19/05/2025
صدر ٹرمپ تین ٹریلین ڈالرز کی اگراہی کر کے واپس امریکہ روانہ!!
جی ہاں، یہ انسانی تاریخ کی سب سے بڑی اگراہی ہے. اتنی بڑی آگراہی سکندر اعظم، امیر تیمور، چنگیز و ہلاکو خان اپنی تمام تر ماردھاڑ کے باوجود نہ کرسکے تھے جو ٹرمپ نے پیار پیار میں کر دکھایا.
سعودیہ عرب 720 ارب ڈالر
قطر 1200 ارب ڈالر
یو اے ای 1400 ارب ڈالر
یعنی ان عرب ممالک نے کُل ملاکر امریکہ سے 3320 ارب ڈالر انویسٹمنٹ کے معاہدے کئیے ہیں۔
پچھلے سات دن میں، مودی کی پشت میں شرلی چھوڑنے کے علاوہ ٹرمپ نے سعودیہ، قطر اور متحدہ عرب امارات کے دوروں میں تقریباً تین ٹریلین ڈالرز کے باہمی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں. جیسے کہ عرض کیا تھا کہ اب امریکہ کو عظیم بنا نے کا رستہ عرب کے ریگزاروں سے ہو کر جاتا ہے.
اس کا آدھا بھی سچ ہو جائے تو اگلے پچاس برس تک؛ امریکہ دنیا کے سینے پر ایسے ہی مونگ دلتا رہے گا.
باقی سب اپنی جگہ مگر آرٹ آف ڈیل کے مصنف صدر ٹرمپ نے اپنے آپ کو دنیا کا سب سے بڑا بیوپاری ثابت کردکھایا.
🇵🇰❤️