Khanewal News

Khanewal News It is News web page for District Khanewal

07/09/2025

Commissioner Multan Division, Amir Kareem Khan, visited Basti Darkhana in Tehsil Kabirwala to review the ongoing relief activities in the affected areas.

07/09/2025

خانیوال(07 ستمبر2025):کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کا بستی درکھانہ تحصیل کبیر والا کا دورہ

خانیوال:(07 ستمبر2025)  وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں  سیلاب زدہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ...
07/09/2025

خانیوال:(07 ستمبر2025)
وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں سیلاب زدہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے تحصیل کبیر والا کی بستی درکھانہ کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان نے کمشنر کو سیلاب انتظامات، متاثرہ دیہات میں امدادی کارروائیوں اور بحالی کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی پی او اسماعیل کھاڑک اور اے ڈی سی جی غلام مصطفیٰ بھی اس موقع پر ہمراہ تھے۔کمشنر عامر کریم خاں نے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن اور انخلاء کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کو خیمے، خوراک اور ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے سیلاب زدہ دیہات میں مسلسل امدادی کام جاری ہے اور متاثرین کی بحالی کے لیے پنجاب حکومت کی ہدایت پر خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان نے بتایا کہ ضلع بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے 23 فلڈ ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جہاں بہترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ متاثرین کو دن میں تین وقت کھانا، بچوں کے لیے دودھ اور پھل، جبکہ مویشیوں کے لیے خوراک بھی فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت، لائیوسٹاک، ریسکیو 1122، ریونیو، سول ڈیفینس،زراعت اور دیگر متعلقہ ادارے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں دن رات مصروف عمل ہیں

خانیوال (ستمبر07، 2025): ستمبر وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار بیرسٹر رضا حیات ہراج نے ہیڈ سدھنائی کا دورہ کیا اور سیلاب ...
07/09/2025

خانیوال (ستمبر07، 2025): ستمبر وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار بیرسٹر رضا حیات ہراج نے ہیڈ سدھنائی کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کے لیے جاری ریسکیو و ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کی فوری بحالی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 اور متعلقہ ادارے بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر کے ہمراہ ڈی پی او اسماعیل کھاڑک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز خالد عباس سیال، غلام مصطفیٰ خاں، اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا اور محکمہ آبپاشی کے افسران بھی موجود تھے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ فلڈ ایمرجنسی آپریشن کے دوران انتظامیہ اور پولیس نے دن رات محنت کرتے ہوئے ہزاروں خاندانوں کو محفوط مقامات پر منتقل کیا۔ بیرسٹر رضا یار ہراج نے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ریاست اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے سیلاب متاثرین کی مکمل کفالت کرے گی اور انہیں اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدگان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔

07/09/2025

خانیوال (ستمبر07، 2025): ہماری مسلح افواج نے 1965 ء میں جس جرأت بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا وہ أنے والی نسلوں کیلئے ایک روشن مثال ہے،مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربر اہ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم تفصیلات کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربر اہ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ، ناظم اعلیٰ علامہ مولانا عبدالرشید حجازی ، صدر اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان حافظ سلمان اعظم ، ضلعی صدر خانیوال حافظ انعام الحق فاروقی نے 6 ستمبر یوم دفاع پاکستا ن کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے 1965 ء میں جس جرأت بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا وہ آنے والی نسلوں کیلئے ایک روشن مثال ہے آج ہمیں عہد کرنا ہے کہ ہم پاکستان کے دفاع استحکام اور ترقی کیلئے ہمیشہ ایک قوم بن کر کھڑے رہیں گے ، ناظم اعلیٰ مولانا عبدالرشید حجازی نے کہا کہ پاک افواج نے 1965ء میں شجاعت اور دلیری کی لازوال مثال قائم کی آج ہمیں تجدید عہد کرنا ہے کہ پاکستان کے دفاع استحکام اور ترقی کیلئے ہم ہر دم ایک قوم بن کر کھڑے رہیں گے صدر اے وائی ایف پاکستان حافظ سلمان اعظم ، ضلعی صدر اہل حدیث یوتھ فورس خانیوال حافظ انعام الحق فاروقی نے کہا کہ ملکی تاریخ کا وہ دن جب ہم متحد تھے اور ملکی ادارے اپنی ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے تھے دشمن کے حملوں کو ناکام کرکے پاکستان کو مٹانے والوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا گیا ہم اپنے ان بہادر شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ ہم دوبارہ بھی اسی طرح اتحاد و اتفاق کی فضاء قائم کرکے ملکی تحفظ کیلئے یکجا ہو جائیں اور اللہ تعالیٰ ہمارے وطن کو تاقیامت آباد رکھے ہمارے وطن کو سلامت رکھے اور امن و خو شحالی کا گہوارہ بنائے _

12/01/2025

تاریخی شہر سرائے سدھو میں ناقص سیوریج ستھرا پنجاب پروگرام کے لئے ایک بدنما داغ، ہر گلی ،ہر بازار، شہر کی مرکزی شاہراہ سمیت ہر طرف سیوریج کا پانی ستھرا پنجاب کا منہ چڑا رہا ہے، پورے شہر کی سیوریج لائن کو صاف کرنے کے لئے ایک بھی تربیت یافتہ سیور مین نہیں، سرائےسدھو میں نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ بڑھتی آبادی کے ساتھ ساتھ گھمبیر صورتحال اختیار کرگیا ہے آئے روز گلیوں بازار میں سڑکوں پر گندہ پانی جمع ہونا معمول بن گیا جس سے مچھر مکھیوں سمیت دیگر زہریلے حشرات کی بہتات ہوچکی ہے اور ملیریا سمیت دیگر کئی جلدی موذی امراض پھوٹ پڑتے ہیں سرائےسدھو کا نکاسی آب کا مسئلہ سیوریج لائن کی ناقص منصوبہ بندی کا شکار ہے پانی کے قدرتی بہاؤ کے مخالف سمت سیوریج لائن کی تعمیر اور پانی کی مقدار کی جانچ پڑتال کئے بغیر چھوٹے پائپوں کا استعمال سیوریج سسٹم کی ناکامی کی بنیادی وجہ ہے جبکہ ٹھیکیدار نے سیوریج لائن ڈالتے وقت ہیڈ لیول درست نہیں رکھا جس سے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ پڑتی ہے جبکہ سیورمینوں کی عدم تعیناتی سے سیوریج لائنوں کی صحیح معنوں میں صفائی نہیں ہو پاتی بلدیہ عملہ خاکروبوں کو بغیر حفاظتی سازوسامان کے گٹر لائنوں کی صفائی کیلئے مین ہولزمیں اتارتا ہے جن سے کوشش کے باوجود بند سیوریج لائنیں چالو نہیں ہو پاتیں نکاسی آب کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے سابق ایم پی اے نے شہر کی سیوریج لائن کو دو حصوں میں تقسیم کروایا اور کروڑسے زائد خطیر رقم سے مغربی حصے میں دوسرا ڈسپوزل تعمیر کروایا مگر سیوریج پانی کے نکاس کا مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے ضلعی انتظامیہ نے سرائےسدھو میں سیوریج لائن تو ڈال دی مگر ڈسپوزل آپریٹر اور سیور مینوں کی آسامیاں منظور ہی نہیں کروائیں جبکہ سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے سیوریج سے متعلقہ مشینری بھی فراہم نہیں کی گئی اس وقت سرائےسدھو میں 2 ڈسپوزل آپریٹرز کی تعیناتی، 2 عدد جنریٹرز کی فراہمی، تربیت یافتہ سیور مینوں کی آسسامیوں کی منظوری و تعیناتی سیوریج لائنوں کی صفائی، لائن کی ڈی سلٹنگ کیلئے سیور جیٹنگ اور سکر مشین کی شدید ضرورت ہے اس طرح ماہر ین سے سرائے سدھو کی سیور لائن کا ایک نیا پلان بنوایا جائے اور اس کے مطابق پانی کے اخراج کی مقدار کو مدنظر رکھ کر سیور ج لائن کی تعمیر کی جائے جس سے سرائے سدھو کے سیوریج سسٹم کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے ۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے خصوصی درخواست کی ہے کہ اس تاریخی شہر کوسیوریج کی گندگی سے محفوظ بنایا جائے۔ Khanewal News

خانیوال (ستمبر14، 2024): ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال  کے   صدر طاہر نسیم نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال کے صحافیوں کو مختلف حلقوں ...
15/09/2024

خانیوال (ستمبر14، 2024): ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال کے صدر طاہر نسیم نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال کے صحافیوں کو مختلف حلقوں کی جانب سے دباؤ کا سامنا ہوتا ہے جس کے باعث صحافت کرنا بہت دشوار اور خطرناک ہو گیا ہے۔
انھوں نے یہ بات بروز ہفتہ کو ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال میں ٹرسٹ فار ڈیموکریٹک ایجوکیشن اینڈ اکاؤنٹبلیٹی (ٹی ڈی ای اے) کے تعاون سے ضلع بھر کے صحافیوں کے لئے کام کے دوران سیفٹی ،سیکورٹی اور پروٹیکشن کے موضوع پر ہونے والی نشست میں کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ "صحافیوں کو ان کے اداروں کی جانب سے ضروری آلات میسر نہیں کئے جاتے جس کی وجہ سے انہیں فیلڈ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر اپنی خبر کی وجہ سے اسے کسی قسم کی مشکل پیش آتی ہے تو وہ اس کا تنہا مقابلہ کرتا ہے اور اس کا ادارہ بھی اس کا ساتھ نہیں دیتا بلکہ اس کی جگہ دوسرا نمائندہ رکھ لیتا ہے۔"
انھوں نے کہا کہ کوئی بھی سرکاری ادارہ صحافیوں کی مانگی گئی معلومات فراہم نہیں کرتا جس کی وجہ سے صحافی صحیح خبر نہیں دے پاتا۔
سوال جواب کے سیشن میں صحافیوں نے صحت کارڈ ، لائف انشورنس اور دیگر مراعات کی عدم دستیابی پر افسوس کا اظہار کیا اور حکومت اور میڈیا مالکان سے ان بنیادی سہولیات دینے پر اسرار کیا۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال میں ہونے والی یہ نشست ٹی ڈی ای اے کی جانب سے صحافیوں کو سیکورٹی اور تحفظ کے حوالے سے درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے ملک میں پریس کلبز اور صحافی یونینز کے تعاون سے سیف میڈیا پروگرام کی ایک کڑی تھی۔
سینئر صحافی اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے رہنما ناصر زیدی نے صحافیوں کے تحفظ اور سکیورٹی کے لیے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی جس میں ٹی ڈی ای اے اور پی ایف یو جے کے کردار کو بھی بیان کیا۔ انھوں نے آزادی صحافت کی راہ میں حائل قانونی و انتظامی قدغنوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سب کو مل کر مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے۔
نمائیندہ ٹی ڈی ای اے سید عبدالاحد نے شرکا کو بتایا کہ سیف میڈیا پروگرام کو صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو بڑھانے اور اس کے ساتھ انہیں بااختیار بنانے کے میکنزم کی معاونت اور اجتماعی ایڈووکیسی کو تقویت دینے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے۔ اس کے رسپانس فنڈ سے مقامی میڈیا ایسوسی ایشنز، پریس کلبز، جرنلسٹ یونینز کو سیمینار، ورکشاپس اور کانفرنسز جیسے ایونٹس منعقد کرانے کیلئے معاونت دی جائے گی۔اس موقع پر خانیوال کے جید صحافیوں جن میں جناب امتیاز علی اسد ،محترم سجاد اکبر شاہ، محترم ندیم مغل صحافیوں کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی اس نشست کو خانیوال میں منعقد کرنے کے لئے ٹی ڈے ای اے /فافن کے نیلی بار نیٹ ورک کی ریجنل ممبر آرگنائزیشن انجمن احباب اسلام نے شاندار انتظامات کئے انجمن احباب اسلام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سلامت علی سندھو نے کہا کہ سماجی تنظیمیں ہمہ وقت صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کی پیشہ ورانہ ذامہ داریوں کے دوران ان کو درپیش مسائل سے نبردآزما ہونے کے لئے ضروری ٹریننگ اور متعلقہ قوانین سے آگاہی میں ان کی مدد کرتی رہیں گی اور آئین پاکستان کی روشنی میں آزادی صحافت کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار موثر انداز میں ادا کرتی رہیں گی۔

31/07/2024

ادھر ادھر کی کہانیاں نہ سناؤ۔
پنجاب میں فوری لوکل گورنمنٹ الیکشن کرواؤ۔

خانیوال میں یونیورسٹی قائم کی جائے نوجوانوں کا مطالبہسیاسی تعصبات اور منافرت سے بالا ہو کر ملک کے حقیقی اجتماعی مسائل پر...
02/06/2024

خانیوال میں یونیورسٹی قائم کی جائے نوجوانوں کا مطالبہ
سیاسی تعصبات اور منافرت سے بالا ہو کر ملک کے حقیقی اجتماعی مسائل پر توجہ وقت کی ضرورت ہے ، بجٹ میں ملک کے طالب علم پہلی ترجیح بنائے جائیں،نوجوانوں کے ساتھ سیاسی و سماجی مکالمے میں اظہار خیال،تفصیل کے مطابق فافن کی طرف سے نوجوانوں کے لئے سیاسی و سماجی مکالمہ کے آغاز کے سلسلہ میں نیلی بار نیٹ ورک کی ریجنل ممبر تنظیم انجمن احباب اسلام نےفارمرز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی معاونت سے مقامی نجی کالج میں نوجوان طالب علموں کے ساتھ آمدہ بجٹ کے لئے نوجوانوں کا میثاق مطالبات کے موضوع پر ایک مکالمہ کا اہتمام کیا اس مکالمہ میں کالج کے طلبہ نے بھرپور حصہ لیا انہوں نے آمدہ بجٹ پر بات کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملک کی سیاسی قیادت سے مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی قوتیں اپنے تعصبات اور منافرت سے بالا ہوکر ملک کے حقیقی اجمتماعی مسائل پر توجہ دیں آمدہ بجٹ میں نوجوانوں خصوصاً طالب علموں کو پہلی ترجیح بنایا جائے اس موقع پر انہوں نے چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کیا جس کہا گیا کہ ضلع خانیوال میں یونیورسٹی قائم کی جائے،فنی تعلیمی اداروں کا جال تحصیل سطح سے نیچے یونین کونسل کی سطح تک لایا جائے،نوجوانوں کو لیپ ٹاپ کے ساتھ ساتھ فری لانس مارکیٹس تک رسائی کے لئے فنی تربیتی کورس کروائے جائیں اور ان کورسز کی سہولیات کو چھوٹے شہروں تک پھیلایا جائے ،پہلے سے تعلیم یافتہ اور ہنرمند نوجوانوں کو روزگار کی مواقع فراہم کئے جائیں،ملک میں اعلان کردہ تعلیمی ایمرجنسی سے حقیقی فائدے کے لئے مجموعی بجٹ کا 20 فیصد تعلیم کے لئے مختص کیا جائے۔اس موقع پرڈاکٹر سلامت علی سندھو ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجمن احباب اسلام نے نوجوانوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معاشرے میں امن، رواداری ،سیاسی اور نظریاتی برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا جس سے ہم مقامی سطح پر قانونی طریقہ کار اپناتے ہوئے مشترکہ کوششوں سے حکومتی و سیاسی قیادت سے اپنے مسائل حل کروا سکیں گے۔دیگر کے علاوہ ماہر تعلیم ڈائریکٹرز سٹار کالج محسن خان ، اشفاق احمد اور پرنسپل سٹار کالج سرائے سدھو نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔

24/06/2023

آئین پاکستان کے آرٹیکل 140-اے پر فوری عمل کیا جائے Govt of Punjab Government of Pakistan Neeli Bar NetworkElection Commission of Pakistan Lahore Geo NewsDaily JangDAILY DUNYA

24/06/2023

آئین پاکستان کے آرٹیکل 32 پر عمل کرتے ہوئے ریاست علاقہ کے منتخب نمائندوں پر مشتمل مقامی حکومتوں کی حوصلہ افزائی کرے۔ Govt of Punjab Government of Pakistan Neeli Bar Network Election Commission of Pakistan Daily Pakistan Daily Jang

24/06/2023

آئین پاکستان کے آرٹیکل 7 پر عمل کیا جائے جس کے مطابق ریاست میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مقامی ادارے ہونگے۔ Govt of Punjab Government of Pakistan Daily Jang Daily Pakistan Election Commission of Pakistan FAFEN

Address

Khanewal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khanewal News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share