Daily Multan News

Daily Multan News Find the latest and most authentic News Views and Interviews Online.

Follow us on other social media networks https://linktr.ee/DailyMultan
https://dailymultan.com/

17/02/2024

‏کمشنر آفس راولپنڈی مکمل طور پر سیل۔۔۔!!!

‏70،70 ہزار کی لیڈ کو ہم نے شکست میں بدلا، میں نے جو اس ملک کے پیٹ میں چھرا گھونپا ہے وہ مجھے سونا نہیں دیتا، میں سکون کی موت مرنا چاہتا ہوں، مجھے ظلم کی سزا ملنی چاہئے، باقیوں کو بھی ملنی چاہئے، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے انتخابی دھاندلی پر احتجاجاً استعفیٰ نے دیا۔

بلیک میل ہونا چھوڑئیے  ۔۔ اگرکوئی مرد عورت آپکو بلیک میل کرنےکی کوشش کرےیا آپکو آپکےپرسنل ڈیٹا (تصاویر/ ویڈیوز)کو لیک آؤ...
04/08/2023

بلیک میل ہونا چھوڑئیے ۔۔

اگرکوئی مرد عورت آپکو بلیک میل کرنےکی کوشش کرےیا آپکو آپکےپرسنل ڈیٹا (تصاویر/ ویڈیوز)کو لیک آؤٹ کرنےکی دھمکی دےتو اس صورت میں قانونی رہنمائی کے لیے ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن پاکستان سےرابطہ کریں.
0800-39393
ایف آئی اے میں ڈائریکٹ کمپلین کرنےکیلیےیہ سائبر کرائم ہیلپ لائن نمبر 9911 ڈائل کریں یا پھر آن لائن شکایت درج کروانے کے لیے [email protected] پر ای-میل کریں۔
‏یہ آپکی شناخت بناسامنےلائےآپکی شکایت درج کرانےمیں نہ صرف آپکی مدد کرینگےبلکہ محکمہFIAاس شکایت پرسخت کاروائی بھی کرےگا-
Cyber Crime Reporting Centers Phone Numbers:
Islamabad (ICT) 051-9262106, 051-9262107-08
Rawalpindi 051-9330717, 051-9334919,051-9330720
Lahore 042-99332744
Peshawar 091-9217109
Quetta 081-2870057
Karachi 021-99333950
Multan 061-9330999
Sukkar 071-9310849
Faisalabad 041-9330865
Gujranwala 055-9330015-16
Dera Ismail Khan 0966-852945
Hyderabad 022-9250009
Gawadar 0322-2451500
Gilgit 05811-920409
Abbottabad 099-2384148

پی۔ٹی۔اے سے ہمدرادانہ اپیلٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی اگر کوئی اس ٹیکنالوجی سے دور ہے تو وہ یقیناً خاص طور پر غوث آباد ک...
27/07/2023

پی۔ٹی۔اے سے ہمدرادانہ اپیل

ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی اگر کوئی اس ٹیکنالوجی سے دور ہے تو وہ یقیناً خاص طور پر غوث آباد کالونی اور چند دوسری رہائشی کالونیاں شامل ہیں۔ متعدد بار ان کالونیوں کے مکینوں نے متعلقہ محکمہ جات کو اس جانب توجہ دلوانے کی کوشش کی ہے تاہم کسی نے بھی اس جانب دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا شاید اس لیے بھی کہ یہاں غریب طبقہ اور ریٹائرڈ لوگ رہاہیش پذیر ہیں۔

آج ہم جس دور سے گزر رہے ہیں اس دور میں اگر ہمارا مواصلاتی نظام درست نہیں یا ہم اس سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔ تو اس بات کو ایک عام شہری ماننے کے لیے تیار نہیں۔ غوث آباد کالونی کا تقریبا 80 % علاقہ موبائیلز اور انٹرنیٹ جیسی سہولت سے محروم ہے۔ اس کی بنیادی وجہ اس اور جیسی دوسری کالونیوں کا نیو سنٹرل جیل کے قریب ہونا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جیل ایک حساس ادارہ ہے اور اس کی سیکیورٹی بھی ضروری ہونی چائیے لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ عام پبلک کو موبائیل سروس اور انٹرنیٹ جیسی موجودہ دور کی ٹیکنالوجی سے دور رکھا جائے۔

ان کالونیوں میں موبائیلز سگنلز نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کی پراپرٹی دیگر علاقوں کی پراپرٹی سے بہت زیادہ کم ریٹس پر بھی فروخت نہیں ہوتی۔ لوگوں کے کاروبار ٹھپ پڑے ہیں۔ غمی اور خوشی کے موقعوں پر کسی سے رابطہ ممکن نہیں ہوتا۔ اب یہاں کے مکیں فریاد کریں تو کس سے کریں۔ تمام ادارے بے بس ہیں تو ہمارا PTA سے مطالبہ ہے کہ خدارا اس جانب توجہ دیں۔ اگر آپ بھی دیگر اداروں کی طرح بے بس ہیں تو پھر ہم اللہ تعالٰی سے آپ کے دل میں رحم ڈالنے کی دعا کرتے ہیں۔

اہلیان غوث آباد کالونی نزد نیو سنٹرل جیل ملتان

Address

Khanewala

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Multan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share