہ سکنہ 90 دس آر شامل
ریسکیو 1122 نے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ ۔

اسٹنٹ کمشنرخانیوال سنبل جاوید تبدیل روہت کمار گنیتا اسٹنٹ کمشنر خانیوال تعیناتاسٹنٹ کمشنر خانیوال سنبل جاوید کا لاہور ٹر...
07/07/2025

اسٹنٹ کمشنرخانیوال سنبل جاوید تبدیل روہت کمار گنیتا اسٹنٹ کمشنر خانیوال تعینات
اسٹنٹ کمشنر خانیوال سنبل جاوید کا لاہور ٹرانسفر ہوگیا۔

المناک ٹریفک حادثہ  .. 😢😢 تلمبہ سے محسن وال روڈ پر کار درخت سے ٹکرا گئی ، حادثے میں دو سگے بھائی جاں بحق جبکہ بہن شدید ز...
07/07/2025

المناک ٹریفک حادثہ .. 😢😢
تلمبہ سے محسن وال روڈ پر کار درخت سے ٹکرا گئی ، حادثے میں دو سگے بھائی جاں بحق جبکہ بہن شدید زخمی ہوگئی۔

رات گئے تلمبہ محسن وال روڈ پر تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں دو سگے بھائی، ڈاکٹر سید محمد اور انجیئنر سید جعفرعلی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی بہن شدید زخمی ہو گئی۔

یہ تینوں بہن بھائی تلمبہ سے ملتان جا رہے تھے کہ راستے میں کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی۔

جابحق ہونے والے نوجوان سابق پرنسپل سول لائن ملتان کالج باقر علی جعفری کے بیٹے تھے ان کے یہ دو ہی بیٹے تھے جو اللہ کو پیارے ہوگئے.

اللہ پاک والدین کو صبر و جمیل عطاء فرمائیں اور ان نوجوانوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائیں آمین ثم آمین .

شہر خانیوال Pro Khanewal

شہر خانیوال میں یوم عاشور کے جلوس رواں دواں، عزاداروں کی بھرپور شرکت ۔۔ انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی اور عزاداروں کے لئے ...
06/07/2025

شہر خانیوال میں یوم عاشور کے جلوس رواں دواں، عزاداروں کی بھرپور شرکت ۔۔
انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی اور عزاداروں کے لئے سہولیات کے حوالے سے بہترین انتظامات
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان اور ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کا یوم عاشور کے روٹس کا معائنہ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ سیہڑ،اسسٹنٹ کمشنر سنبل جاوید، ڈی او آئی زین علی بھی ہمراہ۔

شہر خانیوال ۔ کانسٹیبل سید علی ارسلان حیدر  ملتان روڈ پر 6 کسی سٹاپ کے قریب چیمہ بس کے ساتھ روڈ ایکسیڈینٹ میں شہید ہوگئے...
05/07/2025

شہر خانیوال ۔ کانسٹیبل سید علی ارسلان حیدر
ملتان روڈ پر 6 کسی سٹاپ کے قریب چیمہ بس کے ساتھ روڈ ایکسیڈینٹ میں شہید ہوگئے ہیں ۔
مرحوم کانسٹیبل کا تعلق 34/10R خانیوال سے ہے۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین۔

انشاء اللہ 18,19,20 جولائی خانیوال ❤️الحمداللہ بطورِ ایونٹ منیجر میں مہر عارف سیال بھکر ان تمام ٹیپ بال کے عظیم برینڈز س...
21/06/2025

انشاء اللہ 18,19,20 جولائی خانیوال ❤️
الحمداللہ بطورِ ایونٹ منیجر میں مہر عارف سیال بھکر ان تمام ٹیپ بال کے عظیم برینڈز سپانسرز کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں
کہ آپ نے ہماری درخواست پر اس میگا ایونٹ میں اپنی اپنی ٹیم دی اور ایونٹ کے تمام قواعد وضوابط پورے کرتے ہوئے اپ KPL خانیوال کے فیملی ممبرز بنے۔
1۔ڈریم الیون ملتان
2۔سبحان اینڈ ریحان الیون فیصل آباد
3۔المرتضی کرکٹ کلب تونسہ شریف
4۔باو بلال الیون سیالکوٹ
5۔ٹیمUK الیون گڑھا موڑ میلسی
6۔دستگیر الیون قبولہ
7۔شیروانی سپورٹس کراچی
8۔ثاقب سپورٹس کراچی
چیئرمین KPL فخرے کمبوہ برادری چوہدری ثاقب نعیم کمبوہ صاحب اور ان کے تمام ایونٹ سپانسرز اور ان کے آرگنائزرز اور اہلیان خانیوال کی طرف سے ان تمام قابل احترام سپانسرز کاKPL میں شاندار ویلکم ہوگا انشاء اللہ۔



خانیوال ریلوے اسٹیشن ٹرین میں  نامعلوم وجہ سے 17 افراد زخمی۔ زخمیوں میں 42 سالہ علی مرتضی, 28 سالہ سلمان, 45 سالہ غلام ض...
20/06/2025

خانیوال ریلوے اسٹیشن ٹرین میں نامعلوم وجہ سے 17 افراد زخمی۔ زخمیوں میں 42 سالہ علی مرتضی, 28 سالہ سلمان, 45 سالہ غلام ضامن, 32 سالہ مبشر, 36 سالہ محمود, 22 سالہ آصف, 37 سالہ افضل, 30 سالہ سلیم, 25 سالہ اویس, 50 سالہ وزیر, 50 سالہ اقبال, 50 سالہ اصغر, 15 سالہ حلیمہ, ابتدائی طبی امداد 41 سالہ عثمان, 62 سالہ رمضان, 28 سالہ نامعلوم۔ریسکیو 1122 نے 4 کو موقع پر ابتدائی طبی امداد جبکہ 13 افراد کوابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا۔۔ ۔ریسکیو1122




Address

Khanewal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pro Khanewal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share